کشور زہرہ

پاکستان میں سیاستدان

کشور زہرہ (انگریزی: Kishwer Zehra) (ولادت: ؟) ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو اگست 2018ء سے پاکستان کی قومی اسمبلی کی رکن ہیں۔ اس سے قبل وہ مارچ 2008ء سے مئی 2018ء تک قومی اسمبلی کی رکن تھیں۔ ان کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے۔

کشور زہرہ
قومی اسمبلی پاکستان کی رکن
آغاز منصب
13 اگست 2018ء
مدت منصب
17 مارچ 2008ء – 31 مئی 2018ء
معلومات شخصیت
جماعت متحدہ قومی موومنٹ   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سیاسی زندگی

ترمیم

2008ء کے عام انتخابات

ترمیم

کشور زہرہ 2008ء کے پاکستانی عام انتخابات میں سندھ سے خواتین کے لیے مخصوص نشست پر متحدہ قومی موومنٹ کی امیدوار کی حیثیت سے پاکستان کی قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئی تھیں۔.[1][2]

2013ء کے عام انتخابات

ترمیم

زہرہ 2013ء کے پاکستانی عام انتخابات میں سندھ سے متحدہ قومی موومنٹ کی امیدوار کی حیثیت سے پاکستان کی قومی اسمبلی کی رکن دوبارہ منتخب ہوئیں۔[3][4]

2018ء کے عام انتخابات

ترمیم

زہرہ 2018ء کے عام انتخابات میں سندھ سے متحدہ قومی موومنٹ کی امیدوار کی حیثیت سے پاکستان کی قومی اسمبلی کی رکن دوبارہ منتخب ہوئیں۔[5]

بعد انتخابات

ترمیم

کشور زہرہ فی الحال کابینہ سیکرٹریٹ میں قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں، اس عہدے پر وہ 27 جولائی 2020ء کو متفقہ طور پر منتخب ہوئیں۔[6]

2019ء میں، زہرا نے قومی اسمبلی میں ایک بل پیش کیا جس میں پاکستان میں آٹھ نئے صوبوں کی تشکیل کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس بل کو مرکز اور سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے زبردست تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔[7]

پچھلی پارلیمنٹ میں، زہرا کو وزیر اعظم پاکستان کے آفس کے لیے نامزد کیا گیا تھا، جب پاناما دستاویزات کیس کے دوران نواز شریف کو عدالت عظمیٰ نے نااہل قرار دیا۔ بعد میں زہرا نے مسلم لیگ (ن) کے شاہد خاقان عباسی کے حق میں وزیر اعظم بننے کے لیے غور کرنے سے اپنا نام واپس لے لیا۔ 1 اگست 2017ء کو شاہد خاقان عباسی نے نئے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف لیا۔ [8][9][10]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Kalbe Ali (10 مئی 2012)۔ "Family members own assets of most Muttahida MNAs"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)۔ 13 ستمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اپریل 2017 
  2. Ikram Junaidi (18 اکتوبر 2012)۔ "Women involvement in decision making must for development"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)۔ 11 اپریل 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اپریل 2017 
  3. "Women, minority seats allotted"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)۔ 29 مئی 2013۔ 7 مارچ 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 مارچ 2017 
  4. "PML-N secures most reserved seats for women in NA - The Express Tribune"۔ The Express Tribune۔ 28 مئی 2013۔ 4 مارچ 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 مارچ 2017 
  5. The Newspaper's Staff Reporter (12 اگست 2018)۔ "List of MNAs elected on reserved seats for women, minorities"۔ DAWN.COM۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اگست 2018 
  6. "Kishwer Zehra elected Chairperson of NA Committee on Cabinet Secretariat"۔ Daily Mail Pakistan (بزبان انگریزی)۔ 2020-07-27۔ 10 مئی 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اگست 2020 
  7. "MQM-P moves bill seeking eight provinces in Pakistan"۔ The Express Tribune (بزبان انگریزی)۔ 2019-12-13۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اگست 2020 
  8. "Here are the six candidates vying for PM's office"۔ The Express Tribune (بزبان انگریزی)۔ 2017-07-31۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اکتوبر 2020 
  9. "StackPath"۔ newspakistan.tv۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اکتوبر 2020 
  10. Dawn com | Fahad Chaudhry (2017-08-01)۔ "Shahid Khaqan Abbasi sworn in as prime minister of Pakistan"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اکتوبر 2020