مرکزی طاقتیں
مرکزی طاقتیں (Central Powers) وہ اقوام ہیں جو پہلی عالمی جنگ میں اتحادیوں کے خلاف لڑیں۔ ان اقوام میں جرمنی، آسٹریا – ہنگری، سلطنت عثمانیہ اور بلغاریہ شامل ہیں۔ ان کو یہ نام مشرق میں روس اور مغرب میں فرانس اور سلطنت متحدہ (United Kingdom) کے درمیان واقع ہونے کی وجہ سے ملا۔
جرمنی اور آسٹریا – ہنگری 7 اکتوبر 1879ء کو اتحادی بنے۔ 20 مئی 1882ء کو اٹلی بھی ان میں شامل ہو گیا۔، تاہم 1902ء میں اس نے خفیہ طور پر جرمنی کے روايتی حریف فرانس کے خلاف اتحادیوں کا ساتھ نہ دینے کا عزم کیا۔ اٹلی کا استدلال یہ تھا کہ چونکہ سربیا نے نہیں بلکہ آسٹریا نے اعلان جنگ کیا تھا اس لیے اس کے لیے اپنے وعدہ پر قائم رہنا ضروری نہیں۔ اٹلی 23 مئی 1915ء میں برطانیہ کے ساتھ مل کر پہلی عالمی جنگ میں شامل ہوا۔
اگست 1914ء میں یورپی جنگ کے آغاز کے بعد، سلطنت عثمانیہ نے اکتوبر کے اختتام پر روس کے خلاف جنگ میں مداخلت کی جس کے نتیجے میں تہرے معاہدہ (Triple Entente) کی طاقتوں، روس، فرانس اور برطانیہ، نے اعلان جنگ کر دیا۔
بلغاریہ، جو ابھی تک جولائی 1913ء میں سربیا، یونان، رومانیہ اور سلطنت عثمانیہ کے ہاتھوں شکست پر آزردہ تھا، تہرے معاہدہ کے خلاف جنگ میں شامل ہو نے والا آخری ملک تھا۔ اس نے جرمن اور آسٹریا – ہنگری کی فوجوں کے ساتھ مل کر اکتوبر 1915ء میں سربیا پر حملہ کر دیا۔
29 ستمبر 1918ء کو بلغاریہ نے اتحادیوں کے ساتھ التوائے جنگ کے معاہدہ پر دستخط کیے جس کے بعد اتحادیوں نے میسیڈونیا میں کامیاب پیشقدمی کی۔ فلسطین اور شام میں برطانیہ اور عرب دنیا کی کامیابیوں کے بعد 30 اکتوبر کو سلطنت عثمانیہ نے بھی بلغاریہ کی پیروی کی۔ سلطنت ہابسبرگ (Habsburg Empire) کی تحلیل کے بعد نومبر کے پہلے ہفتے میں آسٹریا اور ہنگری نے جنگ بندی پر الگ الگ دستخط کیے۔ جرمنی، برطانیہ، فرانس اور امریکہ کی افواج کی شمال مشرقی فرانس اور بیلجیم میں پہ در پہ پیشقدمی کے بعد 11 نومبر کو جنگ بندی پر جرمنی کے دستخط سے جنگ کا خاتمہ ہو گیا۔
رکن ریاستیں
ترمیمقوم | پہلی جنگ عظیم میں داخلہ |
---|---|
آسٹریا-مجارستان | 28 جولائی 1914 |
جرمن سلطنت | 1 اگست 1914 |
سلطنت عثمانیہ | 2 اگست 1914 (خفیہ) 29 اکتوبر 1914 (سر عام) |
مملکت بلغاریہ | 14 اکتوبر 1915 |