ویکیپیڈیا:منتخب ایام/28 دسمبر
- واقعات
- 1850ء – برما کا شہر رنگون آتشزدگی کے باعث خاکستر ہو گیا۔
- 1885ء – انڈین نیشنل کانگریس، ہندوستان کی پہلی سیاسی جماعت کا قیام عمل میں آیا۔
- 1895ء – ولہیلم رونٹیگن نے اپنی تحقیق شائع کی جس میں اس نے اشعاع کی نئی قسم ایکس شعاع کی تفصیلات پیش کیں۔
- 1937ء – نئے دستور کے نفاذ کے بعد آئرلینڈ جمہوریہ بنا۔
- 2014ء – انڈونیشیا ایئرایشیا پرواز 8501 کو بحیرۂ جاوا میں انڈونیشیا کے دوسرے بڑے شہر سورابایا سے سنگاپور جاتے ہوئے خراب موسم کے دوران میں گر کر تباہ ہو گئی تھی۔ جہاز پر 162 افراد ہلاک ہوئے۔
- سالگرہ
- 1856ء – ووڈرو ولسن، امریکی مورخ اور سیاست دان، 28ویں صدر امریکا، نوبل انعام یافتہ (وفات۔ 1924)
- 1932ء – دھیرو بھائی امبانی، بھارتی تاجر، ریلائنس کے بانی
- 1941ء – انتخاب عالم، پاکستانی کرکٹ کھلاڑی اور کوچ
- 1944ء – کیرے میولس، امریکی حیاتی کیمیا دان اور فیکلٹی، نوبل انعام یافتہ
- 1955ء – لیو شیاوبو، چینی مصنف، فیکلٹی، اور فعالیت پسند، نوبل انعام یافتہ
- 1969ء – لینس ٹورویلڈس، فن لینڈی-امریکی کمپیوٹر پروگرامر، لینکس کرنل تیار کیا۔
- برسی
- 1694ء – میری دوم ملکہ انگلستان (پ۔ 1662)
- 1859ء – لارڈ میکالے، انگریزی مورخ اور سیاست دان، دوران جنگ نائب (پ۔ 1800)
- 1997ء – شیخ ایاز،مشہور سندھی شاعر