پنجاب (ضد ابہام)
ویکیپیڈیا ضد ابہام صفحہ
[1]پنجاب کا لفظ ویدک سنسکرت کے ہم پلا لفظ پنجا ندا سے نکلا ہے۔ دو ہزار سال قبل مسیح گندھارا تہذیب وا تمدن کے دور میں جب ٹیکسلا کی داغ بیل ڈالی جا رہی تھی ہمالہ سے نکلنے والے دریاؤں کے ڈیلٹا پر انتہائی گھنے جنگل اور سرسبز و شاداب گھاس کے میدان تھے اس وقت جب رگ بھی لکھی گئی تو سات دریاؤں کا تصور سامنے نہیں آیا تھا کسی کے باعث ہندوؤں کی مذہبی کتاب رگ وید میں لفظ پنجاندہ یعنی پانچ دریاؤں کی زمین کا ذکر ملتا ہے بعد کے عربی دور اور فارسی دور نے اسی لفظ کو ترقی دے کر پنج کے ساتھ آب کا فارسی اضافہ کیا جسے عرف عام میں پنجاب لکھا جانا لگا پنج یہاں کی مقامی بولی میں پانچ کو کہتے ہیں پر ہند آریائی زبان کا حصہ پنجابی زبان کا لفظ
- پنجاب کا مطلب ہے پانچ دریاؤں والا علاقہ۔
لفظ پنجاب درج ذیل کا حوالہ دیتا ہے:
جغرافیائی خطے
- صوبہ پنجاب (برطانوی ہند)
- خطۂ پنجاب، جنوبی ایشیا کا علاقہ جو مشرقی پاکستان سے شمال مغربی ہندوستان تک ہے۔
- مغربی پنجاب، مغربی پنجاب 1947ء تا 1955ء پاکستان کا اک صوبہ تھا۔
- مشرقی پنجاب، مشرقی پنجاب 1947ء تا 1956ء , بھارت کی اک ریاست تھی۔ موجودہ بھارتی ریاست پنجاب سابقہ مشرقی پنجاب کا ایک حصہ ہے۔
- پنجاب، بھارت، بھارت کی ایک ریاست
- پنجاب، پاکستان، پاکستان کا ایک صوبہ
- ضلع پنجاب، افغانستان
- پنجاب، افغانستان، ضلع پنجاب کا دار الحکومت
مزید