چاچڑاں شریف
چاچڑاں شریف (انگریزی: Chachran Sharif) پاکستان کا ایک آباد مقام جو تحصیل خانپورضلع رحیم یار خان میں واقع ہے۔ یہ تحصیل خانپورکی ایک یونین کونسل بھی ہے۔[1] یہ شہر دریائے سندھ کے مشرقی کنارے پر آباد ہے۔ چاچڑاں شریف کی وجہ شہرت عظیم صوفی بزرگ اور سرائیکی زبان کے عظیم شاعر خواجہ غلام فرید کی جائے پیدائش ہونا ہے۔ آپؒ کا مزار کوٹ مٹھن میں مرجع خلائق ہے۔
چاچڑاں شریف | |
---|---|
قصبہ ،یونین کونسل | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | پنجاب |
ضلع | ضلع رحیم یار خان |
تحصیل | تحصیل خانپور |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
ماضی میں چچ نامی ایک بادشاہ گذرا ہے جس نے رائے خاندان کی حکومت ختم کر کے سیت پور داجل اور اروڑ سندھ میں اپنی حکومت کی بنیاد رکھی۔ اس قصبے کا نام اسی چچ نامی بادشاہ کی مناسبت سے چاچڑاں رائج ہو گیا۔[2]بعض روایات کے مطابق اس قصبہ کی بنیاد چاچڑ قوم کے ایک فرد نے رکھی۔[3]
تاریخی عمارتیں
ترمیمچاچڑاں شریف ایک تاریخی شہر ہے۔ یہاں کئی تاریخی عمارتیں ہیں،جن میں فرید محل اورجامعہ فریدہ کی عمارتیں بہت مشہور ہیں۔
فریدی محل
ترمیمنواب آف بہاولپور نے خواجہ غلام فرید سے خراج عقیدت کے طور پر فریدی محل 1894ء میں بنوایا دو سال تعمیرات کے بعد 1896ء میں مکمل ہوا۔ فریدی محل کی پہلی اینٹ حضرت فضل حق منگھیروی نے بسم اللہ پڑھ کر لگائی۔ اس عمارت کی تعمیر میں حفاظ کرام نے بھی حصہ لیا۔ تعمیر مکمل ہونے کے بعدخواجہ صاحب تشریف لائے۔ اس موقع پر وہاں موجود مصاحبین کی محفل ذکر کی صدارت کی اور مشکوۃ شریف کا درس دیا۔[4]
حوالہ جات
ترمیمhttps://www.ptcl.com.pk/Info/National-Dialing-Codesآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ptcl.com.pk (Error: unknown archive URL)
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم
|
|