نازش جہانگیر

پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ

نازش جہانگیر[1] (انگریزی: Nazish Jahangir) (ولادت: ) ایک پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں۔ نازش جہانگیر نے 2017ء میں اداکاری کا آغاز کیا، نازش جہانگیر کئی ڈراموں میں اپنے کردار کے لیے مشہور ہیں جن میں ٹھیس‎ میں زویا، تہمت میں فائزہ، کم ظرف میں نمرہ اور حال ہی میں ختم ہونے والا ڈراما کہیں دیپ جلے میں شمائلہ، شامل ہے۔[2][3]

نازش جہانگیر
 

معلومات شخصیت
پیدائش 28 اپریل 1994ء (30 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اسلام آباد   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ٹیلی ویژن اداکارہ ،  ماڈل   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حالات زندگی اور کیریئر

ترمیم

ابتدائی زندگی

ترمیم

نازش جہانگیر نے اسلام آباد میں اپنی تعلیم مکمل کی۔ انھوں نے اپنے اسکول، کالج اور یونیورسٹی تھیٹر ڈراموں میں بھی حصّہ لیا۔ 2015ء میں، نازش جہانگیر نے ڈراما میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا اور اداکاری کی صلاحیتوں کی وجہ سے انور مقصود نے نازش کو اپنے ایک ڈرامے میں موقع دیا۔ نازش جہانگیر نے کپڑے، گل احمد اور الکرم سٹوڈیو جیسے نامور برانڈز کے لیے بھی کام کیا ہے۔[4]

دماغی آگاہی مہم

ترمیم

نازش جہانگیر پاکستان کی فلمی دنیا کی شخصیات میں سے ایک ذہنی صحت آگاہی مہم کی حامی ہیں۔[5] نازش نے بہت ساری فورمز پر اپنی ذہنی صحت کی کشمکش کے بارے میں بات کر چکی ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔[6]

پہلی فلم

ترمیم

نازش جہانگیر نے اپنی پہلی فلم بطور مرکزی اداکارہ کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔ اس فلم کا نام لفنگے ہے۔ نازش نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ فلم ایک کامیڈی ہے اور اس میں ان کے ساتھ سمیع خان بھی ہیں۔[4]

ٹیلی ویژن

ترمیم
Key
اس سے مراد وہ فلمیں یا ڈرامے ہیں جو ابھی جاری نہیں کیے گئے
سال ڈراما کردار چینل نوٹ حوالہ
2017ء بھروسا سمیہ اے آر وائی ڈیجیٹل [2]
2018ء ایف اللہ اور انسان روشنی ہم ٹی وی [2]
2019ء خطاکار مہوش پلے انٹرٹینمنٹ [2]
2018ء تہمت فائزہ جیو انٹرٹینمینٹ [2]
2018ء گلی میں چاند نکلا شائستہ ٹی وی ون گلوبل [2]
2018ء ٹھیس‎ زویا اے پلس انٹرٹینمینٹ [2]
2019ء حقیت صفا اے پلس انٹرٹینمینٹ قسط "ملال" [7]
2019ء کم ظرف نمرہ؛ آذر کی محبت جیو انٹرٹینمینٹ [2]
2019ء مکافات جیو انٹرٹینمینٹ قسط "ندامت"
2019ء میرے محسن سدرہ جیو انٹرٹینمینٹ [2]
2019ء بے پروا ایکسپریس انٹرٹینمینٹ [2]
2019ء کہیں دیپ جلے شمائلہ جیو انٹرٹینمینٹ [8][9]
2019ء درد روکتا نہیں ایکسپریس انٹرٹینمینٹ [10]
2020ء مکافات سیزن 2 روباب جیو انٹرٹینمینٹ قسط "دولت کا گھمنڈ"
2020ء سراب نمل ہم ٹی وی [11]
2020ء دل تنہا تنہا میرہ ہم ٹی وی
2020ء گھمنڈی اعلان ہونا باقی ایکسپریس انٹرٹینمینٹ

بیرونی روابط

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Afzal, Asfia (13 ستمبر 2019). "Mohsin Abbas' alleged girlfriend Nazish Jehangir shut down trolls with a cryptic message". بزنس ریکارڈر (انگریزی میں). Retrieved 2020-06-11.
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ Shabbir, Buraq. "Introducing Nazish Jahangir". دی نیوز (انگریزی میں). Retrieved 2020-06-10.
  3. Siddiqui، Haddiqua۔ "Nazish Jahangir responds to alleged affair with Mohsin Abbas Haider"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون
  4. ^ ا ب Shabbir, Buraq. "Introducing Nazish Jahangir". www.thenews.com.pk (انگریزی میں). Retrieved 2020-08-31.
  5. "Nazish Jahangir Reveals About her Struggle with Mental Health Issues". Research Snipers (امریکی انگریزی میں). 17 جون 2020. Archived from the original on 2020-09-18. Retrieved 2020-08-31.
  6. "Nazish Jahangir says she was suicidal after losing her mother | SAMAA". Samaa TV (امریکی انگریزی میں). Retrieved 2020-08-31.
  7. "Malal - Haqeeqat | Shameen Khan, Azfar Rehman, Nazish Jahangir", اے پلس انٹرٹینمینٹ (انگریزی میں), Retrieved 2020-06-11
  8. "'Kahin Deep Jalay' receives high ratings as the unique love story comes to an end". Daily Times (امریکی انگریزی میں). 16 مئی 2020. Retrieved 2020-06-11.
  9. Ahmad, Fouzia Nasir (20 اکتوبر 2019). "THE TUBE - Kahin Deep Jalay". DAWN (انگریزی میں). Retrieved 2020-06-11.
  10. "Feroza makes her debut as lead character with drama serial 'Dard Rukta Nahi'". Daily Times (امریکی انگریزی میں). 26 جون 2019. Retrieved 2020-06-11.
  11. "Here's why HUM TV's 'Saraab' should be on your watch list | HUM TV - Watch Dramas Online" (امریکی انگریزی میں). 22 اگست 2020. Archived from the original on 2021-06-08. Retrieved 2020-08-31.