نیو کراچی ٹاؤن پاکستان کے صوبہ سندھ کے دار الحکومت کراچی کے 18 قصبہ جات میں سے ایک ہے۔ اگست 2000ء میں بلدیاتی نظام متعارف کرائے جانے کے ساتھ ہی کراچی ڈویژن اور اس کے اضلاع کا خاتمہ کر کے کراچی شہری ضلعی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس کے نتیجے میں شہر کو 18 قصبہ جات (ٹاؤنز) میں تقسیم کر دیا گیا جن میں نئی کراچی ٹاؤن بھی شامل ہے۔ مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق نیو کراچی ٹاؤن کی آبادی گیارہ لاکھ پینسٹھ ہزار 1,165,742 افراد پر مشتمل ہے۔


New Karachi Town
نیو کراچی ٹاؤن
ملک پاکستان
صوبہ سندھ
ماتحتضلع ناظم آباد
تشکیل1972؛ 52 برس قبل (1972)
درجہ قصبہ2001
تحلیل2011
فعال2015
مرکزی دفترڈی ایم سی وسطی
تعداد انجمن مجلس (یونین کمیٹی)
۱۳
  • شاہ نواز بھٹو کالونی
    گلشن سعید
    خواجہ اجمیر نگری
    مصطفی کالونی
    کالا اسکول
    خمیسو گوٹھ
    مدینہ کالونی
    فیصل
    ابوزر غفاری
    گودھرا
    حکیم احسن
    کلیانہ
    محمد شاہ
حکومت
 • قسمقصبہ بلدیاتی تنظیم
 • صدر قصبہمحمد یوسف
 • حلقہاین اے۔247 (کراچی وسطی۔1)
رقبہ
 • کل18 کلومیٹر2 (7 میل مربع)
بلندی54 میل (177 فٹ)
بلند ترین  مقام113 میل (371 فٹ)
پست ترین  مقام32 میل (105 فٹ)
آبادی (مردم شماری پاکستان 2023ء)
 • کل1,165,742
 • کثافت64,763.44/کلومیٹر2 (167,736.5/میل مربع)
نام آبادیکراچی والے
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+05:00)
 • گرما (گرمائی وقت)مشاہدہ نہیں کیا جاتا (UTC)
رمزیہ ڈاک75850
ٹیلی فون کوڈ021
آیزو 3166 رمزPK-SD

علم آبادیات

ترمیم


 

نیو کراچی سب ڈویژن کی زبانیں (مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق)

  اردو (84.41%)
  سرائیکی (3.88%)
  پنجابی (2.63%)
  سندھی (2.24%)
  پشتو (2.01%)
  ہندکو (0.63%)
  بلوچی (0.50%)
  دیگر (3.64%)

مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق نیو کراچی سب ڈویژن کی آبادی 1,165,742 ہے جن میں اردو بولنے والے افراد 984,105 ہیں جبکہ سرائیکی 45,343، پنجابی 30,667، 26,148 سندھی، 23,441 پشتو، 7,360 ہندکو، 5,919 بلوچی اور 42,759 افراد دیگر زبانیں بولتے ہیں۔

بیرونی روابط

ترمیم