پوتنا (ضد ابہام)
ضد ابہام صفحہ
پوتنا ایک تیلگو شاعر کا نام ہے۔ یہ لفظ اردو میں کئی اور معانی میں بھی مستعمل ہے۔
- پوتنا (تیلگو شاعر) (1450ء–1510ء): ایک بھارتی تیلگو شاعر تھے جن کی یاد کا اہم سبب بھاگوت پران کا سنسکرت زبان سے تیلگو میں ترجمہ کرنا ہے۔ وہ نہ صرف تیلگو کے شاعر تھے بلکہ سنسکرت کے ماہر بھی تھے۔
- اردو میں لفظ پوتنا آہک پاشی کرنے یا رنگ چڑھانے کے معنے میں مستعمل ہے۔ اس کے معنے کسی قسم کے رنگ کے پانی سے دیواروں کو اُجالنے کے بھی ہیں۔
- پوتنا ایک دیوی کا نام جو بچوں میں ایک سُکھا دینے والی بیماری پھیلاتی ہے۔ ہندو عقیدے کی رو سے اسے کنس نے کرشن کو طفلی میں قتل کرنے کو بھیجا تھا اور جس وقت اس نے انھیں اپنا زہریلا دودھ اپنے پستانوں سے پلایا تو کرشن جی نے اسے تب تک نہ چھوڑا جب تک اس کی جان نہ نکل گئی۔ مجازًا یہ ایک بچوں کے مرض کے لیے بھی مستعمل ہے۔