ویکیپیڈیا:منتظمین/رائے شماری/محمد شعیب
السلام علیکم! بعض اوقات سانچہ بناتے وقت حذف اور محفوظ مضامین نیز بعض حساس صفحات میں تبدیلی کی ضرورت پڑتی رہتی ہے، بار بار کسی منتظم سے کہہ کر یہ کام کروانے پڑتے ہیں جو کافی انتظار کا متقاضی ہوتا ہے اس لیے میری خواہش تھی کہ میں منتظم بن جاؤں لیکن تعلیمی مصروفیات کی بنا پر میں نے اب تک درخواست نہیں دی تھی۔ اب یہ مرحلہ مکمل ہوچکا ہے اور ویکیپیڈیا کے لیے یکسر فراغت میسر ہے نیز ویکی کے ماحول سے کافی حد تک واقفیت بھی حاصل ہوچکی ہے اس لیے میں منتظمی کی درخواست دے رہا ہوں، امید ہے کہ احباب اپنی آراء سے نوازیں گے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 05:56, 16 ستمبر 2012 (UTC)
- تائید ۔ شعیب بھائی ماشاءاللہ بڑے ذوق و شوق اور سمجھ بوجھ کے ساتھ کافی عرصہ سے کام کر رہے ہیں اور اچھا کام کر رہے ہیں۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 06:18, 16 ستمبر 2012 (UTC)
- تنقید اس میں کوئی شک نہیں کہ شعیب بھائی عمدہ کام کر رہے ہیں۔ مگر اسطرح یہ تاثر ابھرتا ہے کہ اردو وکیپیڈیا پر کام کرنے کے لیے منتظمی اختیارات ضروری ہیں۔ میرے خیال میں ساجد صاحب کی واپسی کے بعد حذف وغیرہ کے کاموں میں تاخیر نہیں ہو گی۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 06:25, 16 ستمبر 2012 (UTC)
- جو امور میں نے درخواست میں ذکر کیے ہیں ان کی ضرورت بارہا پیش آچکی ہے۔ کئی مرتبہ محفوظ صفحات میں تبدیلی کی ضرورت پڑی لیکن کر نہیں سکا۔ میں ہمیشہ منتظمین کو تو کہہ نہیں سکتا اس طرح وقت بہت ضائع ہوتا ہے۔ چلیے خیر آپ اور خاور بھائی کی رایوں پر سر تسلیم خم کہ یہ میرا شوق نہیں ایک ضرورت ہے جو کسی اور سے بھی پوری ہوسکتی ہے۔ فائل:Smile.PNG لیکن دوبارہ درخواست تو ہم سے نہیں لکھی جانے کی۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 06:44, 16 ستمبر 2012 (UTC)
- تنقید میں اردو ٹیکسٹ صاحب کی بات کی تائید کرتے ہوئے یہ کہوں گا کہ ۔ کچھ دیر اور انتظار کرلیں ، اگر معاملات اسی طرح چلتے رہے تو دسمبر میں دوبارہ درخواست لکھیں ، اس وقت میں بھی اپ کی تائید کروں گا
06:33, 16 ستمبر 2012 (UTC)خاورkhawar (تبادلۂ خیال)
- تائید شعیب بھائی کافی تجربہ کار صارف ہیں۔ زبان پر اچھا عبور رکھتے ہیں۔ نئے صارفیں کی بہت مدد کرتے ہیں۔ میرے خیال سے وہ منتظم بننے کے مستحق ہیں۔ --Tahir mq (تبادلۂ خیال) 07:03, 16 ستمبر 2012 (UTC)
