کرسٹل ڈی سوزا
کرسٹل ڈی سوزا ایک بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں۔[4] کرسٹل نے ڈرامے ایک ہزاروں میں میری بہنا ہے میں ”جیوکی وڈھیرا“ کا مرکزی کردار نبھایا۔ بعد میں انھوں نے ایک نئی پہچان میں ساکشی کا کردار نبھایا۔[5][6] انھوں نے اس کے بعد زی ٹی وی کے شو برہم راکشش۔۔۔جاگ اٹھا شیطان میں رائنا کا مرکزی کردار نبھایا۔
کرسٹل ڈی سوزا | |
---|---|
کرسٹل ڈی سوزا، 2018ء میں
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | [1] ممبئی، مہاراشٹر، بھارت[2] |
1 مارچ 1990
رہائش | ممبئی، مہاراشٹر، بھارت |
قومیت | بھارتی |
مذہب | مسیحیت[3] |
عملی زندگی | |
پیشہ | ٹیلی ویژن اداکارہ |
دور فعالیت | 2007ء – تاحال |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
سنہ 2013ء میں ایسٹرن آئی نے ”حسین و دلکش ترین پچاس ایشیائی خواتین کی فہرست“ میں کرسٹل کو انیسواں درجہ دیا۔[7] وہ خود کو انتہائی مذہبی سمجھتی ہیں۔[8] وہ پہلی بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں جنھوں نے پہلی موبائل ایپ 20 اپریل 2017ء کو متعارف کی۔[9]
کیریئر
ترمیمسنہ 2007ء میں کرسٹل ڈی سوزا نے اپنی اداکاری کے کیریئر کی شروعات بالاجی ٹیلی فلمز کے شو کہے نہ کہے میں کام کر کے کی جس میں انھوں نے کنجل کا کردار نبھایا تھا۔[2] اس کے بعد انھوں نے بالاجی کے دوسرے شو کیا دل میں ہے (2007ء) میں کام کیا اور تمنا (مرد مرکزی کردار کی بہن) کا کردار نبھایا۔ سنہ 2008ء میں کرسٹل اسٹار پلس کے دو شوز کستوری (بطور نونیت) اور کس دیش میں ہے میرا دل (بطور ویرا) میں نظر آئیں۔ انھوں نے شو سنہ 2009ء میں چھوڑ دیا۔[10]
سنہ 2010ء کرسٹل ڈی سوزا سونی ٹی وی کے شو بات ہماری پکی ہے میں کام کیا جس میں ان کے ساتھ انکیتا شرما اور برُن سوبتی نے بھی اداکاری کی تھی۔ اس میں کرسٹل نے شراون کی گرل فرینڈ تارا کا کردار نبھایا تھا۔ کرسٹل ڈی سوزا نے سونی ٹی وی کے شو ”آہٹ“ میں بھی اداکاری کی اور یامنی کا کردار نبھایا تھا۔
سنہ 2011ء میں وہ مشہور شو ایک ہزاروں میں میری بہنا ہے میں دکھائی دیں جس میں انھوں نے جیوکی ویرین وڈھیرا کا مرکزی کردار نبھایا تھا، جس میں ان کے شوہر کرن ٹیکر بنے ہوئے تھے۔ شو 13 ستمبر 2013ء کو ختم ہو گیا۔ دسمبر 2013ء کو انھوں نے سونی ٹی وی کے شو ایک نئی پہچان میں ساکشی کا مرکزی کردار نبھایا، شو میں ان کے ساتھی اداکار کرن شرما تھے۔ یہ شو ستمبر 2014ء میں ختم ہو گیا۔
سنہ 2016ء میں وہ ٹیلی ویژن میں واپس آ گئیں اور ایکتا کپور کے برہم راکشش۔۔۔جاگ اٹھا شیطان میں مرکزی کردار نبھایا، یہ شو زی ٹی وی پر نشر ہوتا تھا۔[11][12] شو میں ان کے ساتھی اہم شرما تھے۔ یہ شو فروری 2017ء میں ختم ہو گیا۔
انھوں نے بیلن والی بہو میں ”روپا“ کا مرکزی کردار نبھایا۔[13]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Happy Birthday Krystle D'Souza"۔ اے بی پی نیوز۔ 1 مارچ 2016۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2016 – Youtube سے
- ^ ا ب Mrinalini Sundar (21 فروری 2014)۔ "TV actress Krystle D'Souza on her new show"۔ The New Indian Express۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2016
- ↑ "I have a friend in Jesus: Krystle D'souza"۔ The Times of India۔ 15 جون 2012۔ 09 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2016
- ↑ "A free Sunday for Krystle D'souza"۔ ٹائمز آف انڈیا۔ 11 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 جنوری 2015
- ↑ Neha Maheshwri (28 جولائی 2014)۔ "Ekk Nayi Pahchaan to end in ستمبر?"۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 جنوری 2015
- ↑ "Ekk Nayi Pehchaan recreates Salman-Bhagyshree moment!"۔ Times of India۔ 2 اپریل 2014۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 جنوری 2015
- ↑ "Katrina Kaif named world's sexiest Asian woman for the fourth time"۔ انڈیا ٹوڈے۔ 5 دسمبر 2013۔ 17 ستمبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 جنوری 2015
- ↑ "I have a friend in Jesus: Krystle D'souza"۔ Times of India۔ 15 جون 2012۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 جنوری 2015
- ↑ "Krystle D'souza follows Salman Khan, becomes the first Indian TV actress to launch an app of her own – Watch EXCLUSIVE Interview"۔ BollywoodLife.com۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018
- ↑ ""Ekta is very sweet person" – Krystal D'Souza"۔ 18 مئی 2008۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018
- ↑ "Krystle D'Souza to star in Ekta Kapoor's new TV show 'Brahmarakshas'"۔ Mid Day۔ 19 جولائی 2016۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018
- ↑ "Ekta Kapoor's Brahmarakshas Promo Out: Krystal D'Souza Makes A Comeback!"۔ Filmi Beat۔ 20 جولائی 2016۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018
- ↑ "Krystle D'souza returns to the small screen with horror comedy, Belan Bahu"۔ India.com۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 مئی 2017
ویکی ذخائر پر کرسٹل ڈی سوزا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |