کلیان مباپے ((فرانسیسی: Kylian Mbappé)‏) (فرانسیسی تلفظ: [kiljan (ə)mbape]) ایک فرانسیسی پیشہ ور فٹ بالر ہے جو فرانس قومی فٹ بال ٹیم کے لیے کھیلتا ہے۔

کلیان امباپے
(فرانسیسی میں: Kylian Mbappé)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (فرانسیسی میں: Kylian Mbappé Lottin)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 20 دسمبر 1998ء (26 سال)[2][3][4][5]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیرس [1]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت فرانس
کیمرون [6]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد 185 سنٹی میٹر [7]  ویکی ڈیٹا پر (P2048) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وزن 73 کلو گرام ،  75 کلو گرام [7]  ویکی ڈیٹا پر (P2067) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عارضہ کووڈ-19 (ستمبر 2020–)[8]  ویکی ڈیٹا پر (P1050) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ایسوسی ایشن فٹ بال کھلاڑی [9]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان فرانسیسی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان فرانسیسی [10]،  ہسپانوی [11][12]،  انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل ایسوسی ایشن فٹ بال [13]  ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل ایسوسی ایشن فٹ بال [14]  ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل کا ملک فرانس [15]  ویکی ڈیٹا پر (P1532) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 لیجن آف آنر (2018)[16]  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

دس نمبر کی شرٹ پہننے والے ایمباپے پیرس کے شمال میں ایک چھوٹے سے شہر بوندی میں پیدا ہوئے۔

ایمباپے، یعنی کلیان، کے خاندان میں ان کے علاوہ ان کے والد ولفریڈ، والدہ فائزہ اور سوتیلا بھائی جیرس کمبو اکوکو، بوندی فٹ بال کلب کے گراؤنڈ کے سامنے ایک رہائشی علاقے میں رہتے تھے۔ ان کا ایک چھوٹا بھائی ایتھن، جو اب 15 سال کا ہے، تب تک پیدا نہیں ہوا تھا۔[17]

کیمرون سے تعلق رکھنے والے ان کے والد مقامی کلب کی سرگرمیوں میں ملوث رہتے تھے۔ وہ مختلف ٹیموں کے کوچ بنتے تھے اور پیرس میں فٹ بال سے منسلک اس چھوٹے سے ادارے میں ان کی بڑی عزت تھی۔

ان کا بیٹا فٹ بال کے علاوہ کسی بھی چیز میں دلچسپی نہیں لیتا تھا۔ وہ بس فٹ بال کو زور سے کِک کرتا اور اپنے والد کی ٹیموں کے اردگرد بھٹکتا رہتا۔ گھر میں سب فٹ بال میں دلچسپی لیتے تھے، چاہے ٹی وی پر میچ دیکھنا ہو یا اسکول میں دوستوں کے ساتھ میچ کھیلنے جانا ہو۔[18] ایمباپے کے ذہن میں سوتے جاگتے فٹ بال کا میچ چلتا رہتا تھا۔ ان کے بیڈروم میں رونالڈو اور زیدان کے پوسٹر لگے تھے جن کے وہ بچپن سے فین ہیں۔

10 سال کی عمر میں پیرس کے گرد یہ کہا جانے لگا کہ بوندی سے تعلق رکھنے والا ایک بچہ کافی اچھا فٹ بال کھلاڑی ہے۔

انھوں نے چیلسی کی پیشکش قبول کی جنھوں نے 11 سال کے کلیان کو تربیت دینا شروع کر دی۔ 12 سال کی عمر میں وہ ریال میڈرڈ سے تربیت حاصل کر رہے تھے۔

13 سال کی عمر میں وہ کلیئر فونٹین اکیڈمی میں بھرتی ہوئے جہاں انھوں نے دو سال گزارے۔ کلیان ہفتہ وار چھٹیوں میں مقامی کلب کے لیے کھیلتے تھے۔۔[19]

موناکو اکیڈمی میں وہ نوجوانوں کی ٹیم کا حصہ بنے، دسمبر 2015ء میں انھیں پہلا میچ کھلایا گیا۔ 16 سال اور 347 دن کی عمر میں امباپے موناکو کے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔

