چودھری تصدق مسعود خان
(چوہدری تصدق مسعود خان سے رجوع مکرر)
چوہدری تصدق مسعود خان (پیدائش: 19 نومبر 1959 گوجرانوالہ )، پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن رہے ہیں۔ وہ اپنے آبائی حلقے NA-100 سے منتخب ہوئے تھے جب یہ نشست مدثر ناہرا نے خالی کی تھی، جنہیں نااہل قرار دیا گیا تھا۔ تصدق خان اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خوراک اور زرعی امور کے رکن ہیں اور پیشے کے لحاظ سے ایک ماہر زراعت ہیں۔ ان کے پاس پولٹری فارم ، فلور مل اور سی این جی اسٹیشنز کی ایک چین بھی ہے۔ ان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔ وہ یونین کونسل کے سابق ممبر اور تحصیل ناظم بھی رہے ہیں۔
چودھری تصدق مسعود خان | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 19 نومبر 1959ء (65 سال) |
شہریت | پاکستان |
جماعت | پاکستان پیپلز پارٹی |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
مادری زبان | اردو |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
درستی - ترمیم |