یہ خلفاء کی ایک فہرست ہے۔

خلافتِ راشدہ (ربیع الاول 11ہجری تا ربیع الاول 41 ہجری/جون 632ء تا جولائی 661ء)

شمار تصویر خطاب/لقب نام مدتِ خلافت اور سبب شہادت یا وفات
1 الصّدّيق، العتيق، الصاحب، الأتقى، الأوّاہ، ثانی اثنين فی الغار، خلیفۃ الرسول الله
حضرت ابوبکر صدیق 13ربیع الاول 11ھ تا 22 جمادی الثانی 13ھ

8 جون 632ء تا 22 اگست 634ء۔ (2 سال 3 مہینے 10 دن)

حضرت ابوبکر الصدیق رضی اللہ عنہ 7 جمادی الثانی 13ھ کو بوجہ غسل علیل ہوئے اور پندرہ روز علیل رہتے ہوئے پیر 22 جمادی الثانی 13ھ مطابق 22 اگست 634ء کو وقتِ مغرب اور وقتِ عشاء کے درمیان مدینہ منورہ میں اِنتقال فرمایا۔

2 ابو حفص، الفاروق
امیر المومنین
حضرت عمر فاروق 23جمادی الثانی 13ھ تا 26 ذوالحجہ 23ھ

23 اگست 634ء تا یکم نومبر 644ء۔ (10 سال 6 مہینے 4 دن)

بروز منگل 26 ذوالحجہ 23ھ مطابق یکم نومبر 644ء کو ایک عجمی غلام ابو لولو فیروز نے نمازِ فجر کی اِمامت کے دوران میں آپ پر خنجر سے وار کیے جس سے آپ شدید زخمی ہو گئے۔ چار دِن زخمی رہے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بروز ہفتہ یکم محرم الحرام 24ھ مطابق 5 نومبر 644ء کو مدینہ منورۃ میں انتقال فرمایا۔

3 ذُوالنُّورین، ذُوالہجرتین
امیر المومنین
حضرت عثمان غنی یکم محرم الحرام 24ھ تا 18 ذوالحجہ 35ھ۔

6 نومبر 644ء تا 17 جون 656ء۔ (11 سال 11 مہینے 18 دن)

ماہِ ذیقعد 35ھ میں باغیوں نے آپ کے گھر کا محاصرہ کر لیا جو آپ کو خلافت سے الگ کرنا چاہتے تھے۔ دوران محاصرہ پانی تک اُن باغیوں نے بند کر رکھا تھا۔ اِسی کشمکش میں بروز جمعۃ المبارک 18 ذوالحجہ 35ھ مطابق 17 جون 656ء کو تین باغی گھر کی دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہو گئے اور آپ کو شہید کر دیا جبکہ آپ اُس وقت تلاوتِ قرآن کریم فرما رہے تھے۔

4 ابو الحسن، ابو تراب، الحیدر، اسد اللہ الغالب، باب مدینۃ العلم، امیر المومنین، مولائے کائنات، امام المشرق و المغرب
امیر المومنین
حضرت علی بن ابی طالب ابن عبدالمطلب 18ذوالحجہ 35ھ تا 21 رمضان المبارک 40ھ۔

17 جون 656ء تا 29 جنوری 661ء۔ (4 سال 9 مہینے 3 دن)

بروز بدھ 19 رمضان المبارک 40ھ مطابق 27 جنوری 661ء کو ایک خارجی ملعون عبد الرحمن ابن ملجم نے بوقتِ فجر مسجد کوفہ میں آپ پر خنجر کے وار کیے جس سے آپ شدید زخمی ہوئے اور محرابِ مسجد خون سے تر ہو گئی۔ تین روز زخمی رہتے ہوئے آپ نے 21 رمضان المبارک 40ھ مطابق 29 جنوری 661ء کی صبح بوقتِ فجر کوفہ میں اِنتقال فرمایا۔

