کلہن

ہندوستانی شاعر، مصنف اور مؤرخ

پنڈت کلہن ایک کشمیری مؤرخ تھے۔ وہ کشمیر کی تاریخ پر مبنی مشہور کتاب راج ترنگنی کے مصنف تھے جو انھوں نے 1148ء اور 1149ء کے وسط میں لکھی۔[2] ان کی زندگی کے متعلق چند دستیاب معلومات ان کی تحریر سے اخذ شدہ ہیں، جس کے اہم محقق اورل اسٹائن تھے۔

کلہن
معلومات شخصیت
پیدائش پرہاسپور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت لوہارا سلطنت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ شاعر ،  مصنف ،  مورخ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان سنسکرت [1]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں راج ترنگنی   ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سوانح

ترمیم

گیارہویں صدی کے آخری حصے میں کشمیر پر لوہارا خاندان کے ہرش نام کے ایک راجا کی حکومت تھی۔ راجا ہرش نے گدی پر بیٹھنے کے تھوڑے ہی دنوں کے بعد ظلم کرنا شروع کر دیا۔ کشمیر کی رعایا نے ہرش کے ظلموں سے تنگ آکر بغاوت کر دی۔ یہ بغاوت سات سال تک رہی۔ آخر میں راجا ہرش مارا گیا۔ کلہن کے والد چمپک یا چنپک ہرش کے وزیر اور وفادار تھے۔ راجا کی موت کے وقت کلہن کم سن تھے۔ اس لیے لوگوں کا خیال ہے کہ ان کی پیدائش 1100ء کے لگ بھگ ہوئی۔ راجا کی موت کے ساتھ ہی ایک چمپک کا جیون بھی بدل گیا۔ وہ راج دربار کے کاموں سے الگ ہو گیا۔[3] ممکن ہے کہ ان کی پیدائش پرہاسپور میں ہوئی ہو۔ ان کے براہمن ذات کے ہندو ہونے کے امکانات زیادہ ہیں، کیونکہ وہ سنسکرت کے ماہر تھے۔ ان کی تصنیف راج ترنگنی کی آٹھ کتابوں کے دیباچہ میں بھگوان شیو کی حمد والے اشعار لکھے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے والد بڑے شیو بھکت تھے۔ اس وقت کے کشمیر میں دوسرے ہندوؤں کی طرح وہ بھی بدھ مت کے ساتھ ہمدردی رکھتے تھے اور بودھ بھی ہندوؤں کے ہمدرد تھے۔[4] یہاں تک کہ موجودہ دور میں بدھ پورنیما (جشن ولادت بدھ) کشمیری براہمنوں کے لیے اہم تہوار ہے اور کلہن سے پہلے ہی ہندو بدھ کو وشنو کا اوتار تسلیم کر چکے تھے۔[5]

حوالہ جات

ترمیم
  1. عنوان : Identifiants et Référentiels — ایس یو ڈی او سی اتھارٹیز: https://www.idref.fr/161275443 — اخذ شدہ بتاریخ: 12 مئی 2020
  2. Stein, Vol. 1, p. 15.
  3. ہندوستان کی نامور ہستیاں حصہ دوم (ہندی کتاب ”بھارت کے گورو حصہ دوم“ سے ترجمہ شدہ)، پبلیکیشنز ڈویژن، منسٹر آف انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ گورنمنٹ آف انڈیا، ”مدھو اچاریہ“ مصنف گارگی گپتا، صفحہ 14
  4. Stein, Vol. 1, pp. 6-9, 15.
  5. Stein, Vol. 1, p. 9.

کتابیات

ترمیم
  • مارک اورل اسٹائن (1989) [1900]۔ Kalhana's Rajatarangini: a chronicle of the kings of Kasmir, Volume 1 (دوبارہ پرنٹ شدہ ایڈیشن)۔ موتی لال بنارسی داس۔ ISBN 978-81-208-0369-5۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جولا‎ئی 2011 
  • مارک اورل اسٹائن (1989) [1900]۔ Kalhana's Rajatarangini: a chronicle of the kings of Kasmir, Volume 2 (دوبارہ پرنٹ شدہ ایڈیشن)۔ موتی لال بنارسی داس۔ ISBN 978-81-208-0370-1۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جولا‎ئی 2011