نیہاریکا کونیڈیلا
نیہاریکا کونیڈیلا (پیدائش: 18 دسمبر 1993ء) ایک بھارتی فلمی اداکارہ، ڈانسر اور ٹیلی ویژن پریزینٹر ہیں، جنہیں تیلگو سنیما اور تمل سنیما میں اپنے کاموں کے لیے جانا جاتا ہے ۔ انھوں نے فلم اوکا مانسو سے 2016ء میں اداکاری کیرئیر کی شروعات کی تھی۔ [1] اس کے علاوہ وہ خود کی کمپنی "پنک ایلی فینٹ پکچرز " کے بینر تلے فلمیں پروڈیوس بھی کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ ، نہہاریکا نے تیلگو رقص حقیقی شو کی میزبانی بھی کی ہے۔
نیہاریکا کونیڈیلا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 18 دسمبر 1993ء (31 سال) حیدر آباد |
شہریت | بھارت |
والد | ناجندر بابو |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی اور زندگی
ترمیمنیہاریکا کونیڈیلا 18 دسمبر 1993ء کو پیدا ہوئیں، نیہاریکا اداکار اور پروڈیوسر ناگیندرا بابو کی بیٹی ہیں۔[2] وہ اداکار چرن جیوی اور پون کلیان کی بھتیجی ہیں۔ ان کے بھائی ورون تیج اور کزن رام چرن اور سائی دھرم تیج بھی تیلگو فلم انڈسٹری میں اداکار ہیں۔
نیہاریکا کونیڈیلا نے 9 دسمبر 2020ء کو چیتنیا جونلاگڈا سے ادے پور کے اوبیرائے ایدیویلس میں شادی کی۔[3][4]
کیریئر
ترمیمنیہاریکا کونیڈیلانے فلموں میں بطور اداکارہ کیریئر کے حصول سے قبل تیلگو زبان کے ٹیلی وژن پروگراموں میں بطور اینکر کام کیا۔[5][6] انھوں نے ای ٹی وی نیٹ ورک پر ڈانس رئیلیٹی شو دھی الٹی میٹ ڈانس شو کے ایک حصہ دھی جونیئر 1 اور دھی جونیئر 2 کے لیے میزبانی کی۔ [7]
انھوں نے اپنے پروڈکشن ہاؤس "پنک ایلی فینٹ پکچرز " کے بینر تلے تیلگو ویب سیریز موداپپو اواکائی میں کام کیا اور پروڈیوس بھی کیا۔ یہ ویب سیریز یوٹیوب پر ریلیز کی گئی تھی اور سامعین نے اسے خوب پزیرائی بخشی۔ [8]
ستمبر 2015 میں ، نیہاریکا کونڈیلا نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز تیلگو فلم اوکا مانسو کو سائن کیا، فلم سال 2016ء میں ریلیز ہوئی ۔ فلم میں ان کے مدمقابل اداکار ناگا شوریا تھے۔ [9] 2017ء میں نیہاریکانے اپنے پروڈکشن ہاؤس "پنک ایلی فینٹ پکچرز " کے بینر تلے ایک اور تیلگو ویب سیریز ناننا کوچی میں کام کیا اور اسے پروڈیوس بھی کیا۔ یہ ویب سیریز بھی یوٹیوب پر پیش کی گئی ۔
سال 2018ء میں نیہاریکا تمل زبان کی فلم اورو نللا نال پاتھو سولرین میں بطور مرکزی اداکارہ کے نظر آئیں، فلم میں ان کے مدمقابل اداکار گوتم کارتھک اور وجے سیتوپتی بھی تھے۔
اسی سال نیہاریکا کونڈیلا تیلگو زبان کی فلم ہیپی ویڈنگ میں کام کیا۔ اس فلم کے مصنف اور ہدایتکار لکشمن کریا ہیں۔ اور فلم میں نیہاریکا کے مدمقابل اداکار سمنتھ اشون تھے۔ یہ مراٹھی فلم ممبئی پونے ممبئی 2 کا ری میک تھی۔
اس کے بعد ان کی تازہ ترین فلم ، سوریاکانتھم نے باکس آفس پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا ، جس نے صرف 3 کروڑ کمایا۔[10]
اکتوبر 2019 میں ، انھوں نے اپنے کزن رام چرن کی پروڈیوس کردہ فلم سائی را نرسمہا ریڈی میں کام کیا ، جو تاریخ پر مبنی ایکشن تھرل سے بھرپور فلم ہے۔ مکالمہ کی ترسیل کے بغیر اس نے ایک بہت ہی چھوٹا کردار ادا کیا اور پوری فلم میں کُل 2-3 منٹ تک نمودار ہوئیں۔
پنک ایلیفنٹ پکچرز
ترمیمنیہاریکا کونیڈیلا ایک فلم پروڈکشن کمپنی ، پنک ایلیفنٹ پکچرز کی مالک ہیں۔ وہ اپنی ویب سیریز کی پروڈیوسر ہیں۔
فلموں کی فہرست
ترمیم† | ان فلموں کی نمائندگی کرتا ہے جو ابھی تک ریلیز نہیں ہوئی ہیں |
سال | عنوان | کردار | ڈائریکٹر | زبانیں | نوٹ | Ref. |
---|---|---|---|---|---|---|
