ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں؟/2018/ہفتہ 41
• … کاؤ دائیت (تصویر میں) میں پیغمبر اسلام محمد کو ایک ولی مانا جاتا ہے۔
• … عورتوں کو ووٹ ڈالنے کا حق سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں 1893ء میں دیا گیا جبکہ امریکا میں 1920ء میں اور سعودی عرب میں 2011ء میں پہلی بار عورتوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا؟
• … بھارت کی ریاست آسام میں کچھ چوہوں نے ایک اے ٹی ایم مشین میں گھس کر تقریباً بارہ لاکھ بھارتی روپے کتر دیے۔ اس کا پتا تب چلا جب 20 جون 2018ء کو بینک کے بلانے پر تکنیک کاروں نے آ کر مشین کو کھولا؟
• … رتھ ایلیس، مملکت متحدہ میں پھانسی کی سزا پانے والی آخری خاتون تھی؟
• … فرانس میں 1748ء سے لے کر 1772ء تک آلو کی کاشت پر پابندی تھی کیونکہ اسے کوڑھ کی بیماری کا باعث سمجھا جاتا تھا؟
• … زمین کے باہر مٹی کے ٹیلوں کی شکل میں گھونسلے بنانے والی افریقی دیمک ملکہ کی عمر پچاس سال تک ہوتی ہے؟