پنڈ بیگوال (انگریزی: Pind Begwal) پاکستان کی ایک یونین کونسل جو اسلام آباد میں واقع ہے۔[1]

گاؤں
ملک پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیموفاقی دارالحکومت،اسلام آباد کا پرچم اسلام آباد وفاقی دارالحکومت علاقہ
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
فہرست پاکستان کے ڈائلنگ کوڈ45401

تفصیل

ترمیم

پنڈ بیگوال اسلام آباد کی یونین کونسل نمبر 16ہے جو تین حصوں پر مشتمل ہے اپراں گراں(جو مرکزی گاؤں کی حیثیت رکھتا ہے)، درمیانہ محلہ اور بناں گراں۔اکثریت کا تعلق دھنیال برادری سے ہے۔

تاریخی حیثیت

ترمیم

پنڈ بیگوال بیگو خان کی اولاد کا مسکن ہے جس نے اسے پانچ سو سال پہلے آباد کیا اس کی اولاد بیگوال دھنیال کہلاتی ہے۔[2]جبکہ یہ نام 1860ء کے بندوبست میں پہلی بار شامل کیا گیا اس سے پہلے اس کا نام ڈوگرہ دور سے کالو آباد تھا اسی بیگو کی اولاد میرا بیگوال، انگوری، کٹھاڑپنڈ اور ڈھوک کولیاں میں پھیل گئی۔اکثریت دھنیال قبیلہ کی ہے اس کے علاوہ سید، گکھڑ، جنجوعے(کاسبی)اور کیٹھوال بھی آباد ہیں چھوٹی گوتوں میں قطبال، جوگیال، مانجھیال، کُرلیال، جوجیال اور باوے ہیں۔[3]

یونین کونسل

ترمیم

پنڈ بیگوال موجودہ یونین کونسل نمبر 16 ہے نئی حلقہ بندی 2022ء کے مطابق یہ یونین کونسل میرا بیگوال، رکھ میرا، اٹھال، سیورا، جگیوٹ، بائیں نلہ، درمیانہ محلہ، ڈھوک سجل راجگان سہالی ڈھوک نندنہ نگتہ، چھوہالہ جنڈ گراں اور جنڈالہ پر مشتمل ہے[4]

مرکزی مسجد

ترمیم

یہاں کی سب سے قدیم جامع مسجد حنفیہ صدیقیہ تقریباً سو سال سے علاقے کی اہم ترین اور مرکزی جامع مسجد کی حیثیت رکھتی ہے

 
 
پنڈ بیگوال

پاکستان میں پنڈ بیگوال کا مقام

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Pind Begwal" 
  2. تاریخ اقوام پونچھ، صفحہ 129،محمد الدین فوق،ظفر برادرس تاجران کتب لاہور پنجاب سرینگر کشمیر 
  3. تاریخ قبیلہ دھنیال، پروفیسر راجا حق نواز دھنیال، صفحہ 157
  4. روزنامہ جنگ 27 اگست 2022ٰء