منٹو (2018ء فلم)
منٹو 2018ء میں جاری ہونے والی بھارتی سوانحی ڈراما فلم ہے جس کی مصنفہ اور ہدایت کارہ نندتا داس ہیں۔[1] فلم میں نواز الدین صدیقی، سعادت حسن منٹو کا کردار نبھا رہے ہیں، جو بیسویں صدی کے انتہائی مشہور ہندوستانی افسانہ نگار تھے۔ طاہر راج 1940ء کی دہائی کے اداکار شیام چڈا کا کردار نبھا رہے ہیں۔[2] شیام چڈا منٹو کے اچھے دوست تھے اور ان کی لکھی کہانیوں سے متاثر تھے۔[3] جبکہ راسیکا ڈگل منٹو کی بیوی صفیہ کا کردار نبھا رہی ہیں۔ فلم منٹو کی کہانی 1940ء کی دہائی پر مبنی ہے جب تقسیم ہند ہوا تھا۔
منٹو ہندی: मंटो | |
---|---|
تشہیری پوسٹر | |
ہدایت کار | نندتا داس |
پروڈیوسر |
|
تحریر | نندتا داس |
ستارے | نواز الدين صدیقی طاہر راج بھاشن راسیکا ڈگل راج شری دیش پانڈے رشی کپور پریش راول جاوید اختر |
موسیقی | گانے سنیہا کھانولکر بیک گراؤنڈ اسکور ذاکر حسین |
سنیماگرافی | کارتیک وجے |
ایڈیٹر | سریکر پرساد |
پروڈکشن کمپنی |
|
تاریخ نمائش |
|
ملک | بھارت |
زبان |
فلم کا پوسٹر 2017ء کان فلم فیسٹیول کے دوران منظر عام پر آیا۔[4][5] نندتا داس نے ایک شارٹ فلم ہدایت کی جس کا عنوان ان ڈیفنس آف فریڈم تھا۔ اس فلم کا مرکزی کردار بھی نواز الدین صدیقی نے نبھایا تھا۔[6][7] یہ فلم 23 مارچ، 2017ء کو یوٹیوب پر جاری ہوئی۔[7]
منٹو کا پریمیئر 2018ء کان فلم فیسٹیول کے دوران ہوا جبکہ 21 ستمبر، 2018ء کو یہ فلم بھارتی سنیما گھروں میں منظر عام پر آئی۔ اس فلم کے پروڈیوسر ایچ پی اسٹوڈیو، فلم اسٹوک اور ویاکوم 18 موشن پکچرز ہیں۔[8]
کردار
ترمیم- نواز الدین صدیقی بطور سعادت حسن منٹو[9][10]
- راسیکا ڈگل بطور صفیہ[11][10]
- طاہر راج بطور شیام چڈا[12][10]
- فرینا وزیر بطور نرگس دت[13]
- جاوید اختر بطور عابد علی عابد[10]
- چندن رائے بطور احمد ندیم قاسمی[14][10]
- ونود ناگپال بطور بشن سنگھ[10]
- رشی کپور بطور فلم پروڈیوسر[15][10]
- انعام الحق بطور حامد[10]
- رنویر شورے بطور عشر سنگھ[16][10]
- راج شری دیش پانڈے بطور عصمت چغتائی[17][18][10]
- ایلا ارن بطور جدن بائی[10]
- دیویا دتا بطور کلونت کور[16][10]
- پریش راول بطور پمپ[10]
- ٹلوٹاما شومے بطور پروسیٹیوٹ[10]
- ششانک اروڑا بطور شاد امرتسری[10]
- گرداس مان بطور سراج الدین[10]
- دانش حسین بطور اسد زیدی[10]
- بھنو ادے بطور اشوک کمار[10]
تیاری
ترمیمپس منظر
ترمیمتقسیم ہند سے قبل سعادت حسن منٹو کی کہانیوں نے ان کی پہچان کروائی۔ انھوں نے اپنی زندگی کے آخری سال اپنے لکھنے کے حقوق کے دفاع کرنے میں لگا دیے۔ آج بھی بڑے بڑے افسانہ نگار ان کی تصانیف کو بہت پسند کرتے ہیں۔
کاسٹنگ
ترمیمنومبر 2015ء میں، نندتا داس نے اداکار عرفان خان کو منٹو کا کردار آفر کیا۔[19][20] نندتا نے کہا کہ "منٹو کا کردار عرفان پر اچھا لگے گا۔ وہ اردو بھی اچھی بولتا ہے اور کسی حد تک منٹو کی طرح دکھتا ہے۔ وہ ایک اچھا اداکار ہے، وہ منٹو سے بہت متاثر ہے"
مئی 2016ء کو کان فلم فیسٹیول کے دوران نندتا داس نے اعلان کیا کہ نواز الدین صدیقی ان کی فلم میں منٹو کا مرکزی کردار نبھائیں گے۔[21][9]
فلم کی ہدایتکارہ نندتا داس کے مطابق رشی کپور اور جاوید اختر نے اس فلم میں کام کرنے کے لیے کوئی معاوضہ نہیں لیا جبکہ نواز الدین صدیقی صرف 1 روپیہ کے عوض اس فلم میں اپنی اداکاری کا جلوہ دکھائیں گے۔[22]
فلم سازی
ترمیمفلم کی شوٹنگ 41 دن تک چلی اور بل آخر جولائی 2017ء میں ختم ہوئی۔[23] فلم کی ٹیم، شوٹنگ لاہور، پاکستان میں کروانا چاہتی تھی مگر پاک بھارت کشیدہ تعلقات کی وجہ سے ان کو اجازت نہیں ملی۔ بعد ازاں بھارتی شہر احمد آباد کو فلم میں لاہور دکھایا گیا۔
ریلیز
ترمیمفلم کا ٹیزر 12 مئی، 2018ء کو جاری ہوا۔[24][25][26] فلم ٹریلر 14 اگست، 2018ء کو جاری ہوا۔[27] یہ فلم 21 ستمبر، 2018ء کو بھارتی سنیما گھروں میں منظر عام پر آئی۔ جبکہ کان فلم فیسٹیول 2018ء کے دوران اس کا پریمیئر ہو چکا ہے۔
گانے
ترمیمفلم کا میوزک سنیہا کھانولکر نے کمپوز کیا جبکہ گانے میراجی، فیض احمد فیض، رفتار، سعادت حسن منٹو نے لکھے۔[28] فلم کا پہلا گانا ”نگری نگری“ کے نام سے 31 اگست 2018ء کو منظر عام پر آیا جسے شنکر مہادیون نے گایا تھا۔
نمبر. | عنوان | بول | گلوکار | طوالت |
---|---|---|---|---|
1. | "نگری نگری" | میراجی | شنکر مہادیون | 2:15 |
2. | "بول کے لب آزاد ہیں" | فیض احمد فیض | راشد خان، ودیا شاہ | 4:56 |
3. | "منٹونیت" | سعادت حسن منٹو، رفتار | رفتار، نواز الدین صدیقی | 2:56 |
4. | "اب کیا بتاؤں" | سیماب اکبرآبادی | شوبھا جوشی | 4:35 |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Nandita Das and Nawazuddin Siddiqui bring Mantoiyat to JNU"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اکتوبر 2018