5 سبط الرسول، ریحانۃ الرسول، شبیہ الرسول، المجحتبیٰ
امیر المومنین
حضرت حسن ابن علی ابن ابی طالب 21 رمضان المبارک 40ھ تا 15 ربیع الاول 41ھ

29 جنوری 661ء تا 18 جولائی 661ء۔ (5 مہینے 26 دن)

آپ نے 15 ربیع الاول 41ھ مطابق 18 جولائی 661ء کو مسلمانوں کے بہتر مفادِ عامہ کی خاطر خلافت حضرت امیر معاویہ بن ابی سفیان کے سپرد کردی۔ ماہِ ربیع الاول 50ھ میں کسی قریبی شخص نے آپ کو زہر دے دیا جس سے آپ کی شہادت واقع ہوئی۔ مدینہ منورہ میں تدفین کی گئی۔

خلافت بنو اُمیہ (ربیع الاول 41 ہجری تا جمادی الثانی 132ہجری/ جولائی 661ء تا جنوری 750ء)

 
خلافت امویہ 750ء تک
شمار تصویر خطاب/لقب نام مدتِ خلافت اور سبب شہادت یا وفات
1 کاتب رسول
امیر المومنین
حضرت معاویہ بن ابی سفیان 15 ربیع الاول 41ھ تا 22 رجب المرجب 60ھ / 18 جولائی 661ء تا 26 اپریل 680ء۔

حضرت امیر معاویہ ابن ابی سفیان نے 78 سال کی عمر میں شبِ جمعرات 22 رجب المرجب 60ھ مطابق 26 اپریل 680ء کو دمشق میں وفات پائی۔[1]

2
یزید ابن معاویہ 22 رجب المرجب 60ھ تا 14 ربیع الاول 64ھ / 26 اپریل 680ء تا 9 نومبر 680ء۔
3
معاویہ ابن یزید 14 ربیع الاول 64ھ تا ماہِ جمادی الثانی 64ھ/ 9 نومبر 683ء تا اِختتام ماہِ جنوری 684ء (تین مہینے)
4
مروان ابن حکم 3 ذیقعد 64ھ تا رمضان المبارک 65ھ
5  
عبدالملک بن مروان 3 رمضان المبارک 65ھ تا 15 شوال المکرم 86ھ/12 اپریل 685ء تا 8 اَکتوبر705ء
6
ولید بن عبدالملک
7
سلیمان بن عبدالملک 715ء تا 717ء
8 پانچویں خلفائے راشد
امیر المومنین
عمر بن عبدالعزیز 717ء تا 720ء
9
یزید بن عبدالملک 720ء تا 724ء
10  
ہشام بن عبدالملک 724ء تا 743ء
11
ولید بن یزید بن عبدالملک 743ء تا 744ء
12
یزید ابن ولید 744ء تا 744ء
13
ابراہیم بن ولید 744ء تا 744ء
14
مروان ابن محمد 744ء تا 750ء

خلافت عباسیہ (30 اکتوبر 749ء — 10 فروری 1258ء) عہد زریں

 
خلافت عباسیہ

عباسی خلفاء بغداد (750ء-1258ء)

شمار تصویر خطاب/لقب نام مدتِ خلافت اور سبب شہادت یا وفات
1  
ابو العباس السفاح 30 اکتوبر 749ء — 10 جون 754ء
2
ابو جعفر المنصور 10 جون 754ء — 6 اکتوبر 775ء
3  
محمد بن منصور المہدی 6 اکتوبر 775ء — 25 جولائی 785ء
4
موسیٰ بن مہدی الہادی 25 جولائی 785ء — 14 ستمبر 786ء
5  
ہارون الرشید 14 ستمبر 786ء — 24 مارچ 809ء
6
محمد الامین 24 مارچ 809ء — 9 اگست 833ء
7
مامون الرشید 813ء–833ء
8
معتصم باللہ 833ء–842ء
9
واثق باللہ 842ء–847ء
10
متوکل علی اللہ 847ء–861ء
11
منتصر باللہ 861ء–862ء
12
مستعین باللہ 862ء–866ء
13
معتز باللہ 866ء–869ء
14
مہتدی باللہ 869ء–870ء
15  
معتمد علی اللہ 870ء–892ء
16
معتضد باللہ 892ء–902ء
17
مکتفی باللہ 902ء–908ء
18  
مقتدر باللہ 908ء–932ء
19
قاہر باللہ 932ء–934ء
20
راضی باللہ 934ء–940ء
21

 


متقی لللہ 940ء–944ء
22
مستکفی باللہ 944ء–946ء
23
مطیع لللہ 946ء–974ء
24
طائع لللہ 974ء–991ء
25
قادر باللہ 991ء–1031ء
26
قائم بامر اللہ 1031ء–1075ء
27
مقتدی بامر اللہ 1075ء–1094ء
28
مستظہر باللہ 1094ء–1118ء
29
مسترشد باللہ 1118ء–1135ء
30
راشد باللہ 1135ء–1136ء
31
مقتفی لامر اللہ 1136ء–1160ء
32
مستنجد باللہ 1160ء–1170ء
33

 


مستضی بامر اللہ 1170ء–1180ء
34

 


الناصر الدین للہ 1180ء–1225ء
35
ظاہر بامر اللہ 5 اکتوبر 1225ء — 11 جولائی 1226ء
36
مستنصر باللہ 11 جولائی 1226ء — 2 دسمبر 1242ء
37

 


مستعصم باللہ 2 دسمبر 1242ء — 10 فروری 1258ء

عباسی خلفاء - قاہرہ (1258ء-1517ء)

 
مملوک سلطنت
شمار تصویر خطاب/لقب نام مدتِ خلافت اور سبب شہادت یا وفات
1
المستنصرباللہ الثانی
المستنصرباللہ الثانی 14 رجب المرجب 659ھ تا 3 محرم 660ھ

13 جون 1261ء تا 28 نومبر 1261ء

2
ابو العباس احمد حاکم بامر اللہ 1262ء–1302ء
3
ابو الربیع سلیمان مستکفی باللہ 1303ء–1340ء
4
ابو اسحاق ابراہیم واثق باللہ 1340ء–1341ء
5
ابو العباس احمد حاکم بامر اللہ ثانی 1341ء–1352ء
6
ابو بکر معتضد باللہ 1352ء–1362ء
7
ابو عبداللہ محمد متوکل علی اللہ اول 1362ء–1383ء
8
ابو حفص عمر واثق باللہ 1383ء–1386ء
9
ذکریا مستعصم باللہ 1386ء–1389ء
-
ابو عبداللہ محمد متوکل علی اللہ اول (دوسری مرتبہ) 1389ء–1406ء
10
ابو الفضل عباس مستعین باللہ 1406ء–1414ء
11
ابو الفتح داؤد معتضد باللہ 1414ء–1441ء
12
ابو الربیع سلیمان مستعین باللہ 1441ء–1451ء
13
ابو البقا حمزہ قائم بامر اللہ 1451ء–1455ء
14
ابو المحاسن یوسف مستنجد باللہ ثانی 1455ء–1479ء
15
عبدالعزیز متوکل علی اللہ 1479ء–1497ء
16
یعقوب متمسک باللہ 1497ء–1508ء
17
محمد متوکل علی اللہ ثالث 1508ء–1517ء

خلافت عالیہ عثمانیہ (ذوالحجہ 922ھ تا رجب المرجب 1342ھ / جنوری 1517ء تا مارچ 1924ء)

 
خلافت عثمانیہ
شمار تصویر خطاب/لقب نام مدتِ خلافت اور سبب شہادت یا وفات
1   یاووز، امیر المومنین، خلیفہ، سلطان سلیم یاووز 22 جنوری 1517ء — 22 ستمبر 1520ء
2   قانونی، ذیشان، خلیفہ، سلطان سلیمان قانونی 30 ستمبر 1520ء — 6 ستمبر 1566ء

