الشرقيہ علاقہ یا منطقہ الشرقيہ (انگریزی: Eastern Province; عربی: المنطقة الشرقية) سعودی عرب کا مشرقی علاقہ ہے جس کی سرحدیں کویت، قطر، متحدہ عرب امارات، اومان اور یمن سے ملتی ہیں۔ اندرونی طرف الرياض علاقہ اور نجران علاقہ واقع ہیں۔ علاقہ کا رقبہ 710,000 مربع کلومیٹر اور آبادی 2004ء میں 3,360,157 تھی۔ صوبائی صدر مقام دمام ہے اور دمام سے کچھ کلومیٹر کے فاصلے پر دوسرا بڑا شہر الخبر (Al-Khobar) واقعہ ہے، جو کاروباری مرکز اور بندرگاہ ہے۔ بین الاقوامی آمدورفت کے لیے شاہ فہد پل (The King Fahd Causeway)کے ذریعہ صوبہ کو بحرین سے ملایا گیا ہے۔ الاحساء، القطيف، الخفجي، بقيق، الجبيل، حفر الباطن، راس تنورہ، النعيريہ، قريہ العليا شامل ہیں۔

علاقہ
الشرقية
الشرقيہ سعودی عرب کے نقشہ پر
الشرقيہ سعودی عرب کے نقشہ پر
دار الحکومتدمام
بورو (انتظامیہ)11
حکومت
 • گورنرسعود بن نایف
 • نائب گورنرPrince Jiluwi bin Abdul Aziz bin Musaed[1]
رقبہ
 • کل672,522 کلومیٹر2 (259,662 میل مربع)
آبادی (2010)
 • کل4,105,780
 • کثافت6.1/کلومیٹر2 (16/میل مربع)
آیزو 3166-2:SA04

الشرقیہ کے باشندوں کی اکثریت سنی اور کچھ شیعہ ہیں.

مزید پڑھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Siraj Wahab (5 May 2012)۔ "A story of courage, conviction and determination"۔ Arab News۔ 15 مئی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مئی 2012 

سعودی عرب کے علاقہ جات