پہاڑی زبان
پہاڑی زبان اپنی دیگر قریبی لہجوں پوٹھوہاری ، ڈوگڑی ، ماجھی، ہندکو کی طرح پندرہ سو قبل مسیح پراگرت سنسکرت جو عوام الناس میں رائج چلی آرہی ہے اور کلاسیکل سنسکرت جو قندھار ٹیکسلا یعنی موجودہ پوٹھوہار میں سرکاری طور پر رائج تھی یہ انڈس سولائیزیشن کا حصہ ہے سندھی اور گجراتی بھی صوتی حوالوں سے پراگرت سنسکرت کا حصہ ہے۔فی زمانہ یہی صوتی لہجہ آزاد کشمیر کے ضلع میرپور، کوٹلی بھمبر اور باغ اور پیر پنجال کی پوری پٹی کے دونوں اطراف پاکستان اور بھارت کے زیر کنٹرول کشمیر کے مغربی علاقوں میں بولی جاتی ہے قدیم آبادکاروں آریہ نسل کا ہی ایک لہجہ ہیں۔ زبان کا ماضی اِس قدر تابناک بھی رہا ہوگا۔ یہ حقیقت ہے کہ اِس زبان نے کئی دانشور، بہادر، قلم کار اور شاعر پیدا کیے۔ اِس کے بولنے والے کئی حکمرانوں نے برصغیر کے مختلف خطوں پر اپنی حکمرانی کے جوہر دکھائے۔اس زبان کے عروج کا سنہرا دور مہاراجہ اشوک سے شروع ہوتا ہے اسی نے سرکاری طور پر کلاسیکل اور آپ عوام میں رائج فراغت سنسکرت کو قندہار اور ٹیکسلا یعنی پوٹھوہار میں راہج کیا تھا بعد کے مشہور حکمران راجہ پورس کے دربار کی زبان بھی پہاڑی تھی۔ اِس کے علاوہ کشمیر پر جن بادشاہوں نے حکمرانی کی اُن میں سے سلطان مظفر خان، ہیبت خان، محمود خان، حسین خان، زبردست خان اور شیر احمد خان کے عہد کی سرکاری اور درباری زبان بھی پہاڑی رہی ہے۔ کشمیر کے ڈوگرا حکمرانوں کی مادری زبان بھی پہاڑی ہی تھی۔
پہاڑی زبان | |
---|---|
مقامی | پاکستان آزاد کشمیر و نیپال میں مہاجرین |
علاقہ | بھارت، ہماچل، جموں و کشمیر، |
مقامی متکلمین | 22 ملین
date=2004 census – 2017 (date missing)e18 Census results conflate22some speakers with Hindko. 2 million counted for Dhundari here; 30 million total Marwari if Dhundari is20.06 million (see Dhundari) |
دیوناگری، خط نستعلیق | |
زبان رموز | |
آیزو 639-2 | mwr |
آیزو 639-3 | mwr – مشمولہ رمزانفرادی رموز: dhd – hindaraii rwr – پہاڑی (جموں و کشمیر) mve wry – کانگڑی mtr – Mewari swv – Shekhawati hoj – ہاراوتی زبان gig – Goaria ggg – Gurgula |
گلوٹولاگ | کوئی نہیںraja1256 scattered in pakistani[1] |
سرحدی لکیروں سے ماورا ہو کر دیکھا جائے تو پیر پنچال کے نچلے علاقوں (جن میں آزاد کشمیر، جہلم، ہزارہ اور مری تک کے علاقے شامل ہیں) سے لے کر ہماچل پردیش کے بالائی علاقوں، اتراکھنڈ کے علاقے گڑہوال اور نیپال تک کے وسیع خطے میں پہاڑی زبان بولی جاتی ہے۔ لسانیات کے ماہرین نے پہاڑی زبان کو تین بڑی شاخوں میں تقسیم کیا ہے۔مشرقی پہاڑی پہاڑی زبان کی یہ شاخ نیپال میں بولی جاتی ہے۔ اِس کو مقامی لوگ ’’خشورہ‘‘ کے نام سے پکارتے ہیں۔ وسطی پہاڑی زبان کی یہ شاخ اتراکھنڈ میں بولی جاتی ہے، وہاں اِس کو گُڑ والی اور کومونی کہا جاتا ہے۔ مغربی پہاڑی یہ پہاڑی زبان کی تیسری شاخ ہے، جو بھارتی ریاست ہماچل پردیش، جموں ڈویژن، آزاد کشمیر، سطح مرتفع پوٹھوہار، مری، ہزارہ اور پشاور میں لہجوں کے فرق سے بولی جاتی ہے۔
