ویکیپیڈیا:طویل بنیادی ماخذ کا مکمل متن شامل نہ کریں

ویکیپیڈیا دائڑہ عام (public domain) یا دیگر منبع/ماخذ مواد کا عکس نہیں ہے۔ ویکیپیڈیا کے مضامین میں، کسی بھی اصل متن کا اقتباس، شامل کیے جانے والے مواد سے متعلق ہو اور مناسب حجم میں ہونا چاہیے۔

  • اگر حقوق تصنیف و اشاعت سے آزاد، مختصر تر متون – جیسے مختصر تقاریر، مختصر نظمیں اور مختصر نغمات (زیادہ تر قومی ترانے – عام طور پر ان کو مضمون میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ طویل متون (اوپر کی شرائط کے ساتھ) کے لیے بہتر ہے کہ ان کو ویکی ماخذ پر رکھ دیا جائے اور ویکیپیڈیا مضموں میں اس کا خلاصہ کر دیا جائے، یا اسے بطور بیرونی روابط کے تحت شامل کیا جائے۔
  • اگر کسی کام/متن کے حقوق تصنیف و اشاعت محفوظ ہیں تو ایسے مواد کی؛ ویکی ماخذ جگہ نہیں ہے۔ اگر اقتباس لینے کا حق ہو تو ایسے مواد سے زیادہ محتاط ہو کر اقتباس لیں، اور ایسے مواد والی ویب سائٹوں کا صرف ربط استعمال کریں، مثال کے طور پر، ایک بینڈ کی باضابطہ ویب سائٹ پر ان کے گانے، نغمے میں سے ایک دھن یا بصری مواد ( مختصر ویڈیوز) پر مشتمل مواد کو بطور حوالہ یا اقتباس، مضمون سے منسلک کیا جا سکتا ہے، لیکن ہمیں یوٹیوب (YouTube) پر ویڈیو کے کسی غیر مجاز نسخے کو منسلک نہیں کرنا چاہیے یا ایک ویب سائٹ پر ان کی دھن جس کے حقوق (کاپی رائٹ) محفوظ کیے گئے ہوں، اس کی خلاف ورزی نہیں کر سکتے۔

حقوق تصنیف و اشاعت والے بنیادی ذرائع کا منصفانہ استعمال

ترمیم