ویکیپیڈیا:منتظمین/رائے شماری/مزمل (Hindustanilanguage)
رائے شماری ختم ہو چکی ہے، لہذا اس صفحہ میں ترمیم کرنے سے گریز کیا جائے۔ |
محترم احباب گرامی قدر!
اردو ویکیپیڈیا روز بروز ترقی کررہا ہے، اور نئے نئے احباب اس قافلہ میں شامل ہو کر علمی و تخلیقی سفر میں ہم رکاب ہورہے ہیں۔ جیسے جیسے یہ دائرۃ المعارف ترقی کررہا ہے ویسے ویسے اس کی انتظامی نگہداشت اور ذمہ داریوں میں حساسیت بڑھ رہی ہے۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا پر فعال منتظم کی کمی ہے، جو منۃطم ہیں ان میں سے کچھ کافی عرصہ سے لاپتہ ہیں، باقی مختلف وجوہات کی بنا پر روز وقت نہیں دے پاتے ان وجوہات کی بنا پر میں مزمل صاحب (تبادلۂ خیال • شراکت • منتقلی • پابندی • شماریات) کو منتظمی کے لیے نامزد کررہا ہوں۔
اور ماموا داری حضرات سے درخواست گزار ہوں کہ جو منتظمین1 سال سے لاپتہ ہیں ان کو معزول کیا جائے، تا کہ جو لوک بعد میں منتطم بن رئے ہیں ان کو اس بات کا علم ہو کہ کام کرنے سے ہی یہ اختیار ان کے پاس رئے ورنہ نہیں۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:54, 22 اپریل 2015 (م ع و)
- یہ رائے شماری 22 اپریل سے شروع ہو کر 2 مئی تک جاری رہے گی۔ آپ تمام احباب سے اس رائے شماری میں حصہ لینے کی درخواست ہے۔
- تائید کے لیے متعلقہ قطعہ میں {{تائید}} اور تنقید کے لیے {{تنقید}} استعمال کریں۔ کسی قسم کی تجویز یا تبصرہ کے لیے {{تبصرہ}} استعمال کریں۔
سوالات برائے مزمل صاحب
جناب مزمل صاحب! ویکیپیڈیا پر اپنی گرانقدر خدمات پیش کرنے پر انتہائی شکریہ۔ امید ہے کہ درج ذیل سوالات کے جوابات مرحمت فرمانے کے لیے آپ اپنا کچھ وقت ہمیں عنایت فرمائیں گے۔ آپ کے جوابات سے رائے شماری میں شریک صارفین کو رائے دہی میں آسانی ہوگی:
1. دائرۃ المعارف میں عموماً آپ کن انتظامی امور کی انجام دہی کا ارادہ رکھتے ہیں؟
ایسے کئ انتظامی امور ہیں جن میں میں خدمات انجام دینا چاہوں گا۔ شاید آپ حضرات کے علم میں یہ بات ہو کہ میں کئ ویکی منصوبہ جات پر تعاون کرتا ہوں۔ حال ہی میں ہندی ویکیپیڈیا پر کچھ نیپالی آئ پی صارفین سیکڑوں کی تعداد میں نیپالی زبان کے مضامین جوڑ رہے تھے ۔ تنبیہ کے باوجود یہ سلسلہ دو دنوں تک جاری رہا اور بدقسمتی سے ہندی کے کوئ منتظم موجود نہیں تھے جواس صورت حال سے نپٹتے۔ ایسے میں ایک عام صارف کے طورپر مجھے ہی جاکر میٹا پر اسٹیورڈ حضرات سے مدد کی گزارش کرنا پڑا تھا جیساکہ آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ سے عام صارفین کی شراکتوں پر نظر رکھنا، املا کی غلطیوں اور ویکی کوڈ کو سدھارنا، کاپی رائٹ والےمواد کے جوڑے جانے پر نظر رکھنا، حسب ضرورت حذف شدگی کے معاملوں پر فیصلے کرنا، نئے صارفین کی رہنمائ کرنا، وغیرہ ان ہی میں چند امور ہیں۔
2. آپ کی شراکتوں یا تحریر کردہ مضامین میں سے کوئی چیز آپ کے لیے لائق فخر ہے؟ اگر ہے تو کیوں؟
بطورخاص کچھ کہنا کہ یہ تحریر لائق فخرہے میرے مشکل ہے۔ تاہم اسپین کی یادگار اور تاریخی عمارتوں اور اسلام بلحاظ ملک کے تحت چند مضامین میں لکھ چکا ہوں جن پر کئ دیگر حضرات نے خلافِ قیاس تعریفی کلمات کہے تھے۔ ان میں سے کچھ کو آج بھی میرے صفحہ صارف پر دیکھا جا سکتا ہے۔ حالیہ عرصے میں ایڈز/ ایچ آئ وی سے مقابلہ کرنے والی بھارت کی سرکاری ایجنسیوں پر مضامین لکھ رہا ہوں۔ مجھے یہ دیکھ کر تعجب اور خوشی ہوئ کہ یہاں کہ ایک صارف سمیع صاحب نے میرے مضمون ممبئی ضلع ایڈز کنٹرول سوسائٹی کا اردو میں پہلے ہی ترجمہ کردیا تھا۔
