مضیفین کے انتخابات 2017ء

ترمیم

آداب، احباب یہ جانتے ہی ہوں گے کہ مضیفین کے انتخابات میں کسی صارف کی نامزدگی کی آخری تاریخ 28 جنوری 2017ء ہے۔ امسال اردو ویکیپیڈیا سے ابھی تک کسی صارف نے اپنی نامزدگی پیش نہیں کی۔ آپ احباب اور خصوصاً منتظمین سے سے گزارش ہے کہ متفقہ طور پر کسی ایک صارف کی مضیفین کے انتخابات کے نامزدگی کے لیے منظوری دی جائے۔ میری رائے میں محترم مزمل الدین سید کو نامزد کیا جائے کیونکہ گزشتہ سال بھی انہوں نے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:07, 27 جنوری 2017 (م ع و)

تائید

ترمیم
  1.   تائید بطور تجویز کے محرک کے طور پر۔ محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:07, 27 جنوری 2017 (م ع و)
  2.   تائید :)  —خادم—  07:24, 28 جنوری 2017 (م ع و)
  3.   تائید--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:21, 28 جنوری 2017 (م ع و)
  4.   تائید-- شہاب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:50, 28 جنوری 2017 (م ع و)
  5.   تائید--اب تو چند گھنٹے ہی رہ گئے ہیں لیکن پُرزور تائید۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:26, 28 جنوری 2017 (م ع و)

تنقید

ترمیم

تبصرہ

ترمیم

Khowar Language Wikipedia

ترمیم

Ladies and Gentlemen, Your valued vote and editing support is required for Khowar Wikipedia here [1]--Mira (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:50, 24 فروری 2017 (م ع و)

اردو ویکیپیڈیا کا ماحول

ترمیم

پچھلے کچھ دنوں سے بلکہ کچھ ہفتوں سے لگ رہا ہے کہ ویکیپیڈیا پر دنگل مچا ہوا ہے۔ ہم ایک درجن صارف اور ایڈمنز اس وقت ویکیپیڈیا پر مستقل طور پر کام کر رہے ہیں اور اُن کے درمیان میں بھی اتنے زیادہ مسئلے مسائل سامنے آ گئے ہیں۔ اس سارے فساد کی جڑ کیا ہے؟ وجہ کیا ہے؟ اس پر بات شروع کی تو ایک الگ ہی بحث شروع ہو جائے گی۔ میرا خیال ہے ہمیں مستقبل میں کام کے حوالے سے مہذب انسانوں والا طریقہ کار طے کر لینا چاہیے۔ اس وقت ویکیپیڈیا کے فعال ترین صارفین اور ایڈمنز میں طاہر محمود، ابو سرمد، عارف سومرو، عزیز کنگرانی، بخاری سعید، ڈاکٹر سنجری، مزمل صاحب، ارم نقوی، مرزا اخباری، محمد عمیر مرزا، مطاہیر حسین رضوی، عمار ابن ضیا، عبید رضا، علی نقی اور دیگر بہت سے لوگ شامل ہیں۔ اردو ویکیپیڈیا کے تمام مستقل صارفین ایک دوسرے سے اچھی واقف بھی ہیں۔ اس لیے میری گزارش یہ ہے کہ یہ مستقل کام کرنے والے ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہوئے اور ایک دوسرے کی عزت کرتے ہوئے کام کریں۔ تمام مستقل صارفین جو بھی نیا صفحہ بنانا چاہیں بلا تکلف بنائیں، کسی کو دوسرے کے نئے صفحے پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ مستقل صارف کے بنائے ہوئے صفحے پر اگر کسی دوسرے مستقل صارف کو اعتراض ہے تو وہ تبادلہ خیال پر اپنا اعتراض بیان کرے اگر مسئلہ حل نہیں ہوتا ہے ایڈمنز کے تبادلہ خیال پر پیغام دے کر انہیں درمیان میں ڈال لے۔ جہاں تک پہلے سے موجود صفحات کی بات ہے تو آج کے بعد کوئی بھی مستقل صارف دوسرے مستقل صارف کا لکھا ہوا ایک نفظ تک نہیں مٹائے گا ہاں اپنی طرف سے نئے پیراگراف یا نئے مواد کا اضافہ کر سکے گا۔ اگر کسی پیرا گراف میں کسی لفظ پر اعتراض ہے تو پہلے تبادلہ خیال پر دور کرنے کی کوشش کریں اس کے بعد ایڈمنز کو شامل کرلیں۔ نئے صارفین یا مستقل صارفین کے علاوہ دوسرے صارفین کے کام کو سب لوگ درست کر سکتےہیں۔ میری تجویز ہے کہ ان باتوں کی خلاف ورزی کرنے والے پر پابندی عائد کی جائے اور اس حوالے سے کسی کی بھی ویکپیڈیا چھوڑنے کی دھمکی نہ سنی جائے۔ کیونکہ اس طرح کے حالات رہے تو سب ہی یہ پلیٹ فارم چھوڑ کر چلے جائیں گے۔ اگر آپ کو میری بات سے اتفاق ہے تو تائید کریں ورنہ خود کوئی تجویز عنایت فرمائیں۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:52, 12 مئی 2017 (م ع و)

