پینارائی وجیَن (انگریزی: Pinarayi Vijayan) (پیدائش 24 مئی 1945ء)[4] ایک بھارتی سیاست دان جو 25 مئی 2016ء سے ریاست کیرل کے وزیر اعلیٰ ہیں۔[5]

پینارائے وجئے ین
(ملیالم میں: പിണറായി വിജയൻ ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

مناصب
وزیر اعلیٰ کیرلا   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
25 مئی 2016 
معلومات شخصیت
پیدائش 21 مارچ 1944ء (80 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پنارائی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش پنارائی   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت
برطانوی ہند
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت بھارتیہ مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد 2 [2]  ویکی ڈیٹا پر (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی برنن کالج [3]  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان ملیالم   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ملیالم ،  انگریزی ،  کنڑ زبان   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

وہ بھارت کی کمیونسٹ پارٹی (مارکسی) کے پولٹ بیورو کے رکن ہیں۔ وہ لمبے عرصے سے سی پی آئی (ایم) کی کیرلا ریاستی کمیٹی کے، سنہ 1998ء سے سنہ 2015ء تک سیکریٹری بھی تھے۔ انھوں نے سنہ 1996ء سے سنہ 1998ء تک کیرلا کی حکومت میں وزیر برائے الیکٹرک پاور اور کوآپریٹوز کے طور پر بھی کام کیا۔ پینارائی وجاین نے سنہ 2016ء کے کیرلا مجلسِ قانون ساز کے انتخابات میں سی پی آئی (ایم) کے امیدوار کے طور پر دھرمڈم حلقے سے حصہ لیا اور کامیاب رہے۔[6] انھیں بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی اور بھارتیہ مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی کے اتحاد لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ کا لیڈر چنا گیا اور وہ کیرلا کے بارہویں وزیر اعلیٰ بن گئے۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم

ترمیم

پینارائی وجین 24 مئی 1954ء[4] کو ایک غریب خاندان[7] میں ملبار ضلع (موجودہ ضلع کنور) کے گاؤں پینارائی میں پیدا ہوئے اور وہ منڈایل کورن اور کلیانی کے سب سے چھوٹے بیٹے تھے۔ ان کے چودہ بہن بھائی تھے جن میں سے صرف تین ہی زندہ رہے۔ اسکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انھوں نے کھڈی کے کپڑے بُننے والے کا کام کیا اور بعد میں انھوں نے گورنمنٹ برینن کالج، تلشیری سے ایک کورس کیا۔ بالآخر انھوں نے اسی کالج سے ڈگری کورس مکمل کر لیا۔[8][9]

نجی زندگی

ترمیم

پینارائی وجین کملا وجین سے شادی کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں اور ان کے دو بچے ہیں: وینا اور ویویک۔ ان کی زوجہ ایک سبکدوش شدہ معلمہ ہیں۔ ان کا فرزند ابو ظبی میں ”ایچ ایس بی سی بینک“ میں کام کرتا ہے اور بیٹی بنگلور، بھارت میں ہے، جہاں وہ ایک ویب اسٹارٹ اپ چلاتی ہے۔ ان کا خاندان تروواننتاپورم میں واقع وزیر اعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ میں رہائش پزیر ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. تاریخ اشاعت: 24 مئی 2018 — Mamata's birthday wish to Pinarayi Vijayan raises eyebrows — اخذ شدہ بتاریخ: 25 جولا‎ئی 2018
  2. http://niyamasabha.org/codes/14kla/Members-Eng/139%20Pinarayi%20Vijayan.pdf — اخذ شدہ بتاریخ: 30 ستمبر 2020
  3. اشاعت: دکن کرانیکل — تاریخ اشاعت: 21 مئی 2016 — A college that moulded the CM Pinarayi Vijayan, and many more — اخذ شدہ بتاریخ: 25 جولا‎ئی 2018
  4. ^ ا ب "Vijayan celebrates birthday with media"۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا۔ 24 مئی 2016۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مئی 2016 
  5. "Pinarayi Vijayan to be sworn-in as Kerala chief minister on مئی 25" 
  6. "Pinarayi Vijayan, 72, Will Be Kerala Chief Minister, Not Achuthanandan, 92"۔ این ڈی ٹی وی۔ 20 مئی 2016۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 مئی 2016 
  7. "'Profile of Pinarayi Vijayan'"۔ گلف نیوز۔ 2016-05-20۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جون 2016 
  8. "Pinarayi Vijayan"۔ سی پی آئی کیرلا۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جنوری 2014 
  9. "A college that moulded the CM Pinarayi Vijayan, and many more"۔ دکن کرونیکل۔ 21 مئی 2016۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مئی 2016