فرانس قومی فٹ بال ٹیم
فرانس کی قومی فٹ بال ٹیم بین الاقوامی سطح پر فٹ بال میدانوں میں فرانس کی نمائندگی کرتی ہے۔ اس کا انتظام فرانس فٹ بال فیڈریشن (FFF) سنبھالتی ہے جو یورپی فٹ بال فیڈریشنز کے اتحاد (یوئیفا) کی رکن ہے۔ فرانس ان ممالک میں شامل ہے جنھوں نے 1930ء کے پہلے عالمی کپ فٹ بال میں حصہ لیا تھا۔ 1980ء کی دہائی میں مائیکل پلاٹینی کی زیر قیادت ٹیم 1982ء اور 1986ء دونوں عالمی کپ مقابلوں کے سیمی فائنل مرحلے تک پہنچی تھی اور 1984ء میں یورپی چیمپین شپ جیتنے میں بھی کامیاب رہی۔ 1990ء کی دہائی کے اواخر اور 2000ء کے اوائل میں فرانس کی فٹ بال ٹیم اپنے دورِ عروج پر پہنچی جب اس نے 1998ء میں میزبان ملک کی حیثیت سے پہلی مرتبہ عالمی کپ جیتا اور دو سال بعد یورپی فٹ بال چیمپین شپ بھی اپنے نام کی۔ علاوہ ازیں یہ ٹیم 2006ء کے عالمی کپ کے فائنل تک رسائی میں بھی کامیاب رہی لیکن کامیابی نہ سمیٹ سکی۔ ان تمام اعزازات کے پیچھے معروف فٹ بالر زین الدین زیدان کا بڑا کردار تھا جنھوں نے 2006ء کے عالمی کپ کے فائنل میں شکست کے بعد فٹ بال سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ فرانس اور ارجنٹائن وہ واحد قومی ٹیمیں ہیں جنھوں نے فیفا کے زیر اہتمام مردوں کے لیے منعقدہ تین اہم مقابلے جیتے ہیں: عالمی کپ، کنفیڈریشنز کپ اور اولمپک ٹورنامنٹ۔
شرٹ بیج/ایسوسی ایشن علامت | |||
عرفیت | Les Bleus (The Blues) Les Tricolores (The Tri-colors) | ||
---|---|---|---|
ایسوسی ایشن | Fédération Française de Football (FFF) | ||
کنفیڈریشن | یوئیفا (پورپ) | ||
ہیڈ کوچ | Didier Deschamps | ||
اسسٹنٹ کوچ | Guy Stéphan | ||
کیپٹن | ہیوگو لوریس | ||
سب سے زیادہ میچ کھیلنے والا | Lilian Thuram (142) | ||
ٹاپ اسکورر | تییری آنری (51) | ||
ہوم اسٹیڈیم | Stade de France | ||
فیفا رمز | FRA | ||
فیفا درجہ | 6 (1 جون 2017) | ||
اعلی ترین فیفا درجہ | 1 (مئی 2001 – مئی 2002) | ||
کم ترین فیفا درجہ | 27 (ستمبر 2010) | ||
ایلو درجہ | 5 (3 جون 2017) | ||
اعلی ترین ایلو درجہ | 1 (جولائی 2007) | ||
کم ترین ایلع درجہ | 44 (مئی 1928, فروری 1930) | ||
| |||
پہلا بین الاقوامی | |||
بلجئیم 3–3 فرانس (برسلز, بلجئیم; 1 مئی, 1904) | |||
سب سے بڑی جیت | |||
فرانس 10–0 آذربائیجان (اگزر, فرانس; 6 ستمبر, 1995) | |||
سب سے بڑی شکست | |||
ڈنمارک 17–1 فرانس (لندن, انگلستان; 22 اکتوبر, 1908) | |||
عالمی کپ | |||
ظہور | 14 (اول 1930) | ||
بہترین نتائج | چیمپئنز، 1998ء فیفا عالمی کپ | ||
یوئیفا یورپی چیمپئن شپ | |||
ظہور | 9 (اول 1960) | ||
بہترین نتائج | چیمپئنز، 1984 اور 2000 | ||
کنفیڈریشنز کپ | |||
ظہور | 2 (اول 2001) | ||
بہترین نتائج | چیمپئنز، 2001 اور 2003 | ||
اعزازات
|