کتاب الاصنام
کتاب الاصنام ابن الکلبی کی مشہور تصنیف ہے جو خطہ عرب کے قدیمی پرستش کے بتوں کی تفصیل و حالات پر لکھی گئی ہے۔
فائل:Al asnam bp.jpg | |
مصنف | ابن الکلبی |
---|---|
زبان | عربی زبان |
موضوع | زمانہ جاہلیت کے پرستش کے قدیمی بت |
ناشر | دار الكتب المصریہ، قاہرہ، مصر |
تاریخ اشاعت | 1995ء |
صفحات | 131 |
متن
ترمیماِس کتاب میں خطہ عرب کے پرستش کے قدیمی بتوں سے متعلق مفصل واقعات اور تاریخ موجود ہے۔ کعبہ میں زمانہ جاہلیت میں موجود 360 بتوں کی تفصیل بھی ملتی ہے۔[1] زمانہ جاہلیت میں کثرت پرستی اور شرک کا ثبوت بھی ملتا ہے۔
خطہ عرب کے قدیمی اصنام
ترمیمقرآن مجید میں مذکورخطہ عرب کے قدیمی بت لات، العزیٰ، ہبل، ود، سواع، یعوق، نسر، یغوث کے متعلق بھی کتاب الاصنام میں تفصیل موجود ہیں۔
اشاعت
ترمیمیہ کتاب ہزار سال تک غائب رہی۔ سو سال پہلے اس کا ایک نسخہ کہیں سے برآمد ہوا اور دمشق میں نیلامی کے لیے پیش کیا گیا۔ خوش قسمتی سےمصری ماہر لسانیات اور
لغت شناس احمد زکی پاشا نے اسے خرید کر 1924 میں شائع کردیا۔ نبیہ امین فارس نے اس کا انگریزی ترجمہ کیا جو 1952 میں پرنسٹن یونیورسٹی سے شائع ہوا۔ تیسری بار یہ قاہرہ میں کے دارالکتب المصریہ نے 131 صفحات پر شائع ہوا۔[2]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Brown, Daniel W. (2004). A New Introduction to Islam. Wiley-Blackwell. pp. 15–16
- ↑ Hawting, Gerald R. (1999). The Idea of Idolatry and the Emergence of Islam: From Polemic to History. Cambridge UP. pp. 68, 88–95