2016 | مڈاپپو اواکائی | آشا | پرینتھ برمنڈاپیلی | تیلگو | ویب سیریز بطورپروڈیوسر بھی |
[11] |
اوکا مانسو | سندھیا | جی وی رام راجو | تیلگو کی پہلی فلم | [12] | ||
2017 | نانا کوچی | تارا | پرینتھ برمنڈاپیلی | ویب سیریز بطور پروڈیوسر بھی |
[13] | |
2018 | اورو نالہ نہ پاٹھو سولرن | سومیا (ابھالیاکشمی) | ارموگا کمار | تمل | تمل پہلی فلم | [14] |
ہیپی ویڈنگ | اکشارا | لکشمن کاریا | تیلگو | [15] | ||
2019 | سوریاکانتھم | سوریاکانتھم | پرینتھ برمنڈاپیلی | [16] | ||
سائی را نرسمہا ریڈی | بھاگیم | سریندر ریڈی |
ویب سیریز
ترمیمسال | نام | کردار | حوالہ |
---|---|---|---|
2016 | مڈاپپو اواکائی | آشا | [17] |
2017 | نانا کوچی | تارا | [18] |
2019 | معڈ ہاؤس | مینا |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Waiting for Niharika"
- ↑ "My father is my biggest strength : Niharika Konidela"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اکتوبر 2014
- ↑ Janani K. (December 6, 2020)۔ "Niharika Konidela turns bride for her Udaipur wedding with Chaitanya. Unmissable pics"۔ India Today (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 دسمبر 2020
- ↑ https://www.ndtv.com/entertainment/more-stunning-pics-from-niharika-konidela-and-chaitanya-jvs-wedding-featuring-allu-arjun-and-ram-charan-2336641#News_Trending
- ↑ "Ram Charan keep teasing me about my TV show : Niharika"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 جون 2014
- ↑ "Niharika Konidela: I will act in movies but I need some more time"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ Times News Network۔ 15 July 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2015
- ↑ "NagaBabu's Daughter Niharika has the desire to act in films"۔ tollywoodshow.com۔ 21 فروری 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 دسمبر 2019
- ↑ "'Muddapappu Avakai' series set to cross 2 million views on YouTube; Chiranjeevi's niece Niharika impresses audience"
- ↑ "Mega debut in Tollywood"۔ deccanchronicle.com
- ↑ "Niharika Konidela: Niharika Movie Rakes In Crores At Box Office"۔ Sakshi Post۔ Sakshi Post۔ 3 April 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مئی 2019
- ↑ "'Muddapappu Avakai' series set to cross 2 million views on YouTube; Chiranjeevi's niece Niharika impresses audience [VIDEOS]."۔ Ibtimes.
- ↑ "'Oka Manasu' star Niharika says Chiranjeevi, Pawan Kalyan encouraged her to pursue her dream."۔ Ibtimes.
- ↑ "Niharika Konidela and Nagababu's web series' 'Nanna Koochi' trailer is out and trending at #2."۔ TmesofIndia.
- ↑ "My role in Oru Nalla Naal… is substantial: Niharika."۔ DeccanChronicle.
- ↑ "Niharika Konidela's 'Happy Wedding' to hit screens this summer."۔ TmesofIndia.
- ↑ "Niharika Konidela preps for the pre-release event of Suryakantham by humming Po Pove song from the movie."۔ TmesofIndia.
- ↑ "'Muddapappu Avakai' series set to cross 2 million views on YouTube; Chiranjeevi's niece Niharika impresses audience [Videos]"۔ Ibtimes
- ↑ "Niharika Konidela and Nagababu's web series' 'Nanna Koochi' trailer is out and trending at #2"۔ TmesofIndia