نینا مانویل
نینا مانویل ایک بھارتی ماڈل، ٹیلی ویژن میزبان اور وی جے ہیں۔ [1]
نینا مانویل | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
مقام پیدائش | ممبئی |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
مادر علمی | متھی بائی کالج |
پیشہ | ماڈل |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمنینا مانویل 24 اپریل کو ممبئی، بھارت میں پیدا ہوئیں ان کے والد کا تعلق کیرالہ سے تھا اور ان کی والدہ گوا کی رہنے والی تھیں۔ انھوں نے اپنی تعلیم کویت، بحرین اور دبئی میں حاصل کی۔ [2] وہ مٹھی بائی کالج ممبئی سے کامرس میں گریجویشن مکمل کرنے کے لیے ممبئی واپس آئی۔ وہ ایک وکیل بننے کا ارادہ رکھتی تھیں، کیوں کہ انھوں نے لا کالج میں 2 سال مکمل کر لیے تھے۔ ان کی والدہ نے 1995 میں فیمینا لک آف دی ایئر مقابلے کے لیے اخبار میں ایک اشتہار دیکھا۔نینا مانویل کی والدہ نے ان سے کہا وہ اس مقابلے مین ضرور حصہ لیں اس پر نینا مانویل نے اپنی والدہ کی بات مانتے ہوئے اس مقابلے میں حصہ لیا۔ اگرچہ، وہ آخر کار جیت نہیں پائی، لیکن اس مقابلے میں انھیں سپر ماڈل مہر جیسییا نے دیکھا اور انھیں ماڈلنگ کی ترغیب دی۔ اس سے ان کا ماڈلنگ کیریئر شروع ہوا۔ [2][3] انھوں نے ماڈلنگ کیرئیر کو آگے بڑھانے غرض سے چھ ماہ بعد جی جے اڈوانی لا کالج چھوڑ دیا۔ [4]
اداکاری
ترمیمنینا مانویل نے اپنے ماڈلنگ کیرئیر کا آغاز انسمبل کے لیے ایک شو سے کیا، جو ایک ہاؤٹ کاؤچر اسٹور تھا اور اسے ہندوستان کے سرکردہ ڈیزائنرز نے چنا تھا۔ انھوں نے بہت سارے ریمپ شو کرنا شروع کیے اور اس کے نتیجے میں سان میگوئل، لا مین جینز، باؤش اینڈ لومب، لیویز، کوکا کولا، دی انڈین ایکسپریس اور کوڈک کے ساتھ ماڈلنگ کے معاہدے حاصل کیے۔ انھوں نے بابا سہگل، ریمو اور اینیڈا کے ساتھ ڈیزائنرز اور میوزک ویڈیوز کی شوٹنگ بھی کی ہے۔ انھوں نے سنیت ورما، جے جے والیا، راگھویندر راٹھوڈ اور روی بجاج جیسے ڈیزائنرز کے لیے ریمپ شو کیے ہیں۔ [2] [3]
نینا مانویل کا ٹیلی ویژن کیریئر چھ سال پر محیط ہے اور اس میں تین شوز شامل ہیں جن کی انھوں نے میزبانی کی ہے - زی میوزک پر نینا ایٹ 9، زی میوزک پر مڈنائٹ مینوئل اور زی کیفے پر آفٹر آورز۔ وہ چینل وی پر وی جے بھی تھیں، جہاں انھوں نے لیٹ نائٹ وی شو کی میزبانی کی۔ [5]
ذاتی زندگی
ترمیمنینا مینوئل نے نیو یارک شہر میں مقیم بزنس مین لو شاہ سے شادی کی [6] 2010 کے اوائل میں جوہو، ممبئی میں جے ڈبلیو میریٹ میں ہندو رسوم کے تحت اور سینٹ پیٹرز چرچ، باندرہ میں مسیحی رسوم کے تحت ان کی شادی ہوئی تھی[3] [7]
وہ اپنی شادی کے بعد نیویارک شہر چلی گئیں اور فی الحال نیویارک رہتی ہیں اور ممبئیآتی جاتی رہتی ہیں۔ [4] ان کا ایک بیٹا ہے، زین مینوئل شاہ (پیدائش 2015)۔ [8][9]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "How 'fair' is that"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 12 مارچ 2013۔ 2013-10-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-03-15
- ^ ا ب پ "Editorial – Gallery"۔ Ninamanuel.in۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-03-15
- ^ ا ب پ "She's Nina Manuel, the girl who was first noticed in the San Miguel ad as the irresistible waitress"۔ Models.indiafashionmodels.com۔ 18 اکتوبر 2010۔ 2014-11-08 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-03-15
{{حوالہ ویب}}
:|archivedate=
و|archive-date=
پیرامیٹر ایک سے زائد دفعہ استعمال کیا (معاونت) و|archiveurl=
و|archive-url=
پیرامیٹر ایک سے زائد دفعہ استعمال کیا (معاونت) - ^ ا ب "The Indian Lass for "Antiquity Whisky" – Nina Manuel"۔ Scribd.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-06-25
- ↑ "About Nina | Nina Manuel"۔ Ninamanuel.in۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-03-15
- ↑ "WeddingSutra Editors' Blog » Nina Manuel"۔ Weddingsutra.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-03-15
- ↑ "Celebrity Brides"۔ Movies.groups.yahoo.com۔ 15 مئی 2010۔ 2012-08-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-11-07
- ↑ "Spoken like a mentor"۔ Bangalore Mirror۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-12-18
- ↑ "London calling – Mumbai Mirror -"۔ Mumbai Mirror۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-12-18