3. دائرۃ المعارف میں ماضی میں جاری کسی گفتگو میں آپ حصہ لے چکے ہیں؟ اگر ہاں تو اس میں آپ کا رویہ کیسا تھا؟ اور اس طرح کی صورتحال میں صارفین کو کس قسم کا رویہ اپنانا چاہیے؟ نیز اگر مستقبل میں یہ صورتحال دوبارہ پیش آئے تو آپ سے کس رویہ کی توقع رکھی جائے؟
اس سے پہلے میں رائے شماری، دیوان عام اور کئ اسی سے جڑی گفتگو میں حصہ لے چکا ہوں۔ میٹا پر میں نے اردو ویکی سفر کے سلسلے دو صارفوں کے بیچ میری دانست میں سخت اختلاف رائے کا پہلو دیکھا۔ تاہم میں نے مصالحت کی کوشش کی۔ میرا ماننا ہے کہ جب ہم ایک زبان کے گویا اور ایک ہی علم کے فروغ کے مقصد کے تحت لوگ کام کررہے ہیں تو ہمیں نرمی سے پیش آنا چاہیے۔ اختلافات کے رونما ہونے کی صورت میں اولاً اسے دور کرنا چاہیے۔ اگر نہ ہوسکے تو مہذب انداز میں دیگر ارکان سے رائے لے کر اکثریت کے فیصلے کو اپنی رائے پر فوقیت دینا چاہیے۔
4. کیا آپ کسی صارف کے رویہ/تحریر وغیرہ سے متاثر ہیں؟ اگر ہاں تو نام تحریر کریں۔ میں طاہر صاحب، عبید صاحب، شعیب صاحب اور نثار صاحب سے متاثر ہوں اور ان حضرات کی طرح کام کرنا چاہوں گا،جہاں تک بھی مجھ سے ممکن ہو سکے.--مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 03:11, 23 اپریل 2015 (م ع و)
تائید
- تائید--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:55, 22 اپریل 2015 (م ع و)
- تائید--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:27, 22 اپریل 2015 (م ع و)
- تائید--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:30, 22 اپریل 2015 (م ع و)
- تائید--عرفان ارشد (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:05, 22 اپریل 2015 (م ع و)
- تائید (ہم تو ہر وقت حاضر ہیں)--محمد مجیب (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:53, 22 اپریل 2015 (م ع و)
- تائید--علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:00, 22 اپریل 2015 (م ع و)
- تائید--✿عثمان خان||تبادلہ خیال✿ 21:13, 22 اپریل 2015 (م ع و)
- تائید--قیصرانی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 22:06, 22 اپریل 2015 (م ع و)
- تائید-- (عبد المعین انصاری، 11؛48 پر 23 اپریل)۔ منتظم عبید نے وقت و صارف نام شامل کیا
- تائید-- ( Abikan ؛ پر 23 اپریل 13; 43 )
- تائید--Shahab~urwiki (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 20:23, 23 اپریل 2015 (م ع و)
- تائید --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:26, 24 اپریل 2015 (م ع و)
- تائید --احمد نثار (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:00, 25 اپریل 2015 (م ع و)
- تائید --
:)
—خادم— 16:24, 26 اپریل 2015 (م ع و) - تائید --طہ طاہر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:41, 27 اپریل 2015 (م ع و)
- تائید--ساجد امجد ساجدپیغام لکھئے 11:32, 27 اپریل 2015 (م ع و)
- تائید--محمد ذیشان خان (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 2 مئی 2015 (م ع و)
تنقید
تبصرہ
نتیجہ
|
مزمل صاحب کو منتظم بنا دیا گيا ہے۔ امید ہے وہ مستقل بنیادوں پر اردو ویکیپیڈیا کی ترقی و تنظیم کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔--« عبید رضا » 14:22, 2 مئی 2015 (م ع و)