- تائید مجھے اردو ٹیکسٹ کی بات سے اختلاف ہے (ویسے اختلاف تو مجھے ان کے رومن حرف تہجی والے نام اور کھاتے کے نام میں اپنی پہچان چھپانے سے بھی ہے مگر وہ ایک الگ مسئلہ ہے)۔ یہ صرف کام کرنے کی بات نہیں ہے بلکہ ایک کام کرنے والے کو عزت دینے کی بھی بات ہے۔ اور میرے خیال میں انہیں منتظم نہ بنا کر یہ تاثر ابھرتا ہے کہ یہاں صرف چند لوگوں کی اجارہ داری ہے۔ اور جہاں تک تاخیر کی بات ہے میں نے کچھ عرصے قبل دیوان عام پر ایک زمرہ کا نام تبدیل کرنے کی سفارش کی تھی آج تک کسی منتظم نے اس کا جواب دینے تک کی زحمت نہیں کی یہ تکنیکی طور پر یہ ممکن بھی ہے کہ نہیں۔ اور خاور بھائی اگر انتظار کرنے ہی کی بات ہے تو ذرا کھل کر وہ قوائد و ضوابط بتا دیں کہ جس کے تحت کوئی منتظم بن سکتا ہے۔ (ذیشان امجد (تبادلۂ خیال) 07:23, 16 ستمبر 2012 (UTC))
- تائید ۔اُردو ویکیپیڈیا پر ایسے منتطین کی ضرورت ہے جو تمام وقت نہیں ہے تو چند اوقات خدمات انجام دیں۔ ان شاء اللّٰہ ، اُمید ہے کہ اس طرف توجّہ ضرور ہوگی۔ --فیروز اردووالا (تبادلۂ خیال) 10:25, 16 ستمبر 2012 (UTC)
- تائید. میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ Shahab (تبادلۂ خیال) 15:32, 16 ستمبر 2012 (UTC)
- تائید - میری رائے میں ایسے افراد کو منتظم بنانا چاہیے جو وکیپیڈیا کے اصولوں کی پاسداری کررہے ہوں اور باقاعدگی سے یہاں وقت دینے کے قابل ہوں۔ شعیب صاحب ان دونوں معیارات پر پورے اترتے ہیں۔ یہ تاثر ضرور موجود ہے کہ اچھی طرح کام کرنے کے لیے انتظامی اختیارات کی ضرورت پڑتی ہے تاہم اس میں قصور موجودہ منتظمین کا بھی ہے جس میں میں خود بھی شامل ہوں۔ اگر موجودہ منتظمین باقاعدگی سے آئیں تو یہ تاثر زائل کیا جاسکتا ہے تاہم سب کے ساتھ کچھ نہ کچھ ایسے مسائل ہیں جن کے باعث زیادہ باقاعدگی سے وقت دینا ممکن نہیں ہے۔ اگر ساجد صاحب، طاہر صاحب اور شعیب صاحب باقاعدہ رہے تو امید ہے کہ دیگر صارفین انتظامی اختیارات کے بغیر بھی اپنا کام بخوبی کرسکیں گے۔ --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 16:11, 16 ستمبر 2012 (UTC)
- تائید ۔۔ میں نے بھی جب یہاں باقاعدگی کے ساتھ کام شروع کیا تھا تو مجھے بھی اِن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم منتظم بننے کے بعد کام بہت آسان ہوگیا۔ یہاں بات ویکی کو بہتر بنانے کی ہے اور ایسے میں یہ کہنا بے کار ہے کہ اِس کے بارے میں لوگ کیا سوچتے ہیں یا کیا سوچیں گے۔ اور سب کو پتا ہے کہ اِس ویکی کو دو طریقوں سے بہتر بنایا جاسکتا ہے: ایک مقالوں کی تعداد بڑھاکر اور دوسرے اُن صفحات کی اِصلاح کرکے جو صحیح حالت میں نہیں ہیں۔۔ لہٰذا ہمیں ایسے منتظمین چاہئیں جو اِن دونوں کاموں پر باقاعدگی سے کام کریں۔ محمد شعیب صاحب اِس ضمن میں کافی کام کرچکے ہیں اور کررہے ہیں اِس لئے میں اُن کو منتظم بنانے کی حمایت کرتا ہوں۔۔۔ --محبوب عالم (تبادلۂ خیال) 18:06, 16 ستمبر 2012 (UTC)
- تائید ۔۔ رحمت عزیز چترالی 03:35, 17 ستمبر 2012 (UTC)
