نوسٹرا ڈیمس
مچل نوسٹر ڈومس (1503ء - 1566ء) ایک معروف فرانسیسی پیشن گوئی کرنے والا تھا انھوں نے لے پروفیٹی (Les Propheties) نامی کتاب لکھی۔ یہ کتاب چار سو سال میں سب سے زیادہ بکنے والی کتاب ہے۔ مچل ڈی نوسٹرا ڈیمس کا تعلق ایک قدیم یورپی یہودی خاندان سے تھا، اس کا دادا بییر ڈی نوسٹرا ڈیمس ایک یہودی تاجر تھا جو علم و تحقیق سے شغف رکھتا تھا، اس کے بیٹوں میں جیک نوسٹرا ڈیمس جو مچل کا باپ تھا نے ایک امیر مسیحی خاتون سے دوسری شادی کرکے مسیحیت قبول کر لی تھی اس وقت مچل کی عمر نو سال تھی۔
مچل نوسٹر ڈومس | |
---|---|
(لاطینی میں: Nostradamus) | |
Nostradamus: ان کے بیٹے کیسر کی طرف سے بنائی گئی ان کی تصویر
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (فرانسیسی میں: Michel de Nostredame) |
پیدائش | 14 یا 21 دسمبر 1503ء سینٹ ریمی ڈی پرونس, پرونس, فرانس |
وفات | 2 جولائی 1566 سالون دی پرونس, پرونس, فرانس |
(عمر 62 سال)
وجہ وفات | مرض نظام قلب و عروقی |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | مملکت فرانس |
مذہب | رومن کیتھولک |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ مونپلیہ |
پیشہ | پیشنگوئی, مصنف, مترجم, فلکیات |
پیشہ ورانہ زبان | فرانسیسی |
وجہ شہرت | فالج کے علاج کے لیے جانے جاتے تھے |
دستخط | |
درستی - ترمیم |
ان کے مداحوں کے نزدیک وہ سچی پیشن گوئیاں کرتا تھا مثلا شاہ ہنری کی موت کے بعد جس کی نوسٹر ڈومس نے پہلے ہی بڑی تفصیلی پیشین گوئی کردی تھی، ملکہ کیٹرین ڈی میچی کو اس پر غصہ آگیا تھا گویا شاہ اس کی پیشین گوئی کی وجہ سے مرا ہو۔دوسری عالمی جنگ ،نائن الیون، پینٹاگون حملہ ،بیسویں صدی کی سائنسی انقلابات ان تمام واقعات کی کڑیاں ان کے پیشگوئیوں سے ملائی گئی ہیں۔
وفات
ترمیمیکم جولائی 1566ء میں نوسٹر ڈومس خاموشی سے اس جہانِ فانی سے کوچ کرگیا، اسی رات اس کے طبیب کے پیر میں موچ آگئی چنانچہ وہ نوسٹر ڈومس کو ایک نظر بھی دیکھنے سے محروم رہا حتیٰ کہ اسے دفن کر دیا گیا۔
قبر کشائی
ترمیمان کی قبر کشائی سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ مذکور ہے۔ مئی1791ء فرانسیسی انقلاب کا عروج، جب بڑے بڑے سر کاٹ دیے گئے تھے اور ظالم حکمران اپنے طبعی انجام کو پہنچا دیے گئے تھے۔ تین چرواہوں کے دماغ پر شراب کا نشہ سر چڑھ کر بول رہا تھا اور ان کی عقل پر حاوی ہو گیا تھا، مگر وہ نہیں جانتے تھے کہ بدقسمتی انھیں دعوت دے رہی تھی، کیونکہ انھوں نے مشہور طبیب اور فلکیات دان مچل ڈی نوسٹرا ڈیمس کی قبر کھودنے کا فیصلہ کر لیا تھا!!
یہ کام اتنا مشکل بھی نہیں تھا، قبر ایک پرانے چرچ کے احاطے میں تھی جس میں لکڑی کا ایک تابوت دھرا تھا جو دو سو سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کی وجہ سے گل سڑ چکا تھا۔ نشے میں ان تینوں نے قبر کھودنی شروع کی، جلد ہی گلا سڑا تابوت ان کے سامنے تھا۔ وہ جیت کی خوشی سے چلائے اور تابوت کھولنے لگے اور اچانک ان کی آواز ان کے حلق میں ہی اٹک گئی اور آنکھیں حیرت سے پھیل گئیں۔ ہڈیوں کے ڈھانچے کی وجہ سے نہیں بلکہ ڈھانچے کے گلے میں لٹکی ایک تختی کی وجہ سے ۔
تختی پر اس دن کی تاریخ درج تھی
سترہ مئی 1791ء
تختی کی پشت پر صاحبِ قبر نے حیران کن تفصیل سے اپنی قبر کھودنے کی پیشین گوئی ایک رباعی کی شکل میں درج کی تھی:
- انقلاب کے دو سال بعد اور پانچویں مہینے میں
- تین نشئی پرانی قبر کھودیں گے
- دو اسی رات مر جائیں گے
- اور تیسرا آخر تک پاگل رہے گا
یہ رباعی پڑھ کر تینوں کا نشہ کافور ہو گیا۔ وہ تینوں ڈر کے مارے پیچھے ہٹے اور وہاں سے بھاگنا چاہا مگر انقلابی پولیس نے انھیں بھاگتے ہوئے دیکھ لیا اور ان پر گولی چلا دی جس کے نتیجے میں ان میں سے دو ہلاک ہو گئے اور تیسرا شدتِ خوف سے پاگل ہو گیا۔
بیرونی روابط
ترمیم٭ مستقبل بینآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ makki.urducoder.com (Error: unknown archive URL)