تائید

ترمیم
  1.   تائید --- بخاری سعید تبادلہ خیال 12:04, 12 مئی 2017 (م ع و)
  2.   تائید--قیصرانی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:12, 12 مئی 2017 (م ع و)
  3.   تائید --عمار ابنِ ضیا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:13, 12 مئی 2017 (م ع و)
  4.   تائید----ابو السرمد محمد یوسفگفتگو 16:49, 12 مئی 2017 (م ع و)
  5.   تائید--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:08, 12 مئی 2017 (م ع و)
  6.   تائید--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:53, 13 مئی 2017 (م ع و)

تنقید

ترمیم

تبصرے

ترمیم

اگرچہ عمومی طور پر یہ رویہ درست نہیں ہے کہ کسی دوسرے کے کام کو نہ چھیڑا جائے، کیونکہ اس کا مقصد معلومات کا ذخیرہ بہتر بنانا ہے۔ لیکن ہر ایک کو ترمیم کے اختیار کا حق حاصل ہونے پر جو افسوسناک رویہ اور انداز یہاں دیکھا گیا ہے، اس کے بعد یہ رائے ناگزیر محسوس ہوتی ہے۔ امید ہے کہ ہم اردو ویکیپیڈیا کی بہتری کے لیے اس پر اتفاق کر کے آگے بڑھ سکیں گے۔ --عمار ابنِ ضیا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:14, 12 مئی 2017 (م ع و)

ابو السرمد:
  • اردو ویکیپیڈیا کا ماحول درست رکھنا منتظمین کا کام ہوتا ہے میں نے عبید رضا صاحب کے تبادلہ خیال پر شکایت کی اس کا جواب بخاری سعید صاحب دے رہے ہیں اور عبید صاحب نے شکایت کا جواب ان الفاظ سے دیا ’’ کوئی بھی خود کو ویکیپیڈیا کی مجبوری مت سمجھے‘‘میں نے تو کبھی ایسی بات نہ کہی نہ سوچی عبید صاحب نے کہاں سے یہ نتیجہ اخذ کیا ؟میرے استرجع کی شکایت کا جواب نہیں دیا۔
  • دوسرےمنتظم مزمل صاحب تنازع کو طول دینے پر خوش ہوتے ہیں جیسے

بخاری سعید صاحب فرماتے ہیں بہت شیطان ہے یہ(مزمل صاحب) میں تو آپ سے لڑائی کرکے چپ کرگیا تھا شروع میں اس نے کہا کہ چپ نہ ہو اس نے پہلے بھی سید علی نقی سے لڑائی کری ہے اس کو جواب دو ایلا کی لڑائی کا کہا ورنہ مجھے کیسے پتا تھا آپ کا اور سید علی نقی کا قصور کس کا ہے؟

