کائنات امتیاز
کائنات امتیاز(پیدائش: 21 جون 1992ء [1] کراچی ) [2] پاکستان کی خاتون کرکٹ کھلاڑی ہیں۔ وہ فی الحال زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ خواتین کرکٹ ٹیم کے لئے کھیل رہی ہے۔ [3]
ذاتی معلومات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
مکمل نام | کائنات امتیاز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیدائش | 21 جون 1992ء کراچی، پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | دائیں ہاتھ کی بلے باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | دائیں ہاتھ کی فاسٹ میڈیم گیند باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حیثیت | آل راؤنڈر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ویب سائٹ | www | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی ٹیم |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ایک روزہ (کیپ 64) | 15 نومبر 2011 بمقابلہ آئرلینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ایک روزہ | 26 جنوری 2021 بمقابلہ جنوبی افریقہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ٹی20 (کیپ 22) | 16 اکتوبر 2010 بمقابلہ آئرلینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ٹی20 | 3 فروری 2021 بمقابلہ جنوبی افریقہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملکی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عرصہ | ٹیمیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
2006–2008 | کراچی اسکولز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
2010–تاحال | کراچی ریجن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
2011–2013 | سندھ ٹیم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
2013–2016 | عمر ایسوسی ایٹس کرکٹ کلب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
2016–2016 | سیف ساگا سپورٹس کلب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
2016–2017 | اسٹیٹ بینک آف پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
2017–2018 | پی سی بی الیون | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
2018–تاحال | زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: کرک انفو، 3 فروری 2021ء | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تمغے
|
ابتدائی زندگی اور تعلیمترميم
کائنات امتیاز 21 جون 1992 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ ابتدائی تعلیم آغا خان اسکول سے شروع ہوئی۔ اس نے ہمدرد پبلک اسکول میں داخلہ حاصل کیا۔ اس نے 2010 میں آغا خان ہائر سیکنڈری اسکول ، کراچی (اے کے ایچ ایس ایس) سے انٹرمیڈیٹ پاس کیا تھا۔
2005 میں پاکستان میں خواتین ایشیا کپ کے دوران کائنات نے ہندوستانی فاسٹ بولر جھولن گوسوامی سے ملاقات کی اور فاسٹ بولر بننے کا فیصلہ کیا۔ [4] [5]
کائنات امتیاز نے 17 جولائی 2020 کو ایک بزنس مین ارشمان علی سے منگنی کرلی۔ وہ اس وقت اپنے کیریئر پر فوکس کر رہی ہیں اور ابھی ان کی شادی کی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔ [6] [7] [8]
کیریئرترميم
2007 میں انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام انڈر 17 کرکٹ ٹورنامنٹ میں بطور کپتان اور فاسٹ باؤلر اپنے اسکول کی نمائندگی کی۔اس ٹورنامنٹ میں انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہر کیا اور وہ ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ان کو انعام ڈاکٹر محمد علی شاہ نے دیا۔ اسی سال میں انہوں نے 200M ، 400میٹر ، شاٹ پٹ ، اور ریلے ریس جیسے ایتھلیٹک سرگرمیوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ وہ کراچی ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے پہلا انڈر 17 ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے حیدرآباد گئیں۔ بعدازاں انہیں ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے لئے کراچی میں منعقدہ پاکستان کیمپ کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔ وہ 30 کھلاڑیوں میں سے سب سے کم عمر کھلاڑی تھیں۔ 2008 میں ، انہوں نے بطور کپتان لاہور میں منعقدہ اپنا دوسرا انڈر 17 ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلا۔ اسی سال ، اس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام حیدرآباد اور لاہور میں منعقدہ علاقائی ٹورنامنٹ کھیلے اور ان کی ٹیم نے ٹورنامنٹ جیتا۔ انہیں 2009 کے ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے پاکستان کیمپ کے لئے منتخب کیا گیا تھا جو آسٹریلیا میں ہوا تھا۔ وہ اسکواڈ میں سب سے کم عمر کھلاڑی تھیں اور ایک ماہ کے کیمپ کے بعد انہیں ورلڈ کپ ٹیم کے لئے ریزرو پلیئر کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔ 2008 کے دوران ، وہ سپر سکس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے چین گئی تھیں۔ اس نے اپنا پہلا 20–20 چار ملکی خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ ساؤتھ زون کی ٹیم کی فاسٹ باؤلر کی حیثیت سے کھیلا۔ کائنات نے پی آئی اے کرکٹ اکیڈمی میں شمولیت اختیار کی اور عظیم حفیظ ، زاہد ، ساجد اور صغیر عباس (چھوٹے بھائی ظہیر عباس ) جیسے کوچز کی نگرانی میں اپنی صلاحیتوں بہتر بنایا۔ گوانگزو چین میں منعقدہ 16 ویں ایشین گیمز کے لئے ان کا انتخاب ہوا۔ [9]
آل راؤنڈر کائنات امتیاز کو تین ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچوں کے لئےانڈر 17 کی ٹیم میں شمولیت کے لئے واپس بلایا گیا تھا۔ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کے لئے 17 خواتین اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ، کیونکہ پاکستان 2022 کے اوائل میں نیوزی لینڈ میں ہونے والے مرکزی ایونٹ کے لئے جولائی 2021 میں خواتین ورلڈ کپ کوالیفائر کے لئے تیاری کر رہا تھا۔ ڈومیسٹک سرکٹ میں متاثر کن شو کے بعد اٹھائیس سالہ آل راؤنڈر کائنات امتیاز کو واپس بلا لیا گیا۔ اس نے نصف سنچری کی مدد سے چار میچوں میں 111 کی اوسط حاصل کی اور اس نے اپنی درمیانی رفتار کی گیند بازی سے تین وکٹ بھی حاصل کیں۔ [10] [11]
حوالہ جاتترميم
- ↑ biography آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ gz2010.cn (Error: unknown archive URL) official Asian Games website. Retrieved 28 November 2010
- ↑ Biography cricinfo. Retrieved 28 November 2010
- ↑ Pakistan، Cricket Board. "Kainat Imtiaz". PCB.
- ↑ "Pakistan's Kainat Imtiaz posts emotional message for 'inspiration' Jhulan Goswami".
- ↑ "Pakistan bowler Kainat Imtiaz reveals India's Jhulan Goswami as her inspiration".
- ↑ "Pakistani cricketer Kainat Imtiaz gets engaged". BOL News (بزبان انگریزی). 2020-07-18. 12 دسمبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 03 اگست 2020.
- ↑ Sports، A. R. Y. (2020-07-18). "Pakistan's female cricketer Kainat Imtiaz announced engagement". ARYSports.tv. 26 ستمبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 03 اگست 2020.
- ↑ "Pakistan cricketer Kainat Imtiaz gets engaged in Karachi | SAMAA". Samaa TV (بزبان انگریزی). اخذ شدہ بتاریخ 03 اگست 2020.
- ↑ The، Dawn. "Asian Games PCB names squads". Dawn News.
- ↑ "Allrounder Kainat Imtiaz was recalled in the touring party of 17 for the three ODIs and T20Is each". ESPN Cricinfo. 28 December 2020.
- ↑ "Women's squad for South Africa tour announced". www.pcb.com.pk (بزبان انگریزی). اخذ شدہ بتاریخ 27 جنوری 2021.
بیرونی روابطترميم
- سرکاری ویب سائٹآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ kainatimtiaz.com (Error: unknown archive URL)
- فیس بک پر کائنات امتیاز
- کرک انفو پروفائل