- مشروط تائید احباب کو میری ایک "مختصر" سی تقریر برداشت کرنا ہوگی۔ میرا مقصد کسی کی دل آزاری یا دل شکنی نہیں ہے، کیونکہ آگے جو میں بیان دینے جا رہا ہوں اس سے ہو سکتا ہے کہ منتظم کی خواہش رکھنے والے محمد شعیب کو مایوسی ہو لیکن میں سمجھتا ہوں کہ رائے ایک امانت ہوتی ہے اور طلب کرنے کی صورت میں حقیقت بیان کرنی چاہیے بجائے اس کے کہ ہم دوستی کو نبھائیں۔ یہاں موجود پرانے احباب جانتے ہیں کہ میں ذاتی طور پر وکی پیڈیا پر منتظمین کا "جمعہ بازار" لگانے کا قائل نہیں۔ جب ڈھائی تین سال قبل میں اپنی دیگر مصروفیات کی وجہ سے اردو وکی پیڈیا سے غیر فعال ہوا تو میں نے اس وقت بھی، اور اس کے بعد دیگر کئی مواقع پر بھی، درخواست کی تھی کہ مجھ سے انتظامی اختیارات واپس لیے جائیں کیونکہ میں اُس وقت کی صورتحال میں خود کو اس کا اہل نہیں پاتا تھا۔ اور میری ذاتی رائے میں یہاں کام اتنا نہیں ہے کہ درجن بھر منتظمین کی ضرورت پڑے۔ یہاں صرف کام کو سنبھالنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے آپس میں مشورے کے ذریعے کام کیا جائے۔ چند لوگ زمرہ بندی کا کام کریں، چند لوگ صفائی کا اور چند لوگ لکھائی کا، اس طرح اردو وکی پیڈيا کی صورت نکھر جائے گی۔ بجائے اس کے کہ سارے کے سارے لکھنے پر لگے ہوئے ہوں اور جو تخریب کاریاں ہو رہی ہوں ان کی طرف کسی کی نگاہ ہی نہ ہو۔ خیر، آمدم برسر مطلب کہ دیگر زبانوں میں محض 4، 4 منتظمین سے کام چلایا جا رہا ہے اور وہ اردو سے کہیں آگے ہیں۔ اس لیے میں اب بھی اپنی پرانی رائے پر قائم ہوں کہ 6 ماہ سے زائد غیر متحرک رہنے والے کو فوری طور پر اپنے اختیارات سے محروم کر دیا جائے اور ان کی جگہ شعیب جیسے متحرک و ذمہ دار افراد کو نیا منتظم بنایا جائے۔ میں خوشی سے اپنے اختیارات سے دستبردار ہونے کو تیار ہوں کیونکہ میں مستقبل قریب میں خود کو اتنا فراغت کا حامل نہیں پاتا کہ پہلے کی طرح وکی پیڈیا کے لیے وقف ہو سکوں اس لیے مجھے انتظامی اختیارات کی چنداں ضرورت نہیں ہے۔ میرے لیے یہی کافی ہے کہ مجھے یہاں لکھنے کی اجازت ہے اور یہ امر باعث بہت خوشی کا باعث ہوگا کہ شعیب جیسے باصلاحیت افراد میری جگہ ان انتظامی اختیارات کو استعمال کریں، جن پر میں فی الحال غاصب بن کر بیٹھا ہوا ہوں۔ امید ہے کہ احباب میری بات کو سمجھ رہے ہوں گے۔ --فہد کیہر (تبادلۂ خیال) 08:03, 17 ستمبر 2012 (UTC)
- تائید - جناب اردو ٹیکسٹ بھائی اور فہد بھائی کی تحاریر پڑھ کر یہ اندازہ ہو جاتا ہے کے ان برادران کے تفکرات نہایت منطقی ہیں، جن پر بحث یا ان سے انکار ممکن نہیں۔ جناب اردو ٹیکسٹ بھائی، جناب ساجد بھائی، کاشف بھائی اور طاہر بھائی تعداد میں محض چار منتظم بنتے ہیں جو مجھے نظر آرہے ہیں (اگر کسی دیگر برادر منتظم کا نام رہ گیا ہو تو معذرت)۔ باقی رہ گئی طویل فہرست کی بات تو اس کو رکھنا نا رکھنا عملی طور پر اثر انداز نہیں ہوتا۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 07:16, 19 ستمبر 2012 (UTC)