سلطان سلیمان عرصہ سے گٹھیا میں مبتلا تھے۔ 1565ء سے ہنگری اور آسٹریائی حکومتوں سے درپیش معرکوں میں وہ خود پیش ہوئے۔ 2 اگست 1566ء میں آسٹریا کے قلعہ سگتوار کا محاصرہ ہوا اور 8 ستمبر 1566ء کو قلعہ فتح ہوا مگر سلطان کا اِنتقال 22 صفر المظفر 974ھ کی شب مطابق 7 ستمبر 1566ء کو بمقام سگتوار، ہنگری میں 71 سال کی عمر میں ہوا۔ سلطان سلیمان کی میت قسطنطنیہ لائی گئی جہاں اُنہیں سلیمانیہ مسجد میں دفن کیا گیا۔

3   ساری، خلیفہ، سلطان سلیم دوم 7 ستمبر 1566ء— 15 دسمبر 1574ء

حمام میں قدم پھسل جانے کے سبب کئی دن تک سلیم اول نے بحالتِ علالت بروز بدھ یکم رمضان المبارک 982ھ مطابق 15 دسمبر 1574ء کو قسطنطنیہ میں وفات پائی۔

4   خلیفہ، سلطان مراد سوم 15 دسمبر 1574ء — 16 جنوری 1595ء
5   عادل، خلیفہ، سلطان محمد عادلی 15 جنوری 1595ء — 22 دسمبر 1603ء
6   بخت، خلیفہ، سلطان احمد بخت 15 جنوری 1595ء — 22 نومبر 1617ء
7   خلیفہ، سلطان مصطفی اول 22 نومبر 1617ء — 26 فروری 1618ء
8   شہید، خلیفہ، سلطان عثمان دوم 26 فروری 1618ء — 10 مئی 1622ء
-   خلیفہ، سلطان مصطفی اول 10 مئی 1622ء — 10 ستمبر 1623ء
9   صاحبقراں، غازی، امیر المومنین، خلیفہ، سلطان مراد چہارم 20 جنوری 1623ء — 8 فروری 1640ء
10   شہید، خلیفہ، سلطان ابراہیم اول 9 فروری 1640ء — 8 اگست 1648ء
11   خلیفہ، سلطان محمد چہارم 8 اگست 1648ء — 8 نومبر 1687ء
12   غازی، خلیفہ، سلطان سلیمان دوم 8 نومبر 1687ء — 22 جون 1691ء
13   خان، غازی، خلیفہ، سلطان احمد دوم 22 جون 1691ء — 6 فروری 1695ء
14   غازی، خلیفہ، سلطان مصطفی ثانی 6 فروری 1695ء — 22 اگست 1703ء
15   غازی، خلیفہ، سلطان احمد سوم 22 اگست 1703ء — یکم اکتوبر 1730ء
16   غازی، امیر المومنین، خلیفہ، سلطان محمود اول 20 ستمبر 1730ء — 13 دسمبر 1754ء
17   خلیفہ، سلطان عثمان سوم 13 دسمبر 1754ء — 30 اکتوبر 1757ء
18   خلیفہ، سلطان مصطفی ثالث 30 اکتوبر 1757ء — 21 جنوری 1774ء
19   امیر المومنین، خلیفہ، سلطان عبدالحمید اول 21 جنوری 1774ء — 7 اپریل 1789ء
20   امیر المومنین، خلیفہ، سلطان سلیم سوم 7 اپریل 1789ء — 29 مئی 1807ء
21   خلیفہ، سلطان مصطفی رابع 29 مئی 1807ء — 28 جولائی 1808ء
22   خلیفہ، سلطان محمود دوم 28 جولائی 1808ء — یکم جولائی 1839ء
23   امیر المومنین، خلیفہ، سلطان عبد المجید اول 2 جولائی 1839ء — 2 جون 1861ء
24   امیر المومنین، خلیفہ، سلطان عبد العزیز اول 2 جون 1861ء — 30 مئی 1876ء
25   خلیفہ، سلطان مراد پنجم 30 مئی 1876ء — 31 اگست 1876ء
26   امیر المومنین، خلیفہ، سلطان عبدالحمید دوم 31 اگست 1876ء — 27 اپریل 1909ء
27   خلیفہ، سلطان محمد پنجم 27 اپریل 1909ء — 3 جولائی 1918ء
28   خلیفہ، سلطان محمد وحید الدین 3 جولائی 1918ء — 19 نومبر 1922ء
29   خلیفہ عبدالمجید ثانی 19 نومبر 1922ء — 3 مارچ 1924ء

یکم نومبر 1922ء کو آخری عثمانی سلطان محمد ششم کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے بعد 19 نومبر 1922ء کو انقرہ میں ترک قومی مجلس نے انہیں نیا خلیفہ بنایا۔ بعد ازاں 3 مارچ 1924ء میں خلافت کے عہدے کے خاتمے کے بعد انہیں بھی اپنے پیشرو کی طرح اہل خانہ کے ہمراہ ملک بدر کر دیا گیا۔ سلطان عبد المجید ثانی نے بروز بدھ 5 رمضان المبارک 1363ھ مطابق 23 اگست 1944ء کو پیرس، فرانس میں اپنی رہائش گاہ پر وفات پائی۔ اُنہیں مدینہ منورہ میں دفن کیا گیا۔

دوسری خلافتیں

یہ خلافتیں وہ ہیں جو ایک محدود سلطنت یا علاقے تک ہوتی تھیں اور ان کی یہ خلافت ان کے علاقے اور سلطنت کے باہر تسلیم نہیں کی جاتیں تھی۔ ان کے حکمران اپنے آپ کو خلیفہ، امیر یا سلطان کہہ کر پکارتے تھے۔

اموی امرا - قرطبہ

اموی خلفاء - قرطبہ

 
اموی خلافت - قرطبہ
  1. عبدالرحمن الثالث بطور خلیفہ، 929-961ء
  2. الحکم ثانی 961-976
  3. ہشام ثانی، 976-1008
  4. محمد ثانی، 1008–1009
  5. سلیمان 1009–1010
  6. ہشام ثانی دوبارہ 1010–1012
  7. سلیمان دوبارہ 1012–1017
  8. عبدالرحمن الرابع 1021–1022
  9. عبدالرحمن الخامس 1022–1023
  10. محمد الثالث 1023–1024
  11. ہشام الثالث 1027–1031

خلافت فاطمیہ

 
خلافت فاطمیہ
  1. المهدی باللہ ابومحمد عبیداللہ
  2. القائم بامراللہ ابوقاسم محمد
  3. المنصور باللہ ابوطاہر اسماعیل
  4. معز لدين اللہ ابوتمیم معد
  5. العزیز باللہ ابومنصور نزار
  6. الحاکم بامراللہ ابوعلی منصور
  7. الظاهر لاعراز دین‌اللہ ابوالحسن علی
  8. المستنصر باللہ ابوتمیم معد
  9. المستعلی باللہ ابوقاسم احمد
  10. ابو علی منصور الآمر باحکام اللہ
  11. ابوالمیمون عبدالمجید الحافظ الدین
  12. الظافر بامراللہ ابوالمنصور اسماعیل
  13. فائز بدين اللہ
  14. العاضدلدین‌اللہ ابومحمدعبداللہ

خلافت موحدین

 
خلافت موحدین
  1. عبدالمومن 1145–1163
  2. ابو یعقوب یوسف 1163–1184
  3. یعقوب المنصور 1184–1199
  4. محمد الناصر 1199–1213
  5. یوسف مستنصر 1213–1224
  6. عبدالواحد اول 1224
  7. عبد اللہ 1224–1227
  8. یحییٰ 1227–1235
  9. ادریس اول 1227–1232
  10. عبد الواحد ثانی 1232–1242
  11. علی 1242–1248
  12. عمر 1248–1266
  13. ادریس ثانی 1266–1269

خلافت شریفیہ

 
حجاز

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. ابن کثیر الدمشقی: البدایۃ والنہایۃ، ج 8 صفحہ 187، ذکر تحت وفات امیر معاویہ بن ابو سفیان۔