مصطفی ثالث

سلطنت عثمانیہ کا ستائیسواں سلطان اور خلیفہ ٔ اسلام

سلطان مصطفیٰ ثالث ( پیدائش: 28 جنوری 1717 ء – وفات: 21 جنوری 1774ء) سلطنت عثمانیہ کے چھبیسویں سلطان تھے جنھوں نے 1757ء سے 1774ء تک حکمرانی کی۔سلطان مصطفیٰ ثالث کا ابتدائی دورِ حکومت سلطنت عثمانیہ کی ترقی و عروج کا زمانہ تھا۔

مصطفی ثالث
 

معلومات شخصیت
پیدائش 28 جنوری 1717ء [1][2][3][4]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 21 جنوری 1774ء (57 سال)[1][3]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
توپ قاپی محل   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سلطنت عثمانیہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ مہر شاہ والدہ سلطان
عادل شاہ قادین   ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ساتھی مہر شاہ والدہ سلطان
عادل شاہ قادین   ویکی ڈیٹا پر (P451) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد سلیم ثالث ،  خدیجہ سلطان ،  شاہ سلطان ،  بیخان سلطان   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد احمد ثالث   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ امینہ مہر شاہ سلطان   ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
خاندان عثمانی خاندان   ویکی ڈیٹا پر (P53) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
سلطان سلطنت عثمانیہ   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
30 اکتوبر 1757  – 21 جنوری 1774 
عثمان سوم  
عبدالحمید اول  
پیشہ ورانہ زبان عثمانی ترکی [5]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
 

عہد حکومت

ترمیم

30 اکتوبر 1757ء کو سلطان عثمان ثالث کی وفات کے بعد مصطفیٰ ثالث سلطنت عثمانیہ کے چھبیسویں سلطان کی حیثیت سے حکمران مقرر ہوئے۔تخت نشینی کے وقت سلطان کی عمر چالیس سال سے زائد ہو چکی تھی۔ اگرچہ مصطفیٰ ثالث ایک طویل عرصہ تک توپ کاپی محل کے ایک گوشے میں نظربند رہے مگر فطری طور پر وہ نہایت باصلاحیت اور قابل انسان تھے۔ ابتدائی چھ سالوں میں نظامِ سلطنت قوچہ راغب پاشا کے ہاتھوں میں رہا اور یہ عرصہ سلطنت عثمانیہ کے عروج و ترقی کا زمانہ تھا۔

قوچہ راغب پاشا سلطان محمود اول کے آخری دور میں صدر اعظم رہ چکا تھا۔ اپنی غیر معمولی لیاقت و ذہانت، تدبر اور حُسنِ انتظام کے لحاظ سے وہ صدراعظم محمد صوقوللی پاشا اور دوسرے کوپریلی وزراء کا ہم پلہ شمار کیا جاتا ہے۔چنانچہ سلطان مصطفیٰ نے وزارت پر راغب پاشا کوہی برقرار رکھا اور اپنی بہن صالحہ سلطان کا عقد راغب پاشا سے کر دیا۔ اپنی وفات تک اُس نے سلطنت عثمانیہ کو دوسری سلطنتوں کی آویزش سے محفوظ رکھا اور قیامِ امن کے ساتھ پوری توجہ سلطنت کی فلاح و بہبود پر صَرف کرتا رہا۔8 اپریل 1763ء کو راغب پاشا نے وفات پائی۔


مزید دیکھیے

ترمیم
مصطفی ثالث
پیدائش: جنوری 28, 1717 وفات: جنوری 21, 1774[عمر 57]
شاہی القاب
ماقبل  سلطان سلطنت عثمانیہ
اکتوبر 30, 1757 – جنوری 21, 1774
مابعد 
مناصب سنت
ماقبل  خلیفہ
اکتوبر 30, 1757 – جنوری 21, 1774
مابعد 
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔

سانچہ:عثمانی شجرہ نسب

  1. ^ ا ب عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Mustafa-III — بنام: Mustafa III — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/mustafa-sultan-seit-1757 — بنام: Sultan (seit 1757) Mustafa — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. ^ ا ب عنوان : Gran Enciclopèdia Catalana — گرین انسائکلوپیڈیا کیٹلینا آئی ڈی: https://www.enciclopedia.cat/ec-gec-0045127.xml — بنام: Mustafà III
  4. عنوان : Hrvatska enciklopedija — Hrvatska enciklopedija ID: https://www.enciklopedija.hr/Natuknica.aspx?ID=42563 — بنام: Mustafa III.
  5. عنوان : Identifiants et Référentiels — ایس یو ڈی او سی اتھارٹیز: https://www.idref.fr/189252235 — اخذ شدہ بتاریخ: 22 مئی 2020