چپلی کباب
چپلی کباب زیادہ تر گائے کے گوشت سے تیار کیے جاتے ہیں۔لیکن اب انھیں مرغی اور بکرے کے گوشت کیساتھ بھی تیار کیاجاتا ہے۔ پاکستان کے شہر پشاورکے چپلی کباب جنہیں پشوری چپلی کباب کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ [1] بہت مشہور ہیں۔ چپلی کباب کو گائے کے گوشت سے بنایا جاتا ہے اور یہ خیبر پختونخوا اور پاکستان کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ مشرقی افغانستان اور بنگلہ دیش ، اور ہندوستان میں بے حد مقبول ہے ۔
چپلی کباب | |
متبادل نام | پاکستانی چپلی کباب |
---|---|
قسم | کباب |
کھانے کا دور | کھانے کیساتھ |
اصلی وطن | جنوبی ایشیا |
منسلک قومی پکوان | افغانی کھانا |
بنیادی اجزائے ترکیبی | گائے کا گوشت، مرغی |
عمومی اجزاء استعمال | مختلف مصالحہ جات |
چپل کباب کا نام اس کی چپل سے ملتی جلتی ساخت کی وجہ سے پڑا ہے۔
بنیادی طور پر اسے گائے کے گوشت کیساتھ بنایا جاتا ہے لیکن وقت گزرنے کیساتھ ساتھ اسے بھیڑ، مرغی اور بکرے کے گوشت کیساتھ بھی بنایا جانے لگا ہے۔کیونکہ بہت سے لوگ گائے کے گوشت کو کھانا پسند نہیں کرتے۔ بنگلہ دیش میں ، چپلی کباب بڑے پیمانے پر کھائے جاتے ہیں۔خاص طور پر ڈھاکہ میں اسے بہت پسند کیا جاتا ہے۔ عیدالاضحی کے موقع پر اسے بہت ذیادہ بنایا جاتا ہے۔ رمضان میں افطاری کے اہم جز کے طور پر بھی یہ بہت زیادہ مشہور ہے۔ ہندوستان میں بھوپال ، لکھنؤ ، دہلی اور حیدرآباد کے شہروں میں اسے باقاعدہ اسٹریٹ فوڈ کے طور پر کھایا جاتا ہے۔ جہاں مسلمانوں کی آبادی کم ہے۔ [2]
چپلی کباب نان یا روٹی کیساتھ کھایا جاتا ہے۔
- ↑ Burman، Divya۔ "Peshawari Chappali Kebab"۔ NDTV Food۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-07-25
- ↑ "Chapli Kebab: The Flat Minced Meat Marvel Is An Explosion of Flavours You Must Not Miss"