- فہد بھائی نے مسلہ کی صحیح نشاندہی کی ہے۔ وکیپیڈیا پر درجن بھی منتظمیں موجود ہین۔ اصول تو یہی ہے کہ جو لوگ وکیپیڈیا کو وقت نہ دے سکیں وہ منتظمی سے دستبردار ہو جائیں۔ البتہ چونکہ ابھی اردو وکیپیڈیا پر صارفین کی مجموعی تعداد بہت کم ہے، اس لیے میری فہد صاحب سے درخواست ہے کہ وکیپیِدیا کی شاخ سے جڑے رہیں۔ ان (اور دوسرے پرانے ساتھیوں) کا کبھی کبھی یہاں آ کر رائے دینا بھی منصوبہ کے لیے بہت مفید ہے۔ جب وکیپیڈیا پرباقاعدگی سے لکھنے والوں کی تعداد سو تک پہنچ جائے گی تو ہم فہد صاحب کے تجویز کردہ قواعد لاگو کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 04:50, 18 ستمبر 2012 (UTC)
- میں فہد بھائی کی اردو ویکیپیڈیا سے دستبرداری کے حق میں نہیں ہوں اور ان سے گزارش ہے کہ وہ بجایے منتظمی سے علحدگی کے ویکیپیڈیا کو کھبی کھبار وقت دیا کریں امید ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں گے، شکریہ -- رحمت عزیز چترالی 06:43, 18 ستمبر 2012 (UTC)
یہ رائے شماری (اگر کسی کو اعتراض نہ ہو تو) 23 ستمبر تک بند کر دی جائے گی اور رائے شماری کے نتائج کے مطابق فیصلہ کر دیا جائے گا۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 06:29, 17 ستمبر 2012 (UTC)
- رائے شماری کے مطابق فیصلہ کردیا جائے اکثریت کی رائے شعیب صاحب کی حمایت میں ہے ، یہ سارا کام جمہوری طریقے سے ہوا ہے اور فہد صاحب کی بات بھی بڑی اہم ہے 01:41, 19 ستمبر 2012 (UTC)خاورkhawar (تبادلۂ خیال)
- 23 ستمبر کو فیصلہ کر دیا جائے گا کیونکہ رائے شماری کم از کم ایک ہفتہ تو جاری رہنی ہی چاہیے۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 04:39, 19 ستمبر 2012 (UTC)
- یہ رائے شماری ختم کر دی گئی ہے اور شعیب بھائی کے حق میں تنقید 10:2 تائید کا فیصلہ آیا ہے، لہذا ماموران اداری سے التماس ہے کہ شعیب بھائی کو منتظم کے حقوق تفویض کر دئیے جائیں۔--ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 08:31, 23 ستمبر 2012 (UTC)
نتیجہ
تنقید 10:2 تائید
منتظم مقرر کر دیا گیا
10:08, 23 ستمبر 2012 (UTC)خاورkhawar (تبادلۂ خیال)
- تمام احباب کا تہ دل سے مشکور ہوں۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 10:52, 23 ستمبر 2012 (UTC)
اہم پیش رفت
ویسے یہ بڑی اہم پیش رفت ہے کہ شعیب بھائی کے منتظم کے حقوق کے حصول کی درخواست پر تقریبا تمام متحرک صارفین و منتظمین نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے اور بغیر کسی غیر ضروری بحث و تمحیص کے فیصلہ ہوا ہے، میرے خیال میں یہ بہت اچھی بات ہے۔--ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 08:34, 23 ستمبر 2012 (UTC)