  • احمد یسوی کے 6سوال ابھی بھی موجود ہیں اصل شخصیت کو بگاڑ کراپنی غلطی تسلیم کرنے کی بجائے مجھے بیوقوف کہہ رہے ہیں۔
  • قوم لوط پر ہر چیز واضح ہے بغیرتبادلہ خیال کے ضم کر دیا آخر کس نے انہیں یہ اختیار دیا ؟
  • ان حضرت کے اپنے الفاظ ہیں کہ انگریزی ویکی پر ’’وہاں تھوڑپوڑ کری آپی بلاک ہے میری وہاں پر‘‘اور یہ مشن اردو پر بھی جاری رکھنا چاہتے ہیں --ابو السرمد محمد یوسفگفتگو 16:49, 12 مئی 2017 (م ع و)
Maaf KijyeGa mera Keyboard Kaam nahi kar Raha Hai Isi Liye Yeh Roman Istamaal Kar Raha hun.۔۔۔۔۔۔۔Insan Meh Thori Insaniaat Baqii Hunii Cahiye.۔۔۔Ap nai Upar Kuch Batoonn ko Maror Taror Kar Paish Kiya Hai.۔۔ Agar Mai Cahoon to Apki Batein bhi Paishh kAr Sakta HUn magar Meri Itnii Giri Pari Soch Nahi Hai.۔۔Khuda Khofi KARO yAR.۔۔۔بخاری سعید تبادلہ خیال 17:27, 12 مئی 2017 (م ع و)
سرمد بھائی میں نے آپ کا نام لے کر کہا ہوتا، تب تو آپ خود کی طرف اشارہ سمجھتے، اب واضع الفاط میں کہہ رہا ہوں کہ اس سے مراد آپ نہیں تھے، نہ ہی آپ کوئی من مانی کر رہے تھے، میں نے جس کو کہا وہ خوب سمجھ رہا تھا، آپ کو برا لگا، میں تہ دل سے معذرت خواہ ہوں، غصہ تھوک دیں، کسی نووارد کی وجہ سے آپ اپنے کام کو ادھورا مت چھوڑیں، اس صارف کو صاف الفاظ میں کہہ دیا گيا ہے، اب یہ رائے شماری بھی صرف اسی کی وجہ سے جاری ہے، میں نے اس پر دو گھنٹے کی پابندی لگائی، طاہر صاحب نے نے بھی لگائی تھی، اس کے بغیر تبادلۂ خیال کیے، مضامین ضم کرنے یا رجوع مکرر کرنے یا منتقل کرنے پر انتہائی سخت الفاظ میں ہر جگہ مذمت کی ہے۔ بہرحال ویکیپیڈیا کی کوئی مجبوری نہیں ان الفاظ کو میں واپس لیتا ہوں، اور قبرستان بھر پڑے ہیں ان پر بھی دونوں احباب سے معذرت خواہ ہوں، واللہ میرے دل میں کسی کے لیے ذاتی رنجش نہیں ہے، میری خوشی اسی میں ہوتی ہے کہ دیگر لوگ بھی کام کریں، سیکھیں، اور ہم آپ سب جانتے ہیں، اختیارات مسلسل منتقل کر رہے ہوتے ہیں، ماموراداری، منتظم، استرجع کنندگان کی تعداد دیکھ لیں، بلکہ اردو ویکی کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہاں نام پیش کیا جاتا ہے، خود ہماری طرف سے کہ اب ان کو منتظم بنایا جانا چاہیے، ورنہ پہلے صارف کو خود اس امتحان سے گزرنا پڑتا تھا کہ وہ کہے کہ میں منتظم بننا چاہتا ہوں، ہم چاہتے ہیں آپ لوگ سیکھیں اور آگے آئیں، ہمیں بہت کام کرنا ہے، ہم اگر عنوانات و مختصر صفحات پر ہی جھگڑا کرنے پر اٹکے رہے تو، ویکی کا بھلا ہو کا نہ ہی ہمارا، صرف وقت برباد ہو گا، اور مایوسی پھیلے گی۔ خدا کی قسم ابھی تک سستی کی وجہ سے میں نے احمد یسوی کے صفحات نہیں دیکھے نہ ہی ان کی تحقیق کرنے کی کوشش کی۔ میں کل یہ کام کر سکتا ہوں، ابھی بھی کچھ اور کام کرنا ہےObaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:52, 12 مئی 2017 (م ع و)

چ@Abualsarmad اور BukhariSaeed: صاحبان، مجھے تنازع کو طول دینے پر خوش ہونے والا اور بہت شیطان ارشاد فرمانے کا شکریہ۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:15, 12 مئی 2017 (م ع و)

چلیں اب لڑائی چھوڑیں اپنا اپنا کام کریں، اگر کسی کو لگے کہ اس کی دوسرے کے کام میں کی جانے والی تبدیلی سے مسئلہ ہو گا تو ایڈمن کے ذریعے تبدیلی کرا لے۔ اسی طرح کی لڑائیوں کی وجہ سے یہ انتہائی اقدام اٹھانا پڑا۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:03, 13 مئی 2017 (م ع و)
میں انتہائی تکلیف میں یہ الفاظ لکھ رہا ہوں۔ ایک منتظم اور مامور اداری کو انتہائی نا مناب الفاظ سے مخاطب کیا جا رہا ہے۔ اگر کسی صارف کو کسی منتظم سے شکایت ہے تو براہ کرم براہ راست مذکورہ منتظم کو جواب دینے کے بجائے دو یا تین دوسرے منتظمین سے رابطہ کرے تاکہ صارف کی جائز شکایت دور ہوسکے اور کسی کی دل آزاری بھی نہ ہو۔ محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:39, 14 مئی 2017 (م ع و)
دوستو! خاکسار بس نجی اور دفتری ذمہ داریوں سے دور تھا۔ لوٹا تو دیکھا کہ ماحول نہایت ہی غیر مناسب ہے۔ یہ بھی پتہ چلا کہ اردو زبان میں جب کہا جاتا ہے کہ اس نے کہا (بجائے انہوں نے کہا)، یہ کہہ رہا ہے (بجائے یہ کہہ رہے ہیں) کتنا برا لگتا ہے۔ ایک مہذب شہر میں دو مسلمان سیکل رکشہ والے لڑ رہے تھے ۔ یقین جانئے مہذب طریقے سے لڑ رہتے تھے۔ دریافت کرنے پر پتہ بھی چلا تھا ان میں کوئی بخاری ، سمرقندی، بصری یا سید زادہ نہیں تھا۔ نہایت ہی معمولی لوگ تھے بے چارے۔ رہی بات ویکی پیڈیا کی تو امین اکبر صاحب کا اقدام قابلِ ستائش ہے۔ سومرو صاحب کی بات سے میں اتفاق کرتا ہوں کہ منتظم یا مامورداری کے لحاظ کو نظر انداز کرنا کوئی صحت مند بات نہیں ہے۔ نوواردین، جنھوں نے اردو ویکی پیڈیا کو نہیں سمجھا ہے ، مواد (ہر طرح کا نہ کہ صرف اپنی پسند والا) کو شامل کرنے کے لیے کسی بھی طرح کی کوئی بھی زحمت نہیں اٹھائی ہو، اناپ شناپ لکھنے سے گریز کریں یا پھر اعلیٰ ظرفی، اعلیٰ نسبی کا ثبوت دیتے ہوئے باعزت یہاں سے رخصت ہو جائیں۔ اردو ویکی پیڈیا میں کام کرنے والے شروع سے ہی مٹھی بھر ہی رہے ہیں۔ وہ کام آگے بھی کر لیں گے۔ مواد کی جب بات چل رہی تو معترض حضرات سے ایک اور گزارش کی جاتی ہے کہ وہ ذرا یہ دیکھنے کی زحمت بھی گوارا کرلیں کہ مزمل صاحب اور عبید رضا صاحب نے کیا کیا زحمتیں اٹھاٹیں اور اٹھا رہے ہیں۔ جہاں ان کی پذیرائی ہونی چائیے ان سے باز پرس ہو رہی ہے۔ افطار کا وقت ہو رہا ہے بقیہ باتیں التوا پر رکھتے ہوئے۔۔۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:10, 31 مئی 2017 (م ع و)

کھوار ویکیپیڈیا کے لیے تکنیکی مدد کی درخواست

ترمیم

محترم جناب، السلام علیکم، آپ اردو ویکیپیڈیا پر بہت ہی اچھا اور معیاری کام کررہے ہیں اللہ آپ کو اجر عطا فرمائے کہ آپ اردو زبان کے ویکیپیڈیا کو ایک عالمی انسائکلوپیڈیا بنانے کی جدوجہد میں شریک ہیں۔

جیسا کہ آپ کو پتہ ہے کہ شمالی علاقہ جات، سوات، ضلع چترال، ہندوستان، افغانستان اور سنکیانگ چین میں بولی جانے والی زبان کھوار میں راقم الحروف نے ویکیپیڈیا تخلیق کیا ہے اور تمام ترجمے کا کام مکمل ہوچکا ہے لیکن کھوار ویکیپیڈیا کو تکنیکی مسائل کا سامنا ہے جیسے ماڈیول، سانچہ جات، ابواب اور دیگر مشکل اور ٹیکنیکل کام کو آگے بڑہانے میں کھوار ویکیپیڈیا کو آپ کی مدد کی ضرروت ہے مجھے معلوم ہے کہ آپ کھوار زبان میں مضموں نہیں لکھ سکتے لیکن ماڈیول، سانچہ جات، ابواب زمرہ جات اور انٹرویکی لنکس بنانے میں ہمارے ساتھ تعاون کرسکتے ہیں، تاکہ جب کھوار زبان کی تاریخ لکھی جائے گی تو اس میں آپ کی کھوار کے لیے تکنیکی کام اور خدمات کو بھی شامل کیا جاسکے، آپ کھوار ویکیپیڈیا کا صفحہ اول یہاں[2] پر دیکھ سکتے ہیں امید ہے کہ آپ اردو ویکیپڈیا کی طرح روزانہ کھوار ویکیپڈیا میں بھی اپنی خدمات سے اہل کھوار کو بھی مستفید کرکے شکریہ کا موقع دیں گے،ہمیں کھوار ویکیپیڈیا کے لیے آپ کی مندرجہ زیل تکنیکی کام میں مدد کی ضرورت ہے:-

