پیرومیڈ
پیرو میڈ (انگریزی: Peermade) بھارت کا ایک پہاڑی مستقر ہے جو کیرلا کے ایڈوکی ضلع میں واقع ہے۔[1]
പീരുമേട് Peerumed Peerumade, Peermede | |
---|---|
پہاڑی مستقر | |
پیرومیڈ کا ایک منظر | |
ملک | بھارت |
ریاست | کیرلا |
ضلع | ایڈوکی ضلع |
زبانیں | |
• دفتری | ملیالم زبان، انگریزی زبان |
منطقۂ وقت | بھارتی معیاری وقت (UTC+5:30) |
گاڑی کی نمبر پلیٹ | KL-37 |
جغرافیہ
ترمیمپپیرومیڈ سطح سمندر سے 915 میٹر بلند ہے۔ یہ مقام سہانے موسم اور دلکش مناظر کی وجہ سے بہت مشہور ہے۔ یہ کولم-تینی قومی شاہراہ پر واقع ہے اور کوٹایم سے 75 کلومیٹر دور ہے۔
نام
ترمیمیہاں پیر محمد نام کے صوفی کا مزار ہے۔ شاید اسی مناسبت سے اس مقام کو یہ نام پڑا ہے۔ پیرومیڈ کا معنیٰ 'پیر کا پہاڑ' (Hill of Peer) کا ہوتا ہے۔
خصوصیات
ترمیمپیریار جنگلی حیات پناہ گاہ (Periyar Wildlife Sanctury) پیرومیڈ سے 43 کلومیٹر دو رہے جو بھارت کے اہم جنگلی حیات پناہ گاہوں میں سے ایک ہے۔ اس کے علاوہ مولاپیریار باندھ (Mullapperiyar Dam) اور تیکاڈی جھیل (Thekkadi Lake) پیرومیڈ تحصیل میں ہیں۔
پیرومیڈ میں مصالحہ جات کے کئی باغات ہیں۔ قہوہ، چائے اور الائچی ان میں اہم ہیں۔ یہاں کی مٹی کھیتی باڑی کے لیے موزوں ہے اس لیے کالی مرچ، ہلدی اور ادرک کے باغات بھی پائے جاتے ہیں۔
تصاویر
ترمیم-
پیرومیڈ تعلقہ آفس
-
پیرومیڈ پنچایت دفتر
-
اژوتا بلاک پنچایت آفس
-
ٹراونکور راجا کی موسم گرما کی رہائش گاہ
-
ٹراونکور راجا کی دوسری رہائشی عمارت
-
پیرومیڈ پلانٹیشن
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Peermade"