ملک غلام عباس کھاکھی ایک پاکستانی سیاست دان جو 2018ء عام انتخابات میں پنجاب صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے مگر عہدہ سنبھالنے سے پہلے ہی وفات پا گئے۔

ملک غلام عباس
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 20ویں صدی  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات سنہ 2018ء (116–117 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سیاسی زندگی ترمیم

وہ پاکستان عام انتخابات، 2002ء میں پنجاب صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کے طور پر حلقہ پی پی-205 (ملتان-12) سے کھڑے ہوئے۔ انھوں نے 13,302 ووٹ حاصل کیے اور رانا قاسم نون سے ہار گئے۔[1]

پھر وہ پاکستان عام انتخابات 2008ء میں پنجاب صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کے طور پر حلقہ پی پی-205 (ملتان-12) سے دوبارہ کھڑے ہوئے۔ انھوں نے 29,523 ووٹ حاصل کیے اور مہدی عباس خان سے ہار گئے۔[2]

وہ پاکستان کے عام انتخابات، 2013ء میں پنجاب صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کے طور پر حلقہ پی پی-205 (ملتان-12) سے دوبارہ کھڑے ہوئے۔ انھوں نے 33,127 ووٹ حاصل کیے اور مہدی عباس خان سے دوبارہ ہار گئے۔[3]

اس کے بعد وہ پاکستان کے عام انتخابات، 2018ء میں پنجاب صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے طور پر حلقہ پی پی-222 (ملتان-12) سے کھڑے ہوئے اور جیت گئے۔[4]

وفات ترمیم

15 اگست 2018ء کو وہ حلف اٹھانے سے پہلے اسلام آباد میں چل بسے۔[5][6] ذرائع کے مطابق اپنی وفات سے چار دن قبل انھیں دل کا دورہ پڑا تھا۔[7]

حوالہ جات ترمیم

  1. "2002 election result" (PDF)۔ ECP۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اگست 2018 
  2. "2013 election result" (PDF)۔ ECP۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اگست 2018 
  3. "2013 election result" (PDF)۔ ECP۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اگست 2018 
  4. "Election Results 2018 - Constituency Details"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ دی نیوز۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جولائی 2018 
  5. اب تک نیوز (15 اگست 2018)۔ "PTI's Newly Elected MPA Passes Away - Abb Takk News"۔ اب تک نیوز۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اگست 2018 
  6. "PTI MPA elect from Multan passes away"۔ DAWN.COM۔ 15 اگست 2018۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اگست 2018 
  7. "PTI MPA-elect Ghulam Abbas dies of cardiac arrest"۔ Associated Press Of Pakistan۔ 15 اگست 2018۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اگست 2018