ؔ1۔ ماڈیول بنانا 2۔ سانچے بنانا 3۔ مضامین میں انٹرویکی لنکس کا اندراج 4۔ ابواب بنانا 5۔ انفوباکس بنانا 6۔ ناوباکس بنانا 7۔ سانچہ جات اور ماڈیول سے اغلاط کی درستی 8۔ مزیددیگر انتظامی کام وغیرہ آپ کا بہت بہت شکریہ --Rachitrali 04:14, 18 مئی 2017 (م ع و)

منتظمین کی معطلی

ترمیم

منتظمین حضرات کے لیے بھی کچھ اصول و ضوابط ہیں لیکن اس کی طرف کوئی بھی توجہ نہیں دے رہا اگر اس کی طرف توجہ نہیں دینی تو اس عہدے پر چمٹے رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا انہیں معطل کیا جائے(جیسا کہ ویکیپیڈیا کے اصول و ضوابط میں موجود ہے) جبکہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ اگرکسی منتظم سے ذمہ داری نہ نبھائی جا سکے تو خود سبکدوش ہو جایا کرے کون سا انہیں تنخواہ دی جارہی ہے جس کے چھن جانے کا ڈر ہو

  • منتظم محبوب عالم صاحب جن کی پچھلے 24 ماہ میں 11 ترامیم ہیں۔
  • منتظم وہاب صاحب جنہوں نے آخری ترمیم 26 فروری 2017 کی ہے اور پچھلے 14 ماہ میں 15 ترامیم ہیں۔
  • منتظم ساجد امجد ساجد صاحب کی ترامیم بھی پچھلے 10 ماہ میں 60،70 سے زیادہ نہیں ہیں--ابوالسرمد محمد یوسف (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:58, 16 ستمبر 2017 (م ع و)
  غیر متفق حکمت علمی کے تحت ان میں سے فی الوقت کسی کو معزول نہیں کیا جا سکتا اور جو منتظمین ایک سال سے غیر متحرک ہوں انہیں منتظمی سے معزول کیا جاسکتا ہے۔ شکریہ!-- بخاری سعید تبادلہ خیال 10:22, 23 ستمبر 2017 (م ع و)
ساجد امجد ساجد صاحب تو مصروفیت کی وجہ سے وقت نہیں دے پا رہے۔ لیکن وہ رابطے میں ہیں، اور چھٹی وغیرہ پر کام کرتے ہیں۔ باقی دو حضرات کو نظر میں رکھا ہوا ہے۔ جلد ہی رابطہ کرنے کے بعد، اگر وہ جلد واپسی سے انکاری ہوئے تو ان کے نام معزولی کے لیے پیش کیے جا سکتے ہیں۔ باقی غیر متحرک استرجع کنندگان میں سے 2 سے اختیارات ختم کیے ہیں، کیوں کہ وہ کئی ماہ سے غائب ہیں۔ دوبارہ متحرک ہونے پر ان کو یہ حقوق نئے سرے سے دیئے جائیں گے۔ معزولی کے لیے احتیاط کی بھی ضرورت ہوتی ہے، بلا وجہ کا تنازع شروع ہو جاتا ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:11, 23 ستمبر 2017 (م ع و)
اگر حکمت علمی کے تحت ان میں سے فی الوقت کسی کو معزول نہیں کیا جا سکتا تو ویکیپیڈیا:منتظمین/معیارات کے نیچے ’’بعد از منتظمی اختیارات ذمہ داریاں اور شرائط‘‘کو تبدیل فرما دیں۔--ابوالسرمد محمد یوسف (تبادلۂ خیالشراکتیں) 02:52, 2 اکتوبر 2017 (م ع و)
@Abualsarmad:، @BukhariSaeed: وہاب اور محبوب عالم کا نام معزولی کے لیے پیش کر دیا ہے، اپنے رائے وہاں درج کریں، شکریہ!--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:59, 5 نومبر 2017 (م ع و)