رام چرن (اداکار)
رام چرن تیج (تیلگو : రాం చరణ్ తేజ، انگریزی : Ram Charan) ایک بھارتی فلمی اداکار ہیں جو تیلگو سنیما اور ٹیلی ویژن کے مشہور اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ آندھرا پردیش ریاست کے دو نندی اعزازات، دو جنوبی فلم فیئر اعزازات، دو سینیما اعزازات اور ایک بہترین اداکار کا اعزازات سنتوشم حاصل کیا ہے۔ دسمبر 2013 میں، 12.67 کروڑ روپے کا معاوضے پر رام چرن 2013 میں بھارت کی فہرست میں 69 ویں نمبر پر ہیں۔ اداکاری کے علاوہ رام چرن ایک کامیاب بزنس مین بھی ہیں۔ وہ تیلگو ٹیلی ویژن چینل ‘‘ما ٹی وی’’ کے بورڈ آف ڈائریکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ حیدرآباد پولو کلب کی ایک پولو ٹیم کے مالک بھی ہیں۔ 2015ء میں انھوں نے حیدرآباد میں ایک ائیرلائن بزنس ‘‘ٹربو میگھا ائیروے’’ کی شروعات بھی کی ہے۔
رام چرن | |
---|---|
(انگریزی میں: Ram Charan Teja)،(تیلگو میں: రామ్ చరణ్ తేజ) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 27 مارچ 1985ء (39 سال) چنئی |
رہائش | حیدر آباد |
شہریت | بھارت |
والد | چرن جیوی |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکار |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی ، تیلگو |
اعزازات | |
فلم فیئر اعزاز جنوبی |
|
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمکونڈیلا رام چرن تیجا 27 مارچ 1985ء کو مدراس، تامل ناڈو، بھارت میں پیدا ہوا۔ رام چرن ماضی کے تیلگو اور ہندی اداکار چرن جیوی کے بیٹے ہیں۔ ان کی دو بہنیں ہیں۔ رام چرن، تیلگو اداکار اللو ارجن، اللو سریش، ورن تیج، سائی دھرم تیج، نہاریکا کونیدیلا کے کزن اور مشہور اداکار پون کلیان، نگیندر بابو اور پروڈیوسر اللو ارووند کے بھتیجے ہیں۔ ان کی شادی اپاسنا کامیننی سے ہو چکی ہے، جو اپالو چیریٹی کی وائس چئیر پرسن اور ماہنامہ بی پازیٹیو کی میگزین ایڈیٹر ہیں اور اپالو ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو پرتاپ سی ریڈی کی پوتی ہے۔
فلمی سفر
ترمیمرام چرن میں اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2007ء میں، پوری جگناتھ کی ہدایت کاری میں بنی فلم چروتھا (Chirutha) میں کام کرتے ہوئے کیا۔ یہ فلم شائقین کو خاصی پسند نا آئی اور فلاپ قرار دی گئی لیکن اس فلم میں اپنی کارکردگی پر رام چرن نے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین جنوبی ہند کا نووارد اداکار اور نندی خصوصی جوری اعزاز حاصل کیا۔ اس کے بعد انھوں نے ایس ایس راجمولی کی ہدایت میں بننے والی فلم مگادھیرا (Magadheera) میں کام کیا۔ یہ سال 2009ء کی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی۔ جس کی اشاعت کے بعد رام چرن ٹولی وڈ کے معروف معاصر اداکاروں کے فہرست میں شامل ہو گئے۔ اس فلم نے چھ فلم فیئر اعزاز حاصل کیے جس میں رام چرن نے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین تیلگو اداکار اور نندی خصوصی جوری اعزاز حاصل کیا۔
2009ء میں، رام چرن پیپسی کے اشتہارات کی مہمات کے لیے ایک ترجمان (ایمبیسڈر) بن گیا۔
2010ء میں رام چرن نے بومماریللو باسکر کی فلم اورنج (Orange) میں اداکاری کی۔ رام چرن کی اگلی فلم ہدایت کار سمپت نندی کی راچہ (Rachcha) تھی۔ جو ایک کامیاب فلم رہی۔
