نذیر احمد قاسمی
نذیر احمد قاسمی (پیدائش 20 جون 1964) ایک کشمیری سنی عالم، فقیہ اور دار العلوم رحیمیہ کے صدر مفتی ہیں۔ [1]
نذیر احمد قاسمی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 20 جون 1964ء (61 سال) |
عملی زندگی | |
مادر علمی | دار العلوم دیوبند |
استاذ | عبد الحق اعظمی ، سعید احمد پالن پوری |
پیشہ | عالم ، مفتی |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
ملازمت | دار العلوم رحیمیہ |
درستی - ترمیم |
سوانح
ترمیمنذیر احمد قاسمی کی پیدائش20 جون 1964 کو بنجواہ ، کشتواڑ میں ہوئی۔[2] انھوں نے مدرسہ اصغریہ دیوبند سے حفظ قرآن کیا اور عربی زبان کی ابتدائی کتابیں مدرسہ خادم العلوم مظفرنگر میں پڑھی۔[3] انھوں نے 1404 ہجری میں دارالعلوم دیوبند سے درس نظامی میں تکمیل کی سند حاصل کی اور پھر مزید ایک سال افتاء کی پڑھائی کی۔ اس کے بعد انھوں نے امارت شرعیہ پٹنہ سے قضاء میں تخصص کیا۔[3] ان کے اساتذہ میں عبد الحق اعظمی،سعید احمد پالنپوری اور ریاست علی بجنوری وغیرہ شامل ہیں۔[4]
تعلیم سے فراغت کے بعد، نذیر احمد قاسمی نے دار العلوم رحیمیہ میں پڑھانا شروع کیا۔ [3] رحیمیہ میں وہ صدر مفتی کے منصب پر فائز ہیں۔[5] وہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے تاسیسی رکن اور مجلسِ فقہی جموں و کشمیر کے جنرل سیکریٹری ہیں۔[3] نذیر احمد قاسمی کے فقہی مسائل کشمیر عظمی کے ہر جمعہ والے ایڈیشن میں شایع ہوتے ہیں۔[4]
تصانیف
ترمیمنذیر احمد قاسمی کی تصانیف درج ذیل ہیں:[4]
- مرزا قادیانی کے جھوٹ
- مرزا قادیانی نہ مہدی نہ مسیح
- مرزائیت کا رد : اصول اور بحث
- اسلام اور ایڈز سے تحفظ کا طریقہ
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Mufti Nazir for reformist groups" [مفتی نذیر اصلاحی گروپز کے لئے]۔ گریٹر کشمیر۔ 14 مارچ 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-09-21
- ↑ محمد انیس کشمیری (13 جنوری 2023)۔ "حضرت مفتی نذیر احمد صاحب ۔ حیات و خدمات"۔ روزنامہ اڈان۔ شمارہ 11۔ اخذ شدہ بتاریخ 13جنوری 2023۔
و اضح رہے ابھی تک جن حضرات نے مفتی صاحب کی حیات پر قلم اٹھایا ہے بشمول مولانا آفتاب غازی قاسمی اور عبد الحسیب قاسمی کی مرتب کردہ کتاب "فضلاء دیوبند کی فقہی خدمات" ؛ انہوں نے مفتی صاحب کی تاریخ ولادت یکم جون 1965 لکھی ہے، حالاں کہ یہ تاریخ درست نہیں ہے۔ الحمد للہ بندہ نے درست تاریخ پیدائش کے لیے مفتی صاحب کے اصل شناختی کارڈ اور سرٹیفکیٹوں کی طرف مراجعت کی تو ان میں تاریخ پیدائش 20 جون 1964 پایا.
{{حوالہ خبر}}
: تحقق من التاريخ في:|access-date=
(معاونت) - ^ ا ب پ ت آفتاب غازی قاسمی؛ عبد الحسیب قاسمی۔ فضلائے دیوبند کی فقہی خدمات (فروری 2011 ایڈیشن)۔ ص 420
- ^ ا ب پ آفتاب غازی قاسمی؛ عبد الحسیب قاسمی۔ فضلائے دیوبندی کی فقہی خدمات (فروری 2011 ایڈیشن)۔ ص 421
- ↑ "Mufti Nazir Qasmi to deliver Friday sermon at Qamarwari" [مفتی نذیر قاسمی قمرواری میں جمعہ خطاب فرمائیں گے]۔ گریٹر کشمیر۔ 31 مارچ 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-09-05
کتابیات
ترمیم- آفتاب غازی قاسمی؛ عبد الحسیب قاسمی۔ "مفتی نذیر احمد کشمیری"۔ فضلائے دیوبند کی فقہی خدمات (فروری 2011 ایڈیشن)۔ دیوبند: کتب خانہ نعیمیہ۔ ص 420–421
بیرونی روابط
ترمیمویکی اقتباس میں نذیر احمد قاسمی سے متعلق اقتباسات موجود ہیں۔ |