پونیت راجکمار
پونیت راجکمار (1975ء - 2021ء) ایک بھارتی فلمی اداکار، پلے بیک گلوکار اور پروڈیوسر تھے جو بنیادی طور پر کنڑا فلم انڈسٹری میں کام کرتے ہیں۔ وہ 27 فلموں میں مرکزی اداکار رہے ہیں۔ بچپن میں وہ اپنے والد راجکمار کی فلموں میں ان کے بچپن کا کردار کرتے نظر آئے۔ فلم وست گیتا (1980)، بھاگیہ ونت (1981)، چلیسوا مودگالو (1982)، ایراڈو نکشترگلو (1983) اور بیٹدا پووا (1985) ان کی کارکردگی کی تعریف کی گئی۔[2] انھوں نے بیتڈا ہوو میں رامو کے کردار کے لیے بہترین چائلڈ آرٹسٹ کا نیشنل فلم ایوارڈ بھی جیتا۔ پونیت کو پہلا مرکزی کردار 2002 کی اپو (2002 فلم) میں ملا۔
پونیت راجکمار | |
---|---|
(کنڑا میں: ಪುನೀತ್ ರಾಜ್ಕುಮಾರ್) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 17 مارچ 1975ء چنئی |
وفات | 29 اکتوبر 2021ء (46 سال)[1] بنگلور [1] |
رہائش | بنگلور |
شہریت | بھارت |
تعداد اولاد | 2 |
والد | ڈاکٹر راج کمار |
والدہ | پاروتھما راجکمار |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکار ، میوزک پروڈیوسر ، پس پردہ گلوکار ، ٹیلی ویژن میزبان ، فلم ساز ، رقاص ، ٹیلی ویژن اداکار ، اسٹنٹ پرفارمر |
پیشہ ورانہ زبان | کنڑ زبان |
اعزازات | |
فلم فیئر اعزاز جنوبی |
|
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
وہ تجارتی لحاظ سے کامیاب فلموں میں بطور مرکزی اداکار کے طور پر نظر آئے، جن میں اپپو (2002)، ابھی (2003)، ویرا کناڈیگا (2004)، موریا (2004)، آکاش (2005)، اجے (2006)، آرسو (2007)، میلانہ (2007)، وامشی (2008)، رام (2009)، جیکی (2010)، ہودوگارو (2011)، راجلمارا (2017) اور انجنی پتراا (2017) [3][4] شامل ہے۔ پونیت راجکمار کنڑ سنیما کی سب سے زیادہ مقبول مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں اور سب سے زیادہ معاوضہ لینی والے اداکار تھے۔ [5] 2012 میں، انھوں نے مقبول گیم شو کنڑا کوٹیاادھیپتی، جو کون بنے کا گروڑ پتی کا کنڑا ورژن ہے، میں بطور ٹیلی ویژن پریزنٹر کی حیثیت سے کام کیا۔[6]
ذاتی زندگی
ترمیمپونیت کی پیدائش چنئی میں، راجکمار اور پاروتھما راجکمار کے ہاں ہوئی۔ وہ ان کا پانچواں اور سب سے چھوٹا بچہ ہے۔ جب پونیت چھ سال کا تھا تو اس کا کنبہ میسور منتقل ہو گیا۔ اس کے والد اسے اور اس کی بہن پورنیما کو اس وقت تک دس سال کی عمر میں فلم کے سیٹ پر لے آئے تھے۔ [7] ان کا بڑا بھائی شیو راجکمار ایک مشہور اداکار ہے۔
پونیت نے 1 دسمبر 1999ء کو چکماگلورو کی اشونی ریونت سے شادی کی۔ ان کی ملاقات ایک مشترکہ دوست کے ذریعہ ہوئی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں: دریتی اور وندیتا۔ [8]
وفات
ترمیمپاور اسٹار کے نام سے مشہور، پونیت کمار29 اکتوبر 2021ء کو 46سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔ [9][10] [11]
پیشہ وارانہ زندگی
ترمیم1976ء تا 1989ء بطور بحیثیت چائلڈ آرٹسٹ
ترمیمجب پونیت (جب وہ لوہت کے نام سے جانے جاتے تھے) محض چھ ماہ کے تھے، اس وقت ہدایت کار وی سومشیکر انھیں اسکرین پر لائے اور وہ اداکار راجکمار اور آرتی کی تھرلر فلم پریمدا کنیکے (1976) کا حصہ بنے۔ [12] اس کے بعد ہدایتکار وجے کی فلم سنادی اپننا (1977) میں کام کیا، یہ فلم اسی نام کے کرشنامورتی پورانک کے ناول [13] پر مبنی تھی، اس وقت پونیت ایک سال کا تھا۔ تھایگ ٹھاکہ ماگا (1978) مٰں وہ ایک بار پر ہدایتکار وی سومشیکر کے ساتھ اپنے والد کے بچپن کی اداکاری کرتے بظر آئے۔ دو سال بعد، ڈائریکٹرز ڈورائی بھگوان نے اسے وسنت گیتا (1980) میں شیام کے کردار کے لیے کاسٹ کیا۔ اس کے بعد وہ کے ایس ایل سوامی کی تاریخی ڈراما فلم بھومیگی بندا بھگونت (1981)، میں بھگوان کرشنکے کردار میں نظر آئے۔ اور بی ایس رنگا کی بھاگیہ ونت (1982)، [14] جس میں انھوں نے بطور گلوکار اپنا پہلا مقبول گیت : "بانا داریالی سوریا"، ریکارڈ کیا۔ جسے ٹی جی لنگپانے کمپوز کیا۔ اسی سال، وہ اپنے والد کے ساتھ دو ہٹ فلموں ( چلسووا موداگالو اور ہوسہ بیلکو ) میں نظر آئے۔ ہوسہ بیلکو کے لیے، پونیت کو بہترین چائلڈ آرٹسٹ کا اپنا پہلا کرناٹک اسٹیٹ فلم ایوارڈ ملا۔ 1983 میں انھوں نے دو تاریخی فلموں بھکت پرہلاد کے لیے پرہلاد کا مرکزی کردار اور فلم ایراڈو نکشترگلو کے لیے انھیں دوسریبمرتہہ بترین چائلڈ آرٹسٹ کا کرناٹک راسٹیٹ لمیایوارڈ ح ملا۔
