مہا بودھی مندر
(مہابدھی مندر سے رجوع مکرر)
مہا بودھی مندر (ہندی: महाबोधि विहार) بھارت کا ایک بدھ مندر جو بودھ گیا میں واقع ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں مہاتما بدھ نے نروان لیا تھا۔ یہ ہندوستان کے صوبے بہار کے شہر پٹنہ سے 96 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ مندر کے ساتھ الٹی طرف مقدس پیپل کا درخت (بودھی درخت) ہے جس کے نیچے بیٹھ کر گوتم نے 530 ق م میں نروان لیا تھا۔ مہاتما بدھ نے اس جگہ پر 7 ہفتے گزارے اور مراقبے میں مستغرق رہے۔
یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ | |
---|---|
مہا بودھی مندر | |
مقام | بودھ گیا، بہار، بھارت |
معیار | ثقافتی: i, ii, iii, iv, vi |
حوالہ | 1056 |
کندہ کاری | 2002 (26 اجلاس) |
علاقہ | 4.86 ha |
متناسقات | 24°41′46″N 84°59′29″E / 24.696004°N 84.991358°E |
مہا بودھی مندرکو گوتم بدھ کے نروان لینے کے 250 سال بعد اشوک اعظم نے بنوایا۔ موجودہ مندر چندرگپت موریا کے وقت مں 5ویں یا 6ویں صدی میں اینٹوں سے بنایا گیا تھا۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم
|
|