پاکستانی صحراؤں کی فہرست
صحرائے چولستان جو مقامی طور پر روہی کے نام سے بھی مشہور ہے، بہاولپور، پنجاب، پاکستان سے تیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک صحرا ہے۔ یہ صحرا صحرائے تھر سے جا ملتا ہے جو سندھ اور بھارت تک پھیلا ہوا ہے۔
صحرائے وادی سندھ (Indus Valley Desert) شمالی پاکستان میں تقریبا غیر آباد صحرا ہے۔
صحرائے تھل پنجاب پاکستان کے ایک صحرا کا نام ہے۔ یہ پوٹھوہار اور سلسلہ کوہ نمک کے جنوب میں دریائے سندھ اور دریائے جہلم کے درمیان میانوالی، بھکر، خوشاب جنھگ لیہ اور مظفر گڑھ کے اضلاع میں واقع ہے۔ اصل میں یہ تھل ان چھ اضلاع میں ایک مثلث بناتا ہے اور مظفر گڑھ جا کر ختم ہوتا ہے۔
صحرائے تھر پاکستان کی جنوب مشرقی اور بھارت کی شمال مغربی سرحد پر واقع ہے۔ اس کا رقبہ 200,000 مربع کلومیٹر يا 77,000 مربع ميل ہے[1]- اس كا شمار دنيا کے نويں بڑے صحرا کے طور پر کیا جاتا ہے[2]-