پہاڑی زبان کی قدامت کا اندازہ اِس سے لگایا جا سکتا ہے کہ شمالی ہند میں تحریر ہونے والی پہلی کتاب ’’بھرت کتھا‘‘ پہاڑی میں لکھی گئی تھی۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق پہاڑی زبان برصغیر کی قدیم ترین زبانوں میں سے ایک ہے جس کی جائے پیدائش قدیم گندھارا کی سرزمین ہے، جس کو خطہ دردستان کہا جاتا تھا۔ یہ خطہ دریائے سندھ سے جہلم کے درمیان میں پھیلا ہوا ہے، اِس خطہ زمین میں لہجوں کے فرق کے ساتھ ہمیشہ پہاڑی ہی بولی جاتی رہی ہے، جس کو آج کئی دیگر ناموں سے بھی پکارا جاتا ہے، جیسے پارمی، ہندکو، ڈوگری، پوٹھوہاری وغیرہ۔
علم لسانیات کی رو سے پہاڑی زبان کو ہند آریائی زبانوں کے زمرے میں شمار کیا جاتا ہے۔ صدیوں سے انسان کے رابطے کا وسیلہ بننے والی اِس زبان میں آج سنسکرت، ہندی، اُردو، فارسی، عربی، ترکی، راجستھانی، ہریانوی، گجراتی اور کشمیری زبانوں کے الفاظ شامل ہو چکے ہیں۔ جہاں تک رسم الخط کا تعلق ہے تو مختلف زمانوں اور مختلف علاقوں میں اِس کے رسم الخط بھی مختلف رہے ہیں۔ جیسے ٹاکری، دیوناگری اور شاردہ رسم الخط کے علاوہ شاہ مکھی اور گرومکھی رسم الخط میں لکھی جاتی رہی ہے۔
آج پہاڑی کا رسم الخط مذہب کی بنیاد پر تقسیم ہو چکا ہے۔ ہماچل پردیش اور جموں کے ہندو اِسے دیوناگری رسم الخط میں لکھتے ہیں۔ ہماچل پردیش کے زیریں علاقوں کے سکھ اِس کو گرومکھی رسم الخط جبکہ جموں، پیر پنجال اور پاکستان میں رہنے والے مسلمان اسے شاہ مکھی میں لکھتے ہیں۔
پہاڑی زبان کی مشرقی اور وسطیٰ شاخیں تو وقت کے ساتھ ساتھ خوب ترقی کررہی ہیں۔ ہندوستان میں اِس زبان میں ادب تخلیق ہورہا ہے۔ ان کا اپنا معیاری رسم الخط تیار ہو چکا ہے، اِس زبان کی اپنی ایک الگ فلم انڈسٹری موجود ہے۔ ابتدائی تعلیم سے لے کر یونیورسٹیوں میں اِس زبان کی تدریس ہورہی ہے۔
ہماچل پردیش میں بولی جانے والی مغربی پہاڑی (جسے مہاشو پہاڑی کہا جاتا ہے) اور جموں کے ہندو اکثریت کے علاقوں میں بولے جانے والے پہاڑی کے لہجے ڈوگری نے بھی گذشتہ نصف صدی کے دوران میں تدریس، ادب اور فلم و ٹی ول ڈراموں کے حوالے سے خاصی ترقی کی ہے، لیکن صد افسوس کہ آج آزاد کشمیر کے 96 فیصد حصے اور مقبوضہ کشمیر کے 26 لاکھ انسانوں کے علاوہ پوٹھوہار اور کوہ مری میں بسنے والے لاکھوں انسانوں کی مادری بولی صرف بول چال تک محدود ہوکر رہ گئی ہے، بلکہ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اِس کے وجود کو سنگین خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ اگرچہ انفرادی طور پر کچھ کوششیں کی جارہی ہیں، لیکن سرکاری سطح پر اِسے بہت بُری طرح نظر انداز کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں پہاڑی زبان بولنے والوں کی نئی نسل اپنی مادری بولی بولنے اور سمجھنے سے بھی قاصر ہے۔وادی کشمیر کی بات کی جاہے تو پہلگام گاندربل کپوارہ بارہمولہ اوڑی رفی آباد چندوسہ اور دیگر علاقوں میں پہاڑی بولنے والوں کی کافی آبادی مقیم ہے
- ↑ ہرالڈ ہیمر اسٹورم، رابرٹ فورکل، مارٹن ہاسپلمتھ، مدیران (2017ء)۔ "pakistani"۔ گلوٹولاگ 3.0۔ یئنا، جرمنی: میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ فار دی سائنس آف ہیومین ہسٹری