فروری 2016ء کے دوران انھوں نے اپنے پیشرو تھیری ہنری کا کم عمری میں سب سے زیادہ گول کا ریکارڈ توڑا۔

مارچ 2017ء میں انھوں نے فرانس کی طرف سے سپین کے خلاف پہلا میچ کھیلا۔ ان کی عمر محض 18 سال 95 دن تھی۔ اگلے ہی انٹرنیشنل میچ میں انھوں نے اپنا پہلا گول کیا۔[20] مئی 2022ء میں 3 سال کے لیے پی ایس جی کے ساتھ معاہدہ سائن کر لیا۔ کلیان مباپے کو نئے معاہدے کے تحت ماہانہ 4 ملین پاؤنڈز ملیں گے، سالانہ 48 ملین پاؤنڈ آمدن کے ساتھ مباپے سب سے زیادہ آمدن والے فٹ بال کھلاڑی بن جائیں گے۔ پی ایس جی سے معاہدہ برقرار رکھنے کے لیے مباپے نے اسپانوی کلب ریال میڈرڈ کی پیشکش ٹھکرائی۔[21]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت https://www.lequipe.fr/Football/FootballFicheJoueur58221.html — اخذ شدہ بتاریخ: 19 اگست 2024
  2. https://us.soccerway.com/players/kylian-mbappe-lottin/377149/ — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2018
  3. BDFA player ID: https://bdfa.com.ar/jugador.asp?codigo=105410 — بنام: KYLIAN MBAPPE
  4. عنوان : As — AS.com athlete ID: https://resultados.as.com/resultados/ficha/deportista/kylian_mbappe_lottin/33539/ — بنام: Kylian Mbappe-Lottin
  5. قومی کتب خانہ اسرائیل جے9یوآئی ڈی: https://www.nli.org.il/en/authorities/987011946263605171 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 جون 2023
  6. https://www.footmercato.net/a530182824679112463-cameroun-samuel-etoo-ouvre-la-porte-a-ethan-mbappe
  7. ^ ا ب https://en.psg.fr/teams/first-team/squad/kylian-mbappe — اخذ شدہ بتاریخ: 11 دسمبر 2023
  8. https://www.francefootball.fr/news/Kylian-mbappe-psg-positif-au-covid-19/1169204
  9. ESPN FC player ID: https://global.espn.com/football/player/_/id/231388 — اخذ شدہ بتاریخ: 4 اپریل 2022
  10. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=xx0247317 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مارچ 2022
  11. https://www.sports.fr/football/mbappe-maitrise-deja-lespagnol-325949.html
  12. تاریخ اشاعت: 16 جولا‎ئی 2024 — La signature de Kylian Mbappé au Real Madrid, de nouvelles opportunités économiques pour un clan qui voit très loin — اخذ شدہ بتاریخ: 20 اگست 2024
  13. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=xx0247317 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022
  14. BDFutbol player ID: https://www.bdfutbol.com/en/j/j84413.html — اخذ شدہ بتاریخ: 25 اپریل 2022
  15. ISBN 978-65-5516-143-4
  16. Décret du 31 décembre 2018 portant promotion et nomination
  17. https://www.bbc.com/urdu/articles/c2vqv6e4d2do.amp
  18. https://www.humsub.com.pk/490852/%DA%A9%D9%84%DB%8C%D8%A7%D9%86-%D8%A7%DB%8C%D9%85%D8%A8%D8%A7%D9%BE%DB%92-%D9%85%DB%8C%D8%B3%DB%8C-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%D8%B1%D8%AC%D9%86%D9%B9%D8%A7%D8%A6%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D9%B9%DA%A9%D8%B1/
  19. https://www.bbc.com/urdu/articles/c2vqv6e4d2do.amp
  20. https://www.humsub.com.pk/490852/%DA%A9%D9%84%DB%8C%D8%A7%D9%86-%D8%A7%DB%8C%D9%85%D8%A8%D8%A7%D9%BE%DB%92-%D9%85%DB%8C%D8%B3%DB%8C-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%D8%B1%D8%AC%D9%86%D9%B9%D8%A7%D8%A6%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D9%B9%DA%A9%D8%B1/
  21. https://jang.com.pk/news/1089317

بیرونی روابط

ترمیم