ملک محمد نواز
پروفیسر ملک محمد نواز اعوان (پیدائش: 6 نومبر 1941ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے ادیب، تذکرہ نگار اور فارسی کے سابق پروفیسر ہیں۔ پاک فوج سے بھی وابستہ رہے۔
ملک محمد نواز | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 6 نومبر 1941ء (83 سال) ضلع خوشاب ، برطانوی پنجاب |
رہائش | ضلع چکوال |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز جامعہ پنجاب |
پیشہ | آپ بیتی نگار ، سوانح نگار ، پروفیسر |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
ملازمت | پاک فوج |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیمپروفیسر ملک محمد نواز 6 نومبر 1941ء کو ڈھوک چُورے گائوں، مردوال، وادی سون سکیسر ضلع خوشاب، صوبہ پنجاب (برطانوی ہند) میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام ملک اللہ یار خان اعوان ہے۔ میٹرک مسلم ہائی اسکول ملتان سے 1959ء میں اور ایف اے 1966ء میں لاہور بورڈ سے پاس کیا۔ بی اے 1970ء میں پنجاب یونیورسٹی جبکہ ایم اے فارسی کی سند نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز اسلام آباد سے سال 1973ء-1974ء سیشن میں حاصل کی۔ آرمی اسپیشل سرٹیفکیٹ آف ایجوکیشن 1964ء میں حاصل کیا۔ پاک فوج کا 23واں EJC کنونشن کورس اگست 1970ء میں پاس کیا۔ 24 سال تک پاک فوج میں بطور کلرک اور پھر بطور استاد خدمات سر انجام دیں۔ پھر اٹھارہ برس تک بطور پروفیسر تدریسی شعبے سے منسلک رہنے کے بعد نومبر 2001ء میں سبکدوش ہوئے۔ آپ کی دو کتابیں سرگزشت دل نواز (خودنوشت) 2018ء میں شائع ہوئی جس میں مصنف نے اپنی زندگی کے تقریباً 75 برس کی داستان قلم بند کی ہے۔ دوسری کتاب زیست کنندگانِ مردوال جنوری 2022ء میں شائع ہو چکی ہے جس میں مصنف نے اپنے گائوں مردوال (وادی سون سکیسر، ضلع خوشاب) کے کاشتکار اور غیر کاشتکار خاندانوں کا تذکرہ بیان کیا ہے۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ پروفیسر ملک محمد نواز، سرگزشت دل نواز، شہریار پبلی کیشنز، اسلام آباد، طبع دوم 2021ء، پس ورق