سنہ 1984ء میں، پونیت پونیت نے راجکمار کے ساتھ سنسنی خیز تھرلر فلم ' یاری وانو میں اداکاری کی اور راجن ناگیندر کا لکھا ہوا گیت "کنیگے کانووا" گایا۔ چائلڈ ایکٹر کی حیثیت سے ان کی سب سے بڑی گلم 1985ء میں ڈراما فلم بیٹدا ہوو تھی، جو این لکشمی نارائن ہدایت کاری میں بنی اور شرلی ایل اروڑا کے ناول واٹ دھین رمن پر مبنی تھی ؟ معصوم بچے رامو کے کردار کو ادا کرنے پر انھیں سراہا گیا اور پونیت کو 33 ویں قومی فلم ایوارڈ میں بہترین چائلڈ آرٹسٹ کا ایوارڈ ملا۔ [15] نوعمری کے زمانے میں، وہ اپنے بڑے بھائی، شیو کے ساتھ ان کی فلم شیو مچیڈا کنناپا (1988ء) میں کنپا کے کردار میں نمودار ہوئے۔ پونئت کی بطور چائلڈٖ آرٹسٹ ا آخری فلم ان اپنے والد کے ساتھ، پرشو رام (1989) تھی۔ [16]
2002–07: ابتدا اور پیشرفت
ترمیماپریل 2002 میں، پونیت نے مسالا فلم اپپو میں اداکارہ، رخشیتا کے ساتھ بطور مرکزی کردار فلمی میدان میں قدم رکھا۔ [17]فلم کی موسقی گروکرن نے دیا اور فلم کے ہدایت جار پوری جگن تاتھ تھے، فلم کو ان کی ماں پاروتھماراجکمار نے پروڈیوس کیا تھا، فلم میں انھوں نے ایک کالج کے لڑکے کا کردار ادا کیا، باکس آفس پر فلم کامیاب رہی اور پونیت کے رقص کی مہارت کے ناقدین کی طرف سے تعریف کی گئی۔۔ پونیت نے اپیندر کا لکھ اہوا اور گروکیرن موسیقی کے ساتھ، "طالبان آلا آلا" گیت گایا۔ اس فلم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اسے تیلگو زبان میں ( ایڈیئٹ (2003) اور تامل میں ( دم (2003)) کے نام سے دوبارہ بنایا گیا۔
پونیت اس کے بعد دنیش بابو کی ابھی (2003) میں ایک کالج کے لڑکے کا کردار ادا کیا جو اپنی ماں سے بہت محبت کرتا ہے۔ فلم میں، سچی کہانی پر مبنی تھا اور پروتھما راجکمار کے پروڈیوس کردہ اس فلم میں انھوں نے نئی اداکارہ رمیا کے ساتھ اداکاری کی۔ [18]
مہر رمیش کی ویرا کنڈیگا پونیت کی سال 2004 میں پہلی ریلیز تھی۔ ہدایت کار پوری جگن ناتھ کی لکھی یہ فلم بیک وقت تیلگو میں آندھرا والا مکے نای سے بھی نائی گئی جس میں مرکزی کردار میں این ٹی راما راؤ جونیئر تھے۔ اس فلم میں بھی پونیت کی جوڑی نئی اداکار انیتا ہسانندی کے ساتھ بنی، پونیت نے فلم مٰں رقص اور اسٹنٹ کی مہارت کو دکھایا۔ اگرچہ اس فلم کو اس کے تشدد اور ناقص کہانی کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا، لیکن یہ باکس آفس پر کامیاب رہی۔ [19] پونیت نے اس کے بعد ایس ایس نارائن کی فیملی ڈراما فلم موریا میں اداکاری کی، جو تیلگو فلم امما نانا او تمیلا امائی کا ری میک تھی، جس میں اداکار روی تیجا تھے اور فلم کی کہانی پوری جگناتھ نے لکھئ تھئ۔ اس ری میک نے اپنے طور پر اداکار کی حیثیت سے پونیت کی ساکھ میں اضافہ کیا۔ [20]
انھوں نے 2005ء میں دو فلموں میں کام کیا۔ کنڑ ہدایتکار مہیش بابو کی آکاش میں اداکارہ رامیا کے ساتھ ( ابھی فلم کے بعد دوسری مرتبہ) اور پھر وہ گاوری منجال کے ساتھ ویرا شنکر کی ایکشن فلم نمما باسوا میں نظر آئے۔ انھوں نے دونوں فلموں میں گانے بھی ریکارڈ کیے۔ پونیت کی سال 2006ء میں ریلیز ہونے والی واحد فلم اجے تھی، جس کی ہدایت کاری مہر رمیش نے کی تھی اور اسے راک لائن وینکٹیش نے پروڈیوس کیا۔ یہ فلم 2003ء میں ریلیز ہوئی مہیش بابو کی تیلگو فلم اوکاڈو کا ریمیک تھی۔ اس فلم میں، اس نے ایک پیشہ ور کبڈی کھلاڑی کا کردار ادا کیا، جو اپنے انکل ( پرکاش راج ) کے خطرے سے دوچار لڑکی کی حفاظت کرتا ہے۔ ان فلموں کی کامیابی کے نتیجے میں پونیت کو "سینڈل ووڈ کا پاور اسٹار" کہا جانے لگا۔ [21]
