پیر مظہر الحق
پیر مظہر الحق، ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو 1988 سے 2013 تک سندھ کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔ وہ سندھ کے وزیر تعلیم بھی رہے۔ [1] انھوں نے سندھ یونیورسٹی سے سیاسیات میں بی اے اور ایم اے کیا۔ [1]
پیر مظہر الحق | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 14 ستمبر 1947ء (78 سال) دادو |
شہریت | پاکستان |
جماعت | پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز پاکستان پیپلز پارٹی |
اولاد | ماروی مظہر |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان ، وکیل |
مادری زبان | اردو |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
درستی - ترمیم |
سیاسی کیریئر
ترمیمپیر مظہر الحق پہلی بار 1988 کے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کے طور پر حلقہ PS-74 (دادو-IV) [1] سے رکن صوبائی اسمبلی سندھ منتخب ہوئے تھے۔ پیر مظہر الحق بالترتیب ہاؤسنگ اور ٹاؤن پلاننگ اور قانون اور پارلیمانی امور کے وزیر رہے۔ وہ سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر تھے۔ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ، سندھ کی صوبائی حکومت میں سینئر وزیر ، تعلیم اور خواندگی کے وزیر بھی رہے۔ [2]وہ 2002 کے عام انتخابات کے علاوہ تمام عام انتخابات میں مسلسل منتخب ہوتے رہے۔ ان کی بیٹی ماروی مظہر نے 2002 میں حلقہ PS-74 (دادو-IV) سے عام انتخابات میں حصہ لیا اور سندھ کی صوبائی اسمبلی کی رکن کے طور پر کامیاب ہوئیں۔ [3]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ "Welcome to the Website of Provincial Assembly of Sindh"۔ www.pas.gov.pk۔ 2018-04-29 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-04-29
- ↑ "21-member Sindh cabinet takes oath". www.thenews.com.pk (انگریزی میں). Retrieved 2018-04-29.
- ↑ "Welcome to the Website of Provincial Assembly of Sindh"۔ www.pas.gov.pk۔ 2010-06-02 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-04-29