السلام و علیکم! طاہر صاحب امید ہے کہ آپ بخیر و عافیت ہوں گے۔ جناب میری ایک رائے ہے کہ اردو ویکیپیڈیا پر آپ سینیئر ہونے کے ناطے ایک قواعد کی فہرست بنائیں۔ اس میں منتظمین اور صارفین دونوں کے لیے چند اصول و ضوابط شامل کریں۔ اردو ویکیپیڈیا کی کچھ رائے شماری کے صفحات پر پاکستان/بھارت سے تعلق کی باتیں سمجھ سے بالاتر ہیں۔ اس کمیونٹی میں تو کسی بھی ملک کا کوئی بھی شخص جو اردو جانتا ہے شامل ہو سکتا ہے۔
مزید یہ کہ منتظمین بننے کے لیے معیار کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس میں چند چیزوں مثلاً ترامیم کی گنتی کو بڑھایا جائے۔ اردو ویکیپیڈیا کا منتظم بننے کا حق سب سے زیادہ اس صارف کا ہونا چاہیے جو اس میں زیادہ دلچسپی لیتا اور اسے زیادہ وقت دیتا ہے۔ مزید یہ کہ چند سینیئر منتظمین و مامورین اداری کو ہر 3 ماہ کے بعد نئے بننے والے منتظمین کی کارکردگی کا ریویو کرنا چاہیے۔ مطلب کہ منتظم بننے کا عمل ایک وقت کا یعنی ووٹنگ تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ بعد میں کارکردگی کے ریویو کے نتائج پر فیصلہ ہونا چاہیے کہ کیا یہ صارف بحثیت منتظم اپنا کام جاری رکھ سکتا ہے یا نہیں۔ مختصراً میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اس عمل میں ووٹنگ کہ علاوہ دوسری چیزیں مثلآ تخلیق کردہ صفحات کا معیار، استعمال شدہ اردو کا معیار، ترامیم کی گنتی، نئے آنے والے صارفین کے ساتھ سلوک اور صارف کے تعلیمی ریکارڈز اور دوسری ویکیپیڈیا میں شمولیت وغیرہ کو بھی مد نظر رکھا جانا چاہیے۔ وونٹگ کا عمل تو کوئی دوستی یاری کے ذریعے بھی پاس کر سکتا ہے۔
میں یہ بات کلیئر کرنا چاہتا ہوں کہ ان سب باتوں کا عافی صاحب، جن کے لیے حالیہ ووٹنگ جاری ہے، کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ میں تو ان کے مثبت رویے کے باعث ان کے حق میں ووٹ بھی کر چکا ہوں۔ ان کے علاوہ بھی کوئی میری ان باتوں کو پرسنل نہ لے۔
امید ہے کہ آپ ان دونوں آرا پر جلد مثبت قدم اٹھائیں گے۔ آپ کے جواب کا بھی انتظار رہے گا۔