مطلوب الحسن سید
مطلوب الحسن سید (پیدائش: 8 مارچ، 1915ء - وفات: 25 اپریل، 1984ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے قائد اعظم محمد علی جناح کے پرائیویٹ سیکریٹری اور ان کے سوانح نگار تھے۔
مطلوب الحسن سید | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | 8 مارچ 1915ء |
وفات | 25 اپریل 1984ء (69 سال) کراچی ، پاکستان |
مدفن | سخی حسن ، کراچی |
شہریت | برطانوی ہند پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | سوانح نگار |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی ، اردو |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیممطلوب الحسن سید 8 مارچ 1915ء کو نہتاور (یو پی) میں پیدا ہوئے تھے[1][2]۔ 1940ء سے 1944ء تک وہ قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ بطور پرائیویٹ سیکریٹری منسلک رہے اور بعد ازاں انھوں نے قائد اعظم کی مشہور سوانح عمری محمد علی جناح، اے پولیٹیکل اسٹڈی تحریر کی جسے بڑی پزیرائی ملی۔ 1946ء میں وہ بمبئی سے نکلنے والے ہفت روزہ اخبار دی اسٹار سے منسلک ہوئے اور بعد ازاں گرافک آرٹ کی تربیت کے لیے لندن چلے گئے۔ 1948ء میں وہ پاکستان منتقل ہو گئے اور یہاں سے السٹریٹڈ ویکلی آف پاکستان نامی خوبصورت جریدہ جاری کیا۔ 1976ء میں انھوں نے بچوں کے لیے ہمارے قائد اعظم کے نام سے ایک سوانحی کتاب بھی تحریر کی۔[2]
مطلوب الحسن سید پاکستان میں شعبہ طباعت کے ماہرین میں شمار ہوتے تھے، 1980ء میں انھوں نے احمد مرزا جمیل کے ساتھ نوری نستعلیق وضع کیا جس نے اردو طباعت کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا۔ انھوں نے اسد اللہ خان غالب، علامہ اقبال، عمر خیام، شیخ سعدی کو انگریزی میں منتقل کیا تھا مگر ان کا یہ کام تشنہ طباعت رہا۔[2]
تصانیف
ترمیم- محمد علی جناح، اے پولیٹیکل اسٹڈی
- ہمارے قائد اعظم
وفات
ترمیممطلوب الحسن سید 25 اپریل، 1984ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ کراچی میں سخی حسن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔[1][2]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب مطلوب الحسن سید، سوانح و تصانیف ویب، پاکستان
- ^ ا ب پ ت عقیل عباس جعفری: پاکستان کرونیکل، ص 559، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء