ندیم سحر عنبرین
ندیمِ سحر عنبرین (انگریزی: Nadeem-e-Sehar Ambreen) اسلامیات سے وابستہ ایک بھارتی دانشور ہےـ وہ حال میں جامعہ ملیہ اسلامیہ میں شعبہ اسلامیات میں خدمات انجام دے رہی ہےـ
ڈاکٹر ندیم سحر عنبرین | |
---|---|
پیدائش | ندیم سحر عنبرین 13 ستمبر 1988ء محلہ قاضی پورہ بہرائچ اتر پردیش، ہندوستان |
تعلیم | پی ایچ ڈی (اسلامیات) |
مادر علمی | علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ،جامعہ ملیہ اسلامیہ |
وجہِ شہرت | مصنفہ اور محقق |
مذہب | اسلام |
شریک حیات | ڈاکٹر تحسین زماں |
رشتہ دار | ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی |
اعزازات | گولڈ میڈلسٹ (علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ) |
ابتدائی زندگی
ترمیمڈاکٹر ندیم سحر عنبرین کی ولادت 13 ستمبر 1988 کو محلہ قاضی پورہ شہر بہرائچ اتر پردیش میں ہوئی۔آپ کے والد کا نام محمد فیضان صدیقی ہے۔آپ کے دادا حکیم محمد سلیمان صدیقی مرحوم اپنے وقت کے مشہور حکیم تھے۔آپ کے دادا شہر بہرائچ میں جماعت اسلامی ہند کے بانی امیر تھے ۔ حکیم صاحب ایمرجنسی کے دور میں جیل بھی گئے تھے۔[1]
تعلیم
ترمیمڈاکٹر ندیم سحر عنبرین ابتدائی تعلیم شہر بہرائچ کے عائشہ درسگاہ اسلامی میں حاصل کی بعد میں رامپور کے جامعہ الصا لحات سے عالمیت کی سند حاصل کی بعد میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بی۔اے اور ایم۔اے کی سند حاصل کی ۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں آپ کو گولڈ میڈل بھی ملا۔ 2018ء میں جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی سے اسلامیات میں پی۔ایچ۔ڈی کی ڈگری حاصل کی۔[2]
تصانیف
ترمیمعنبرین کے کئی مضامین متعدد رسالوں میں شائع ہوئے ہیان ۔ انھوں نے تین کتابیں تصنیف کی ہیں ۔[3]
وہ موجودہ وقت میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ اسلامیات میں درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔آپ کے شوہر محمد تحسین زماں بھی جامعہ ملیہ اسلامیہ سے فارغ ہوئے اور موجودہ وقت میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ اسلامیات سے وابستہ ہیں۔[7]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ بہرائچ ایک تاریخی شہر
- ↑ بہرائچ ایک تاریخی شہر
- ↑ بہرائچ ایک تاریخی شہر
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 2019-06-12 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-12-01
- ↑ https://quranwahadith.com/product/daur-e-hazir-ki-chand-aham-mufassirat-e-quran/
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 2020-08-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-12-01
- ↑ بہرائچ ایک تاریخی شہر
بیرونی روابط
ترمیم- http://www.kashmiruzma.news/NewsDetail?action=view&ID=40863[مردہ ربط]
- https://quranwahadith.com/product_author/%DA%88%D8%A7%DA%A9%D9%B9%D8%B1-%D9%86%D8%AF%DB%8C%D9%85-%D8%B3%D8%AD%D8%B1-%D8%B9%D9%86%D8%A8%D8%B1%DB%8C%D9%86/
- https://www.pinterest.pt/pin/724587027525533889/
- https://daleel.pk/2019/07/18/105347آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ daleel.pk (Error: unknown archive URL)