کنول نصیر

پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون اناؤنسر

کنول نصیر (ولادت: 23 جنوری 1943ء - وفات: 25 مارچ 2021ء) ایک پاکستانی صحافی اور ڈراما نگار تھیں جنھیں یہ اعزاز حاصل تھا کہ وہ پاکستان کی پہلی خاتون اناؤنسر اور میزبان تھیں۔[2][3] کنول نصیر 26 نومبر 1964ء کو پی ٹی وی پر نظر آئیں یہ وہ وقت تھا جب پاکستان میں ٹیلی ویژن آیا تھا۔[4] کنول نصیر کو پاکستان کی پہلی خاتون ٹیلی ویژن میزبان ہونے کا شرف حاصل ہونے کے ساتھ پہلی اناؤنسر اور پہلی ڈراما اداکارہ بھی تھیں۔

کنول نصیر

معلومات شخصیت
پیدائش 23 جنوری 1943(1943-01-23)
لاہور، صوبہ پنجاب، برطانوی ہند
وفات 25 مارچ 2021(2021-30-25) (عمر  78 سال)
اسلام آباد، پاکستان
قومیت پاکستانی
شریک حیات کرنل نصیر[1]
والدہ موہنی حمید
عملی زندگی
پیشہ صحافی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دور فعالیت 1963ء–2019ء
نوکریاں پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک
اعزازات
تمغائے حسن کارکردگی (2015ء)

ابتدائی زندگی

ترمیم

کنول نصیر 23 جنوری 1943ء کو پاکستان کے لاہور میں پیدا ہوئیں۔ دوسرے نیوز کے مطابق آپ 1948 ء میں لاہور میں پیدا ہوئیں تھیں۔[2][3] ان کی والدہ ریڈیو پاکستان کی سابق براڈ کاسٹراور اداکارہ موہنی حمید تھیں جو آپا شمیم کے نام سے بھی مشہور ہیں۔ کنول نصیر پی ٹی آئی کے سکریٹری اطلاعات احمد جواد کی ساس تھیں۔[2][3]

پیشہ وارانہ زندگی

ترمیم

کنول نصیر نے اپنے پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز 6 یا 7 سال کی عمر میں ہی ریڈیو سے کی تھی۔[5] انھوں نے تقریباً 50 سال تک پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن اور ریڈیو پاکستان سے وابستہ رہیں۔[3][6] کنول نصیر نے 26 نومبر 1964ء کو پی ٹی وی کے قیام کے وقت پہلی اناؤسمنٹ کی تھی اور ٹی وی سکرین پر پہلی بار یہ الفاظ ’میرا نام کنول نصیر ہے اور آج پاکستان میں ٹیلی ویژن آ گیا ہے، آپ کو مبارک ہو‘ بھی کنول نصیر نے ادا کیے۔[7] 26 نومبر 1964ء کو پی ٹی وی کی پہلی خاتون اناؤنسر بنیں، اس وقت ان کی عمر سترہ سال تھی۔

ذاتی زندگی

ترمیم

کنول نصیر کی شادی کرنل نصیر سے ہوئی تھی۔ اس شادی سے ایک بیٹا ہے اور تین بیٹیاں ہیں۔[8]

ایوارڈ

ترمیم

کنول نصیر کی خدمات کے اعتراف میں انھیں تمغائے حسن کارکردگی اور متعدد دیگر قومی ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔[2]

وفات

ترمیم

کنول نصیر 25 مارچ 2021ء کو مختصر علالت کے بعد پاکستان کے اسلام آباد میں انتقال کر گئیں۔[7][2][3] پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات جواد احمد نے ٹویٹ میں کہا کہ کنول نصیر کی وفات دل کا دورہ پڑنے سے واقع ہوئی۔[9]

حوالہ جات

ترمیم
  1. سفیان خان (2021-03-25)۔ "کنول نصیر: دلوں میں اتر جانے والی آواز اور پاکستان ٹیلی وژن کی پہچان، الوداع"۔ نیا دور۔ 14 ستمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 ستمبر 2021 
  2. ^ ا ب پ ت ٹ "Renowned Broadcaster Kanwal Naseer Passes Away"۔ tribune.com.pk۔ مارچ 2021۔ اخذ شدہ بتاریخ مارچ 25, 2021 
  3. ^ ا ب پ ت ٹ https://arynews.tv/en/kanwal-naseer-ptv-passes-away/
  4. https://en.dailypakistan.com.pk/25-Mar-2021/kanwal-naseer-ptv-s-first-female-voice-and-first-female-face-is-no-more
  5. "Kanwal Naseer the Pride of پاکستان Televison Industry"۔ yoloportal.com۔ جون 11, 2019  [مردہ ربط]
  6. "PTV's First Announcer Kanwal Naseer Passes Away"۔ pakobserver.net۔ مارچ 2021۔ اخذ شدہ بتاریخ مارچ 25, 2021 
  7. ^ ا ب https://www.thenews.com.pk/amp/727111-kanwal-naseer-shares-memories
  8. "पाकिस्तान की पहली TV एंकर का देहांत، 17 साल की उम्र में किया करियर का आगाज (پاکستان کی پہلی انکر کی وفات، 17 سال کی عمر میں اپنی پیشہ زندگی کا آغاز کیا)" 
  9. "'آج پاکستان میں ٹیلی ویژن آ گیا':پہلی خاتون میزبان کنول نصیر انتقال کر گئیں"