2013ء میں ہدایتکار وی وی ونائیک کی فلم نائیک (Naayak) بھی ہٹ رہی، اس کے بعد رام چرن نے بالی وڈ میں قدم رکھا اور امیتابھ بچن کی مشہور ہندی فلم زنجیر کے ری میک زنجیر (Zanjeer) میں کام کیا جس میں ان کے ساتھ پریانکا چوپڑا اور سنجے دت نے بھی اداکاری کی، یہ فلم تیلگو زبان میں طوفان (Toofaan) کے نام سے ڈب کی گئی۔ زنجیر اور طوفان باکس آفس پر اوسط درجے پر رہی۔
2014ء میں ومسی پیڈی پلی کی طرف سے ہدایت کردہ ان کی اگلی فلم یواڈو (Yevadu) جاری ہوئی، جس نے رام چرن کی کھوئی ہوئی ساکھ کو دوبارہ کھڑا کر دیا۔ اس کے بعد 2015ء وہ ڈرامائی فلم گووندودو اندریوادلے (Govindudu Andarivadele) میں نظر آئے۔
2015ء میں ہدایت کار سرینو ویتلا کی فلم بروس لی - دی فائٹر (Bruce Lee: The Fighter) میں نظر آئے۔ اس کے بعد ایک دبنگ پولیس والے کا کردار فلم دھروا (Dhruva) میں نبھایا. اس کے بعد 2018ء میں ہدایت کار سوکومار کی ہدایت میں بننے والی فلم رنگستھلم (Rangasthalam) میں نظر آئے۔ اس فلم نے باکس آفس پر ₹230 کروڑ کی کمائی کی اور چوتھی سب سے زیادہ پیسے کمانے والی تیلگو فلم بنی۔
ان کی زیر تکمیل فلم ہدایت کار بویاپتی سرینو کی فلم ونیا ودھیا راما (Vinaya Vidheya Rama) جو 2019ء میں جاری کی جائے گی اور ہدایت کار ایس ایس راجامولی کی ہدایت میں بننے والی فلم آر آر آر (RRR) ہے۔ اس فلم میں آپ اداکار جونئیر این ٹی آر کے ساتھ نظر آئیں گے۔
فلمیں
ترمیم† | یہ ظاہر کرتا ہے فلم ابھی زیر تکمیل ہے |
بطور اداکار
ترمیمسال | فلم کا نام (ترجمہ) | کردار کا نام | ہندی ڈب / ری میک / ماخوذ از | تبصرہ |
---|---|---|---|---|
2007ء | چروتھا (چیتا) | چرن | ہندی ڈب: چروتھا | پہلی فلم |
2009ء | مگادھیرا (عظیم جنگجو) | کال بھیرو / ہرش | ہندی ڈب: مگادھیرا | |
2010ء | اورنج (نارنجی) | رام | ہندی ڈب: رام کی جنگ | |
2012ء | راچہ (ہنگامہ) | بیٹنگ راجا | ہندی ڈب:بیٹنگ راجا | |
2013ء | نائیک (لیڈر) | سدھارتھ نائیک / چرن | ہندی ڈب: ڈبل اٹیک | دو کردار |
2013ء | زنجیر (ہندی ورژن) طوفان (تیلگو ورژن) |
اے سی پی وجے کھنہ | ماخوذ از: زنجیر | پہلی ہندی فلم |
2014ء | یواڈو (وہ کون ہے؟) | ستیہ / چرن | ہندی ڈب: یواڈو | |
2015ء | گووندودو اندریوادلے (گووند، سب کا ساتھی) | ابھیرام | ہندی ڈب: یواڈو 2 | |
2015ء | بروس لی - دی فائٹر | کارتیک | ہندی ڈب: بروس لی | |
2016ء | دھروا | دھروا | ہندی ڈب: دھروا ماخوذ از: تھنی اروون |
|
2017ء | کھیدی نمبر 150 (قیدی نمبر 150) | خود | ہندی ڈب: قیدی نمبر 150 | خصوصی ظہور |
2018ء | رنگستھلم (اسٹیج / ڈراما / تھیٹر) | چٹی بابو | - | |
2019ء | ونیا ودھیا راما | رام کونیدیلا | - | |
2020ء | آر آر آر † | الوری سیتارام راجو | - | این ٹی آر جونئیر کے ساتھ
زیر تکمیل |
بطور پروڈیوسر
ترمیمسال | عنوان | زبان | ہدایت کار |
---|---|---|---|
2017ء | کھیدی نمبر 150 (قیدی نمبر 150) | تیلگو | وی وی ونایک |
2018ء | سئے را ناراسمہا ریڈی † | تیلگو | سریندر ریڈی |
بطور گلوکار
ترمیمسال | گانے | فلم | موسیقی ہدایت کار | زبان | گلوکار |
---|---|---|---|---|---|
2013ء | "ممبئی کے ہیرو" | زنجیر | چرنتن بھٹ | تیلگو | رام چرن، جسپریت جیز، روشنی بپٹسٹ |