وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون،سائنس اور ٹیکنالوجی

پاکستان کی ایک جامعہ
(وفاقی جامعۂ اُردو سے رجوع مکرر)

وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس اور ٹیکنالوجی پاکستان کی ایک عوامی جامعہ ہے جو اسلام آباد میں واقع ہے۔

وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس اور ٹیکنالوجی
سابقہ نام
اردو کالج
اردو میں شعار
Inspiring Achievement
قسمعوامی جامعہ
قیام(2002ء (2002ء)؛ 1949 بطور اردو کالج)
چانسلرصدر پاکستان
وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ایس الطاف حسین
ڈینپروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق ، پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الدین ، پروفیسر ڈاکٹر مسعود مشکور صدیقی ، ڈاکٹر محمد اشرف خرم
رجسٹرارافضال احمد
تدریسی عملہ
450
طلبہ~13,500
مقامکراچی، اسلام آباد، پاکستانپاکستان کا پرچم
کیمپسرہائشی
رنگسرخ، سبز، انٹیک   
وابستگیاںہائر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان انجینئرنگ کونسل
ویب سائٹwww.fuuast.edu.pk, www.fuuastisb.edu.pk

تعارف

سابق سربراہ ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر عطاءالرحمن کی ذاتی کوششوں سے سابقہ وفاقی اردو کالج برائے سائنس، گلشن اقبال اور سابقہ وفاقی اردو کالج برائے فنون و تجارت (مولوی عبد الحق کیمپس) کو ترقی دے کر وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون،سائنس و ٹیکنالوجی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ 13نومبر 2002ء کو صدر پاکستان پرویز مشرف نے وفاقی اردو یونیورسٹی کی باضابطہ بنیاد رکھی۔ اس وقت یونیورسٹی کے تین کیمپسز گلشن کیمپس، عبد الحق کیمپس اور اسلام آباد کیمپس کامیابی کے ساتھ فروغ علم میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

پس منظر

بابائے اردو مولوی عبدالحق نے اپنی زندگی کو اردو زبان کی ترقی و ترویج کے لیے وقف کر رکھا تھا۔ یہ انھی کی کوششوں کا نتیجہ تھا کہ اردو جسے ابتدا میں صرف ایک رابطے کی زبان سمجھا جاتا تھا کو تعلیمی اور سرکاری زبان بنانے کے قابل سمجھا جانے لگا۔ مولوی عبدالحق نے سن 60 کے عشرے میں ذاتی کوششوں اور سرمائے سے کراچی کے علاقے صدر کے قریب ایک اردو کالج کی بنیاد رکھی۔ جس کا مقصد اردو زبان میں اعلیٰ تعلیم کے راستے کھولنا تھے۔ اس کے بعد اسی کالج سے منسلک گلشن اقبال میں ایک اردو سائنس کالج قائم کیا گیا جس کا مقصد بھی سائنسی علوم کو اردو زبان میں ترقی دینا تھا۔ 70 کی دہائی میں ذوالفقار علی بھٹو نے قومیانے کی پالیسی شروع کی تو ان دونوں کالجز کو بھی قومیا لیا گیا۔ جس کے بعد اردو کالج، وفاقی اردو کالج میں تبدیل ہو گیا۔ 2002ء میں اس کالج کو یونیورسٹی کے درجے پر ترقی دے کر مولوی عبدالحق کے ایک خواب کو پورا کر دیا گیا۔

چانسلر و وائس چانسلر

کیمپسز

1۔ گلسن اقبال کیمپس، کراچی

2۔ مولوی عبد الحق کیمپس، کراچی

3۔ اسلام آباد کیمپس

شعبہ جات

اردو یونیورسٹی، گلشن کیمپس : پندرہ شعبے مع سائنس، کمپیوٹر سائنس ،تجارت، ماس کمیونیکیشن، کلیہ فارمیسی ، شعبہ قانون

اردو یونیورسٹی، عبد الحق کیمپس : اٹھارہ شعبے مع قانون، فنون، لسانیات اور ماکس کمیونیکیشن

اردو یونیورسٹی، اسلام آباد کیمپس : آٹھ شعبے مع سائنس، قانون، کمپیوٹر سائنس، تجارت، بزنس اورمعیشت

جامعہ کی ویب گاہ

http://www.fuuast.edu.pk/english/آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ fuuast.edu.pk (Error: unknown archive URL)

http://www.fuuastisb.edu.pk/