پاک نستعلیق فونٹ

فائل:Nlauit logo.png

شائع کردہ

مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات

ویب گاہ

www.nlauit.gov.pkآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ nlauit.gov.pk (Error: unknown archive URL)

اجرا

نومبر 2006

لاسنس

صارف وقف

پاک نستعلیق فونٹ اردو کا نستعلیق فونٹ ہے جو مقتدرہ قومی زبان کے ایک ذیلی ادارے مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات نے شائع کیا ہے۔ اس فونٹ کے خالق محسن حجازی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ نستعلیق فانٹ دوسروں کی نسبت دس گنا تیز اور اس کو مقابلتاً شمارندی یاداشت بھی بہت کم چاہیے ہوتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ صرف دو سو بنیادی شکلیں استعمال کر کے بنایا گیا ہے۔ اس میں اندرونی قواعد بھی صرف 2 ہیں جبکہ دوسرے فونٹ میں 100 قواعد کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس فونٹ میں ربطات (ligature) استعمال نہیں ہوئے۔ ان خوائص کی بدولت اردو فونٹ کی دنیا میں اسے انقلابی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔ ایک اور اہم بات یہ ہے کی یکرمزی ورژن 4.0 سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، اس میں حروف پر نکتے علاحدہ سے ڈالے جا سکتے ہیں، جس کی مدد سے ایسے حروف بھی لکھے جا سکتے ہیں جو معیاری نہ ہوں۔ اس نکتہ ڈالنے کی سہولت کے لیے ایک خاص کلیدی تختہ کا نقشہ اپنے شمارندہ پر نصب کرنا ہو گا۔ اردو کے علاوہ عربی رسم الخط میں لکھی جانے والی تمام زبانوں کو اس فونٹ کی مدد سے لکھا جا سکتا ہے۔

پاک نستعلیق خط، ونڈوز ایکس پی (ر) پر 8 سے 22 کے سائز تک
فائل:Pak Nastaleeq example windows xp.PNG

خامیاں

ترمیم
  • فونٹ ابھی "بیٹا" میں ہے۔ ایک خامی یہ ہے کہ اگر انگریزی کے الفاظ بھی اردو عبارت میں ہوں تو حروف ایک دوسرے پر چڑھ جاتے ہیں۔
  • فونٹ کی ہنٹنگ (hiniting) ہونا ابھی باقی ہے۔
  • اس میں اردو فارسی کے علاوہ دیگر زبانوں کے حروف شامل کردیے گئے ہیں۔ مگر جب غیر اردو زبان اس میں لکھتے ہیں (مثلاً پشتو، سندھی) تو کہیں الفاظ اوپر نیچے اور ٹکڑے ٹکڑے ہوجاتے ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم

بیرونی ربط

ترمیم