پونیت کی 2007ء میں پہلی ریلیز ان کی اپنی پروڈکشن آرسو تھی، کنڑ ہدایت کار مہیش بابو کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں انھوں نے ایک غیر ملکی بزنس مین کا کردار ادا کیا جو ایک لڑکی کی محبت کے لیے اپنی دولت ترک کردیتا ہے۔ اس فلم میں ان کی کارکردگی کے لیے انھیں پہلی مرتبہ بہترین اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ ملا۔ [22] پونیت کی اس سال کی دوسریرپم، ہرایت کار پرکاش کی روایتی خاندانی اقدار پر مبنی فلم میلانہ تھی۔ اداکارہ پاروتی (اداکارہ) نے اس فلم سے کنڑا فلموں میں قدم رکھا تھا۔ پونیت نے ریڈیو جوکی آکاش کا کردار اداکیا۔ اس فلم کے لیے انھیں پہلی مرتبہ بہترین اداکار کا کرناٹک اسٹیٹ فلم ایوارڈ ملا۔
2008–11: کیریئر کے چیلنجز
ترمیماداکار پونیت راجکمار نے 2008 میں دو فلمیں بنائیں۔ ڈی راجندر بابو کی بنداس اور پرکاش کی وامشی۔ پونیت کی سال 2009 میں پہلی ریلیز راج - دی شو مین تھی۔ اگرچہ ( پریم کی ہدایت کاری میں) اس فلم کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، لیکن ان کی اداکاری کو سراہا گیا۔ [23] ان کی دوسری فلم رام، جو اداکارہ پریامنی کے ساتھ، تیلگو ریڈی کا۔کا ریمیک تھی، جو بعد میں سلمان خان نے ہندی زبان میں بنائی۔
پونیت نے سال 2010 میں یکے بعد دیگر ہٹ فلموں کے ساتھ واپس آئے۔ سب سے پہلے جیکب ورگھیس کی سیاسی تھرلر فلم پرتھوی رھی، جس میں انھوں نے بللاری ضلع میں ایک بیوروکریٹ کا کردار ادا کیا جو بدعنوانی کا مقابلہ کرتا ہے۔ ان کی اگلی ریلیز ایکشن فلم جیکی تھی، دنیا سووری کی ہدایت کاری میں بنی ئی فلم [24] ایک تجارتی کامیاب تھی۔ پونیت راجکمار کو ناقدین اور مداحوں دونوں نے سراہا ہے۔ فلموں میں اس کے اسٹنٹ اب بھی جنوبی ہندوستان کے سنیما میں ایک ریکارڈ ہیں۔ انھوں نے فلم میں خوب ڈانس بھی کیا۔
2011–15: ہوڈوگارو اور دیگر فلمیں
ترمیم2011 میں، پونیت نے ہدایت کار کے مدیش کی فلم ہوڈوگارو میں کام کیا، جو تمل فلم نوڈودیگل کا ریمیک تھی[25] جس میں انھوں نے اداکار ایم سشی کمار کا کردار دوبارہ ادا کیا۔ اپنی اداکاری کے لیے، انھیں اپنا دوسرا فلم فیئر اور پہلا سیما بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا۔ [26] پونیت کی اگلی ریلیز ہونے والی یوگراج بھٹ کی سفرنامہ فلم پرماتما رھی، جس میں ان کا کردار محبت کی تلاش میں رہتا ہے۔
2012 میں انھوں نے ہدایت کا ر سوری کے ساتھ ایکشن فلم انا بانڈ میں ایک بار پھر کام کیا، جو پروتھما راجکمار نے پروڈیوس کی۔ [27] اپنی کارکردگی کے لیے، انھیں سوورنا بیسٹ ایکٹر کا ایوارڈ ملا اور اسے آئیفا ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔ پونیت کی اگکلی فلم، ایک اور تامل فلم پورالی کا ریمیک تھی، جس کو کنڑ زبان میں یارے کوگادلی کے نام سے فلمایا گیا۔ اس فلم وکو سموتھیرکنی نے بنایا۔[28] فلم میں پونیت نے کمار کا کردار ادا کیا، جو اپنے دوست کے ساتھ پاگل خانہ سے فرار ہوکر ایک شخص کے گھر میں پناہ پاتا ہے۔
2014 میں، سے پونیت مے جیئنت سی پران جی کی رومانوی فلم ننانڈالے، میں ایریکا فرنانڈس۔ کے ساتھ اداکاری کی۔ جس میں پونیت نے نیو یارک میں مقیم ایڈونچر کے شوقین شخص کا کردار ادا کیا۔ان کی کارکردگی کو ناقدین نے سراہا، [29] فلم باکس آفس پر ناکام رہی۔ پونیت کی اگلی فلم کے مدیش کی پاور *** تھی، جو اداکار مہیش بابو کی تیلگو فلم ڈوکاڈو کا ریمیک تھی۔۔ جس میں وہ پہلی بار اداکارہ ترشا کرشنن کے ساتھ آئے، انھوں نے ایک سخت گیر پولیس افسر کا کردار ادا کیا۔ فلم نے چھ دن میں ریکارڈ ₹ 22 کروڑ ( ₹ 220 ملین) کمایا۔ [30] 2015 میں، انھوں نے بی ایم گیراج کی کنڑا-ملیالم زبان والی فلم مائتھری میں اپنا کردار ادا کیا، جس میں موہن لال اور بھاونا نے بھی اداکاری کی تھی۔ اس سال پونیت راجکمار کی ایک اور ریلیز پون وڈیار کی رانا وکرما تھی، جو اداکارہ ادا شرما اور انجلی کے ساتھ ان کی ایکشن فلم تھی۔
2016–2021
ترمیممارچ 2016ء میں، سے پونیت نے ایم سراون کی فلم چکراویو اور دنیا سوری کی فلم دودمانے ہوجا میں کام کیا۔ 2017ء میں ان کی ہدایت کار سنتوش آنندرام کی فلم راجکمارا نے باکس آفس میں کنڑا فلموں کے تمام ریکارڈز کو توڑ دیا اور وہ کنڑا فلم انڈسٹری کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ کنڑ زبان کی فلم منگارو مالے کے پاس تھا، [31][32] یہ ریکار 2018ء تک قائم رہا جب تک اداکار یش کی فلم کے جی ایگ چیہٹر 1 ریلیز نہ ہو گئی۔ پونیت کی اگلی فلم اے ہرش کی انجانی پترا رھی جس میں ان کے مدمقابل اداکارہ راشمیکا مندنہ تھیں، یہ اداکر وشال کی تمل فلم پوجائی کی ریمیک تھی۔ پونیت راجکمار نے انوپ بھنڈاری کی ہدایت کارمی میں بننے والی فلم راجارتھ میں پس پردہ راوی بھی رہے۔ 2019ء میں ان کی فلم نٹا سروا بھووما ریلیز ہوئی اور اسے کاروباری کامیابی بھی ملی تھی۔
بطور گلوکار کیریئر
ترمیمپونے ت نے اپو میں اکیلے گیت گایا تھا اور وامشی میں "جوتھی جوتھیالی" گیت ڈوئٹ گایا تھا۔ [33] انھوں نے جیکی میں فاسٹ نمبر گایا اور اپنے بھائی شیو کی فلموں لو کش اور ملیاری کے لیے بھی گانے ریکارڈ کیے۔ پونیت راجکمار نے کنڑ فلم اکیرا کے لیے "کنا سنے انڈھالین" کا گانا گایا ہے جسے بی اجنیش لوک ناتھ نے ترتیب دیا تھا۔
ٹیلی ویژن
ترمیم2012 میں، پونیت نے کنڑاکوٹیاادھیپتی کے پہلے سیزن کی میزبانی کی، جو ہندی شو کون بنے گا کروپتی کا کنڑا ورژن تھا، جو خود برطانوی شو ہو وانٹ ٹو بی آ ملینئر سے ماخوذ ہے۔ [6] اس کا پہلا سیزن کامیاب رہا، [34]۔ اس کے بعد انھوں نے دوسرے سیزن اور چوتھے سیزن میں دوبارہ میزبانی کی، اس کی جگہ رمیش اراونڈ [35][36] میزبانی کرنے لگے۔ اس کے علاوہ وہ فیملی پاور کلرز کنڑ کے رئیلٹی شو کے میزبان بھی رہے۔۔[37]
دوسرے کام
ترمیمپونیت اپنی والدہ کے ساتھ میسور کے شکتی دھما آشرم میں انسان دوستی فیلان ٹرافی میں شامل رہے ہیں، [38] اور بنگلورو کے ایشین پریمیر فٹسل چیمپین شپ ٹیم کے مالک ہیں۔ [39]
برانڈ ایمبسییڈر
ترمیمپونیت کرناٹک ملک فیڈریشن کے نندنی ملک پراڈکٹس، ایل ای ڈی بلب پروجیکٹ، [40] 7 اپ ( پیپسیکو )، ایف اسکوائر، ڈکسسی اسکاٹ، مالبار گولڈ، [41] گولڈ ونر، [42] زیوکس موبائل، [43]پوتھی سلکریشم، فلپ کارٹ اور مناپ پورم کے برانڈ ایمبیسیڈر رہے ہیں[44] اس کے علاوہ وہ انڈین پریمیئر لیگ کرکٹ ٹیم رائل چیلنجرز بنگلورکے برانڈ ایمبیسڈر بھی رہے۔۔[45] پونیت، بنگلور 5 میں پریمیر فٹسل میں بھی ایک ٹیم کے مالک ہیں۔ [46]
پی آر کے آڈیو
ترمیمپونیت میوزک لیبل پی آر کے آڈیو کے بانی اور مالک بھی ہیں۔ [47][35]
فلموں کی فہرست
ترمیمبطور چائلٖڈ آرٹسٹ
ترمیمسال | فلم | کردار | نوٹس |
---|---|---|---|
1976 | پریمڈا کِنکے | چائلڈ آرٹسٹ | |
1977 | سنادی اَپّنّا | چائلڈ آرٹسٹ - اشوک | |
1979 | تھائگے تھاکا | چائلڈ آرٹسٹ | |
1980 | وسںت گیت | شیام | |
1981 | بھومیگی بندا بھگونت | کرشنا | |
بھاگیوںت | کرشنا | ||
1982 | ہوسا بیلاکُو | پُٹُّو | |
چلِسُوا مودگالُو | رامُو | فاتح: کرناٹک اسٹیٹ ایوارڈ۔ بہترین چائلڈ آرٹسٹ | |
1983 | بھکت پرہلاد | پرہلاد | |
ایراڈُ نکشترگلُ | راجا | فاتح: کرناٹک اسٹیٹ ایوارڈ۔ بہترین چائلڈ آرٹسٹ | |
1984 | یارِوانُو | شیام | |
1985 | بیٹّد ہُوُّو | رامُو | فاتح: نیشنل فلم ایوارڈ۔ بہترین چائلڈ آرٹسٹ |
1988 | شیو مچیڈا کنناپا | کنپپا | |
1989 | پرشُورام | اَپُّو |
مرکزی کردار
ترمیمسال | فلم | کردار | نوٹ | ری میک / ہندی ڈب |
---|---|---|---|---|
2002 | اَپُّو | اَپُّو | 200 دن | تمل ریمیک: دم (سیلامبرسن)
تیلگو ریمیک: ایڈیٹ (روی تیجا) ہندی ڈب: میرا فرض |
2003 | اَبھِی | اَبھِی | 150 دن | تیلگو ریمیک: ابھیمنیو (کلیان رام)
ہندی ڈب: قائدہ قانون |
2004 | ویرا کنّاڈِگا | مُنّا | 100دن | تیلگو ریمیک:اندھروالا (این ٹی آر جونئیر)
ہندی ڈب: مسیحا مزدوروں کا |
مؤریہ | منُ | 125 دن | ماخوذ از تیلگو فلم: امما نانا او تمیلا اممائی (روی تیجا)
ماخوذ از ہالی ووڈ فلم: ڈانس ود می ہندی ڈب: موریہ | |
2005 | آکاش | آکاش | 175 دن | |
