ویکیپیڈیا:ہدایات برائے تبادلۂ خیال صفحہ
(ویکیپیڈیا:تبادلہ خیال رہنمائی سے رجوع مکرر)
یہ صفحہ ایک نظر میں: تبادلہ خیال صفحات ویکیپیڈیا کی مزید بہتری کے لیے ہیں، یہ موضوع پر کسی شخص یا مدیر کی ذاتی آراء کے لیے نہیں ہوتے |
اگر آپ کوئی سوال پوچھنا چاہتے ہیں، مہربانی فرما کر رہنمائی کے لئے صفحہ سوال پو چھیں استعمال کریں۔ |
ویکیپیڈیا پر تبادلہ خیال صفحہ کا مقصد (جو ہر صفحہ کے اوپر تبادلہ خیال کے نام سے بٹن ہوتا ہے) اس مضمون پر موجود مواد پر بات چیت یا بحث کے لیے جگہ فراہم کرنا ہے۔ اس صفحہ کو اپنی ذاتی خیالات کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
جب صفحات میں دیگر نام فضا (namespaces) استعمال ہوں تو ان صفحات پر بھی یہی اصول لاگو ہوں گے۔
ایک تبادلہ خیال صفحہ پر تحریر کرتے وقت، مخصوص نقطہ نظرسود مند ہیں، درحقیقت اس طرح دوسرے صارفین بہتر ترامیم کر سکتے ہیں۔تبادلہ خیال کی بنیادی اقدار گفتگو، شکریہ اور توجہ دینا ہے۔مندرجہ ذیل صفحہ تبادلہ خیال کرنے سے متعلق بہتر رہنمائی کے لیے مرتب کیا گیا ہے۔