روبہ اردو ویکیپیڈیا کے صفحات کی جانچ کرتے ہوئے

اس روبہ کو چلانے سے قبل اس مضمون کو لازمی طور پر ملاحظہ فرمالیں۔

املاء کی تصحیح کسی بھی کتاب، رسالہ یا تحریر میں ایک جانگسل مرحلہ ہوتا ہے، باوجود کئی مرتبہ املاء اور کتابت کی اغلاط کی درستگی کے بعض غلطیاں پھر بھی باقی رہ جاتی ہیں۔ ایک ایسی دائرۃ المعارف جس میں کوئی بھی فرد اپنی تحریر لکھ سکتا ہے، ترمیم کرسکتا ہے، کثیر تعداد میں مضامین اور صفحات تحریر کیے جاتے ہیں اس میں املاء کی اغلاط کا قوی امکان ہوتا ہے۔ اسی کے پیش نظر ایک روبہ تیار کیا گیا ہے۔ یہ روبہ اردو ویکیپیڈیا کے تمام صفحات کو جانچتا ہے اور جو اغلاط اس کی ترمیز میں موجود ہو اسے تلاش کرکے درست کرتا ہے۔

ترمیز روبہ ترمیم

اس روبہ کی ترمیز یہاں سے زیراثقال (download) کرکے اپنے شمارندہ میں موجود pywikipedia کے لفاف میں منتقل کرلیں، نیز اس کے نام کو تبدیل نہ کرے۔


آغاز ترمیم

replace.py -fix:correct-ur -start:! -always

یہ تحریر کردیں، روبہ املاء کی تصحیح شروع کردے گا۔

الفاظ کا حذف واضافہ ترمیم

منتقل شدہ ملف پر دائیں طق کرکے Edit with IDLE منتخب کریں، روبہ کی ترمیز ظاہر ہوگی۔ اس ترمیز میں درج ذیل سطور تلاش کریں:

   'correct-ur': {
        'regex': True,
        'msg': {
            'ur':u'املا کی درستگی',
        },
        'replacements': [
            #(u' ,', u' ،'), #FIXME: Do not replace comma in non-Urdu text, interwiki, image links or <math> syntax.
            (ur'\bابتدائ\b', u'ابتدائی'),
            (ur'\bاپ\b', ur'آپ'),
            (ur'\bادمی\b', u'آدمی'),
            (ur'\bازادی\b', u'آزادی'),
            (ur'\bاعتراز\b', u'اعتراض'),
            (ur'\bاستمعال\b', u'استعمال'),
            (ur'\bانساف\b', u'انصاف'),
            (ur'\bاھم\b', u'اہم'),
            (ur'\bایتراض\b', u'اعتراض'),
            (ur'\bایشیائ\b', u'ایشیائی'),
            (ur'\bآذاد\b', u'آزاد'),
            (ur'\bآو\b', u'آؤ'),
            (ur'\bآھل\b', u'اہل'),
            (ur'\bآئو\b', u'آؤ'),
            (ur'\bبراۓ\b', u'برائے'),
            (ur'\bبیک اپ\b', u'بیک‌اپ'),
            (ur'\bپاوں\b', u'پاؤں'),
            (ur'\bپجاب\b', u'پنجاب'),
            (ur'\bوکیپیڈیا\b', u'ویکیپیڈیا'),
            (ur'\bوکی\b', u'ویکی'),
            (ur'\bہوئ\b', u'ہوئی'),
            (ur'\bمسلۂ\b', u'مسئلہ'),
            (ur'\bمذھب\b', u'مذہب'),
            (ur'\bلاھور\b', u'لاہور'),
            (ur'\bدیجئیے\b', u'دیجئے'),     
        ],
        'exceptions': {
            'inside-tags': [
                'interwiki',
                'math',
                'ref',
            ],
        }
    },

ترمیز میں تبدیلی ترمیم

اگر الفاظ کا اضافہ کرنا ہو تو اوپر موجود ترمیز میں موجود اس سطر

            (ur'\bدیجئیے\b', u'دیجئے'),

کے نیچے یہ رمز (ur'\bغلط\b', u'درست'), تحریر کریں۔ اس میں غلط کی جگہ غلط املا اور درست کی جگہ درست املاء تحریر فرمادیں اور ملف کو محفوظ کردیں۔ مزید آسانی کے لیے اوپر موجود ترمیز کو ملاحظہ فرمالیں کہ کس طرح غلط اور درست املاء تحریر کیا گیا ہے۔

اسماء ممالک کا ترجمہ ترمیم

اسی روبہ کے ذریعہ ممالک کے نام کا ترجمہ کا بھی کام لیا جاسکتا ہے۔ اس کا طریقہ بھی یہی ہے کہ جس نام کو تبدیل کرنا ہو اس کو غلط املاء کی جگہ اور جس نام سے تبدیل کرنا ہو اس کو درست املاء کی جگہ تحریر فرمادیں۔ جیسے (ur'\bindia\b', u'بھارت'), وغیرہ۔