نمم بسوا | باسوا | 125 دن | ||
2006 | اَجے | اَجے | 100 دن | ماخوذ از تیلگو فلم: اوکاڈو (مہیش بابو)
ہندی ریمیک: تیور (ارجن کپور) ہندی ڈب: ریٹرن آف تیور |
2007 | اَرسُو | شِوراج اَرسو | 150 دن
فاتح: فلم فیر ایوارڈ۔ بہترین اداکار |
ہندی ڈب: زندہ دل |
مِلن | آکاش | 450دن
فاتح: کرناٹک اسٹیٹ ایوارڈ۔ بہترین اداکار فاتح: سورنا فلم ایوارڈ۔ بہترین اداکار نامزد: فلم فیر ایوارڈ۔ بہترین اداکار ملیالم ڈب کیا گیا [48] |
||
2008 | بِںداس | شِوُو | 100 دن
پاںڈُگاڈُو کے نام سے تیلگو میں ڈب کیا گیا |
ہندی ڈب: بازی / بنداس |
وامشی | وامشی | فاتح: ساؤتھ اسکوپ ایوارڈ۔ بہترین اداکار
125دن |
ہندی ڈب: میری خاکی | |
2009 | راج- دی شومین | مُتُّو راج | فاتح: ساؤتھ اسکوپ ایوارڈ۔ بہترین اداکار
100 دن[49] |
ہندی ڈب: ایک اور یودھا |
رام | رام | 175 دن [50] | ماخوذ از تیلگو فلم: ریڈی (رام پوتینینی)
ماخوذ از ہندی فلم: ریٖڈی (سلمان خان) ہندی ڈب: آج کا نیا ریڈی | |
2010 | پرتھوی | پرتھوی کُمار | 100دن[51] ملیالم میں ڈب کِیا گیا ہے[52] | |
جیکی | جانکی رام | فاتح: کرناٹک اسٹیٹ ایوارڈ۔ بہترین اداکار
فاتح: سورنا فلم ایوارڈ۔ بہترین اداکار نامزد: فلم فیر ایوارڈ۔ بہترین اداکار |
||
2011 | ہوڈو گارو | پربھو | فاتح: فلم فیر ایوارڈ۔ بہترین اداکار
فاتح: سائی ما ایوارڈ۔ بہترین اداکار |
ماخوذ از تمل فلم: نادودیگل (سشی کمار)
ہندی ڈب: ایک اور مہا سنگھرش |
پرماتما | پرماتما | |||
2012 | اَنّا بانڈ | بانڈ روِی | فاتح: سورنا فلم ایوارڈ۔ بہترین اداکار
نامزد: فلم فیر ایوارڈ۔ بہترین اداکار نامزد: سائی ما ایوارڈ۔ بہترین اداکار 100دن |
ہندی ڈب: اننا بونڈ |
یارے کوگادلی | کمار | نامزد: سورنا فلم ایوارڈ۔ بہترین اداکار | ماخوذ از تمل فلم: پورالی (سشی کمار)
ہندی ڈب: نائیک دی ہیرو 2 | |
2014 | نندالے | وکی ویکناٹیش | ہندی ڈب: ڈیشنگ کنڈی | |
پاور *** | بھرت کمار | نامزد: فلم فیر ایوارڈ۔ بہترین اداکار | ماخوذ از تیلگو فلم: ڈوکاڈو (مہیش بابو)
ہندی ڈب: پاور | |
2015 | مائتھری | -ازخود- | دو لسانی کنڑ ملیالم فلم | ہندی ڈب: مایتھری |
رانا وکرما | وکرم کمار | فاتح: فلم فیر ایوارڈ۔ بہترین اداکار
فاتح: سائی ما ایوارڈ۔ بہترین اداکار |
ہندی ڈب: رانا وکرما | |
2016 | چکراویو | لوہیت | ہندی ڈب: چکرویو | |
دودمانے ہوجا | سوریا | نامزد: فلم فیر ایوارڈ۔ بہترین اداکار
نامزد: سائی ما ایوارڈ۔ بہترین اداکار |
ہندی ڈب: راجکمار | |
2017 | راجکُمار | سِدّھارتھ | 100دن
فاتح: فلم فیر ایوارڈ۔ بہترین اداکار فاتح: سائی ما ایوارڈ۔ بہترین اداکار |
ہندی ڈب: ڈیرنگ راجکمار |
انجانی پترا | وراج | ماخوذ از تمل فلم: پوجائی (وشال)
ہندی ڈب:انجانی پترا | ||
2019 | نٹا سروا بھووما | گجن ڈکشٹ | ||
2020 | یوورانتھنا | یووراج | فلم بندی زیر تکمیل | ہندی ڈب:یوراتھن |
بطور گلوکار
ترمیمسال | فلم | گیت |
---|---|---|
1981 | بھاگیوںت | بانا دارِیالّی سُوریا جاری ہودا |
1982 | چلِسُوا مودگالُو | کانادںتے مایوادنو |
1983 | بھکت پرہلاد | ناراینا ہرِ ناراینا |
ایرادُ نکشاترگالُو | ننّا اُدُپُو نِنّادُ نِنّا اُدُپُو ننّادُو | |
1985 | یارِوانُ | اَکشاڑے ہارادُوا اؤر کنُوا کنِّگے دیورُو |
1986 | بیٹّد ہُوُّ | بِسِلے ملیّے ایرالی برالی |
1989 | پرشُورام | کدرے تپُّو کوںدرے تپُّو |
2002 | اَپُّو | طالِبان اَلّا اَلّا |
2003 | اَبھِی | ماما ماما مجا ماڈُو |
2004 | ویرا کنّاڈِگا | نائیرے نائیرے نائینائیرے بابا |
مؤریہ | سِںپل ہاگ ہیلتیں کیلے | |
رشی | بںدلُورا بھںداریلّا کیلِ بںڈُو بھںگڈا | |
2005 | آکاش | ہوڈی ہوڈی ہوڈی ہوڈی ڈولُو ہوڈی |
نمّا باسوا | رُکُّ رُکُّ رُکّمّا | |
2007 | لو کُش | ہوتاپّا ہوتُّ سکّاتھُ ہوٹُّ |
2008 | بِںداس | بیںگلُورُ مںگلُرُ ییلّے ہودرُو بِںداس |
وامشی | جوتے جوتیّالی پریتی جوتیّالی | |
2009 | رام | ہوسا بجانا گانا |
2010 | جیکی | ایڈوٹّاّیتُو |
2010 | میلاری | نمم میلاری |
ایوارڈز اور نامزدگی
ترمیمسال | نامزد / کام | ایوارڈ | نتیجہ |
---|---|---|---|
1985 | بیٹاڈا ہوو | چائلڈ آرٹسٹ [53] | جیتا |
کرناٹک اسٹیٹ فلم ایوارڈ
ترمیمسال | کام/تخلیق | اعزاز | نتیجہ |
---|---|---|---|
1982–83 | Chalisuva Modagalu | Best Child Actor | فاتح |
1983–84 | Eradu Nakshatragalu | Best Child Actor | فاتح |
2007–08 | Milana | Best Actor | فاتح |
2010–11 | Jackie | Best Actor | فاتح |
ساؤتھ انڈین انٹرنیشنل مووی ایوارڈ
ترمیمسال | کام/تخلیق | اعزاز | نتیجہ |
---|---|---|---|
2011 | Hudugaru | Best Actor | فاتح |
2012 | Anna Bond | Best Actor | نامزد |
2013 | Yaare Koogadali | Youth Icon of South Indian Cinema (male)[54] | فاتح |
2016 | Rana Vikrama | Best Actor | فاتح |
2017 | Doddmane Hudga | Best Actor | نامزد |
2018 | Raajakumara | Best Actor | فاتح |
فلم فیئر ایوارڈز ساؤتھ
ترمیمسال | کام/تخلیق | اعزاز | نتیجہ |
---|---|---|---|
1985 | Bettada Hoovu | Filmfare Best Child Actor[55] | فاتح |
2007 | Arasu | Best Actor | فاتح |
2011 | Hudugaru | Best Actor | فاتح |
2012 | Anna Bond | Best Actor | نامزد |
2014 | Power | Best Actor | نامزد |
2015 | Rana Vikrama | Best Actor | فاتح |
2016 | Doddmane Hudga | Best Actor | نامزد |
2017 | Raajakumara | Best Actor | فاتح |
- 2016 : بہترین پلے بیک گلوکار۔ مرد - رن انتونی۔ 'جھنک جھنک' کے لیے نامزد
- 2014 : بہترین پلے بیک گلوکار۔ مرد - پاور *** – 'گروورا سنگے' کے لیے نامزد
سوورنا فلم ایوارڈ
ترمیمکنڑا ٹیلی ویژن چینل ایشیا بیٹ سوورن نے سوورنا فلم ایوارڈز پیش کیے ہیں، تاکہ کناڈا سنیما میں فنکاروں کا اعزاز حاصل کریں۔ یہ ایوارڈ 2008 میں قائم کیا گیا تھا۔
Year | Nominated work | Category | Result |
---|---|---|---|
2008 | Milana | Best Actor | فاتح |
2010 | Jackie | Best Actor | فاتح |
2013 | Anna Bond | Favorite Hero | فاتح |
ساؤتھ اسکوپ ایوارڈ
ترمیمبہترین اداکار کے لیے جنوبی سکوپ ایوارڈ کی طرف سے پیش کیے گئے ہیں Southscope، ایک بھارتی کی بنیاد پر، ماہانہ، انگریزی زبان میں فلم جنوبی بھارتی فلموں پر مرکوز ہے جس میگزین ایوارڈز 2008 میں قائم کیا گیا تھا ہے۔
Year | Nominated work | Category | Result |
---|---|---|---|
2008 | Vamshi | Best Actor | فاتح |
2009 | Raaj – The Showman | Best Actor[56] | فاتح |
آئی ایف اے اتسوام
ترمیم- 2017 : بہترین پلے بیک گلوکار۔ مرد - نینا نینا پریما کتھے - نامزد 'مدھوو منجی'
- 2017 : بہترین پلے بیک گلوکار۔ مرد۔ رن اینٹونی۔ 'جھنک جھنک' کے لیے نامزد
- دوسرے ایوارڈ
- 2010: بہترین اداکار جیکی کے لیے اودئے فلم ایوارڈ
- 2015: بہترین گلوکار کے لیے زی میوزک ایوارڈ - "ادھیکشا"
- 2016: مرچی میوزک ایوارڈز ساؤتھ - سینسیشنل گلوگار آف دی ایئر، 2015
- 2018: بہترین اداکارہ مرد - راجاکمارا کے لیے زی کنناڈا ہیممیا کناڈیگا ایوارڈ
- 2018: لیوک ریڈرز چوائس ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ مرد - راجاکمارا
- 2019: نامزد Best بہترین اداکار- راجاکمارا کے لیے ٹی ایس آر نیشنل فلم ایوارڈ
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب اشاعت: انڈیا ٹوڈے — تاریخ اشاعت: 29 اکتوبر 2021 — Power Star Puneeth Rajkumar suffers heart attack, admitted to hospital in Bengaluru
- ↑ "Puneeth Rajkumar Biography, Life Story, Career, Awards & Achievements"۔ Filmibeat۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 دسمبر 2018
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 24 جولائی 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 نومبر 2019
- ↑ "3 films for Puneeth, Puneeth Rajkumar this year"۔ The Times of India
- ↑ "Top 20 Highest Paid South Indian Actors of 2014"۔ International Business Times۔ ibtimes.co.in
- ^ ا ب Balaraj Tantri (4 جنوری 2012)۔ "ಕೋಟ್ಯಾಧಿಪತಿಗೆ ನೂಕುನುಗ್ಗಲು، 4ಲಕ್ಷ ಎಸ್ಎಂಎಸ್- 04 over lac sms for kannadada kotyadipathi – Oneindia Kannada"۔ Oneindia۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 جولائی 2012
- ↑ "I can never be my father"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 15 نومبر 2010۔ 06 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 ستمبر 2014
- ↑ "16 Years Marital Bliss For Powerstar Puneeth Rajkumar & Wife Ashwini"۔ Filmibeat
- ↑ "بھارت کے معروف اداکار کو جان لیوا ہارٹ اٹیک، انڈسٹری میں سوگ"
- ↑ "بھارتی اداکار پنیت راجکمار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے"
- ↑ "معروف بھارتی اداکارپونیت کمار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے"
- ↑ "Naa Bidalare Ninnanu – Premada Kanike – Rajkumar Hits"۔ YouTube۔ 19 جولائی 2011۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 جولائی 2012
- ↑ "Naane Thaayi Naane Thande – Sanadi Appanna (1977) – Kannada"۔ یوٹیوب۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 جولائی 2012
- ↑ "Puneeth Rajkumar: Movies, Photos, Videos, News, Biography & Birthday | eTimes"۔ timesofindia.indiatimes.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جون 2019
- ↑ "Puneeth Rajkumar won a national award as a child artist"۔ The Times of India۔ 28 فروری 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2016
- ↑ http://www.thehindu.com/todays-paper/tp-features/tp-metroplus/My-name-is-Parvathy/article14943418.ece
- ↑ "The return of the son"۔ ریڈف ڈاٹ کوم۔ 27 فروری 2002۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2016
- ↑ "Abhi Movie Review"۔ Chitraloka۔ 26 اپریل 2003۔ 01 اپریل 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2016
- ↑ "Veera Kannadiga – film review"۔ Viggy.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2016
- ↑ "Mourya Movie Review"۔ Chitraloka۔ 24 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2016
- ↑ "5 movies that prove that Puneeth Rajkumar is the real Powerstar of Sandalwood!"۔ Today updates۔ 24 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ
- ↑ "54th Filmfare Awards South Winners"۔ India Interacts۔ 4 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ
- ↑ "Raaj, the Showman disappoints"۔ Rediff.com۔ 14 اگست 2009۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2016
- ↑ "The glitter, the gloss, the razzmatazz"۔ The Times of India۔ 3 جولائی 2011۔ 16 جولائی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جنوری 2016
- ↑ "cinemagupshup.com"۔ Cinemagupshup.com۔ 4 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جنوری 2016
- ↑ Letty Mariam Abraham (10 جولائی 2012)۔ "Puneeth Rajkumar received the Best Actor (Male) Kannada Award for the film Hudugaru"۔ Bollywoodlife.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جنوری 2016 [مردہ ربط]
- ↑ "Puneet to work with Soori"۔ Sify۔ 3 دسمبر 2010۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جنوری 2016
- ↑ "Upcoming Movie Releases | Puneet Rajkumar | Puneet Rajkumar Upcoming Flims – Filmibeat"۔ Oneindia۔ 17 مارچ 1975۔ 09 جولائی 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جنوری 2016
- ↑ Shyam Prasad S (7 جنوری 2014)۔ "Movie review: Ninnindale"۔ Bangalore Mirror۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2016
- ↑ "'Power***' Box Office: Puneet Starrer Makes Record Collection of ₹22 Crore in 6 Days"۔ IBTimes۔ 3 ستمبر 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2016
- ↑ "Sudeep, Yash, Upendra, Jaggesh to join Puneeth's Raajakumara 100-day celebration"
- ↑ "Rajakumara 100, all time industry hit-Kannada Movie News" آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ m.indiaglitz.com (Error: unknown archive URL)۔ IndiaGlitz۔
- ↑ "Desi Shock Media Videos"۔ Media.desishock.com۔ 6 فروری 2010۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 جولائی 2012
- ↑ "Kannadada Kotyadhipathi Season 2 – chitraloka.com | Kannada Movie News, Reviews | Image"۔ Chitraloka۔ 12 دسمبر 2012۔ 04 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جنوری 2016
- ^ ا ب [1]
- ↑ [2]
- ↑ [3]
- ↑ "Punith Rajkumar Bio Profile Childhood Pics Wife Marriage Daughter Family Photos"۔ Youth Indies۔ 10 جولائی 2011۔ 5 اگست 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 جولائی 2012
- ↑ "Premier Futsal: Rules, teams, fixtures, everything you need to know"۔ indianexpress.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جنوری 2017
- ↑ [4]
- ↑ "The Hindu – Puneeth Rajkumar is brand ambassador of Malabar Gold"۔ Ddd.in.com۔ 31 جولائی 2009۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اگست 2010 [مردہ ربط]
- ↑ [5]
- ↑ [6]
- ↑ "MANAPPURAM FINANCE – Gold Loan | Loan against Gold Ornaments | Loan against Gold Jewellery | Jewel Loan"۔ Manappuram.com۔ 31 مارچ 2010۔ 26 ستمبر 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اگست 2010
- ↑ "IPL takes a glam beating"۔ ibnlive.in.com۔ 23 مئی 2012۔ 29 ستمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2014
- ↑ []http://www.goal.com/en-india/news/136/india/2016/07/12/25537222/premier-futsal-kannada-actor-rajkumar-acquires-bengaluru آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ goal.com (Error: unknown archive URL)]
- ↑ "Puneeth's PRK Audio enters the music market with the film; to be out on Nov 24"۔ Bangalore Mirror۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 اپریل 2018
- ↑ "Puneeth Rajakumar In Malayalam!"۔ Maja.up-with.com۔ 17 ستمبر 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اگست 2010
- ↑ "Kannada Film Discussion Forum | • View topic – RAAJ – Appu's Century Streak continues"۔ Sizzlingstar.co.in۔ 21 جولائی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اگست 2010
- ↑ "Kannada Film Discussion Forum | • View topic – Raam Box Office"۔ Sizzlingstar.co.in۔ 21 جولائی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اگست 2010
- ↑ "Kannada Film Discussion Forum | • View topic – PRITHVI towards 100 Days in PVR"۔ Sizzlingstar.co.in۔ 21 جولائی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اگست 2010
- ↑ "'Prithvi' to Malayalam – Kannada Movie News"۔ IndiaGlitz۔ 07 مئی 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اگست 2010
- ↑ "33rd National Film Awards"۔ Directorate of Film Festivals۔ 5 مئی 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 ستمبر 2015
- ↑ "SIIMA 2013 Awards"۔ South Indian International Movie Awards۔ 17 ستمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ
- ↑ Refer watch hotstar Tamil 63rd Filmfare awards episode red carpet puneet rajkumar told in 1986 I won best child actor award from filmfare Chennai at shanmugananda hall
- ↑ "Manasaare sweeps Lux South Scope Awards"۔ Sify۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 ستمبر 2015