- ↑ "Look who's playing Nawazuddin Siddiqui's friend in Manto"۔ ڈی این اے۔ 25 February 2017۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 فروری 2018
- ↑ "Manto to Shyam — Lahore, Amritsar and Rawalpindi are all where they used to be"۔ صبح صادق۔ 28 February 2016۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 فروری 2018
- ↑ "First poster of Nawazuddin Siddiqui's Manto unveiled at Cannes"۔ Deccan Chronicle۔ 23 May 2017۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جون 2017
- ↑ "Nawazuddin Siddiqui and Nandita Das unveil Manto at Cannes Film Festival"۔ دکن کرانیکل۔ 25 May 2017۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جون 2017
- ↑ "Batti Gul Meter Chalo And Manto Opening Day"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اکتوبر 2018
- ^ ا ب "Watch: Nawazuddin Siddiqui aces Manto's look and quirks in Nandita Das' short film"۔ Firstpost۔ 21 March 2017۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جون 2017
- ↑ "Manto director Nandita Das: My team has 'Mantoiyat' and that's what we want to invoke in the audience"۔ The Indian Express (بزبان انگریزی)۔ 2017-05-28۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مارچ 2018
- ^ ا ب "Nawazuddin Siddiqui excited to play Manto"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اکتوبر 2018
- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س "Manto - Teaser - Nawazudding Siddqui"۔ یوٹیوب۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اکتوبر 2018
- ↑ "Rasika Dugal to visit Pakistan for Manto?"۔ ہندوستان ٹائمز۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اکتوبر 2018
- ↑ "Tahir Raj Bhasin to play Sunder Shyam Chadda in the Nandita Das-directed Manto biopic"۔ Mumbai Mirror۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اکتوبر 2018
- ↑ "Feryna Wazheir to portray young Nargis Dutt in Nandita Das's Manto"۔ Mumbai Mirror۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اکتوبر 2018
- ↑ "Chandan Roy Sanyal roped in for Nawazuddin Siddiqui's 'Manto'"۔ میڈ ڈے۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اکتوبر 2018
- ↑ "Rishi Kapoor will play a special role in Nawazuddin Siddiqui's Manto"۔ ہندوستان ٹائمز۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اکتوبر 2018
- ^ ا ب "Nandita Das ropes in Divya Dutta, Ranvir Shorey and Purab Kohli for her Manto biopic"۔ Mumbai Mirror۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اکتوبر 2018
- ↑ "Manto biopic: Rajshri Deshpande eager to enter the world of Nawazuddin Siddiqui"۔ ہندوستان ٹائمز۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اکتوبر 2018
- ↑ "Playing the literary fireball"۔ دی ہندو
- ↑ "Irrfan is Nandita's Manto"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اکتوبر 2018
- ↑ "Irrfan wants to star in Nandita Das' next 'Manto'"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اکتوبر 2018
- ↑ "Cannes 2016: Nawazuddin Siddiqui to star in Nandita Das' film on Manto"۔ زی نیوز۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اکتوبر 2018
- ↑ "'منٹو کے بارے میں'"۔ 9 ستمبر، 2018ء۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 ستمبر 2018
- ↑ "Nandita Das wraps up Manto shoot"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اکتوبر 2018
- ↑ "The 2018 Official Selection"۔ Cannes۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اپریل 2018
- ↑ "Cannes Lineup Includes New Films From Spike Lee, Jean-Luc Godard"۔ Variety۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اپریل 2018
- ↑ "Manto - Official Teaser - Nawazuddin Siddiqui - Nandita Das - Viacom18 Motion Pictures"۔ یوٹیوب۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اکتوبر 2018
- ↑ "Manto Trailer: Nawazuddin Siddiqui As Saadat Hasan Manto Is Brilliant. Take A Bow"۔ The Indian Express (بزبان انگریزی)۔ 2018-08-15۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اگست 2018
- ↑ "'نگری نگری'"۔ 31 اگست، 2018۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 ستمبر 2018
بیرونی روابط
ترمیم
پیش نظر صفحہ 2010ء کی دہائی کی ہندی فلم سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |