کولّی پہاڑ (Kolli Hills) بھارت کی ریاست تمل ناڈو کے ناماکّل ضلع میں واقع بلند ترین مقام ہے۔ پہاڑوں سے گھیرے ہوئے یہ علاقہ سطحِ بحر سے 1300 میٹر بلندی میں واقع ہے۔ تمل زبان کے قدیم ادب میں اس علاقہ کا ذکر ملتا ہے۔

کولّی پہاڑ
Kolli Hill
بلند ترین مقام
چوٹی (سیمّیڈ کولّی پہاڑی جنگلات)
بلندی1,300 میٹر (4,300 فٹ)
ابعاد
چوڑائی280 کلومیٹر (170 میل) E–W
نام
مقامی نامکولّی مَلے Kolli Malai
جغرافیہ
ملک بھارت
صوبہتمل ناڈو
علاقہجنوبی ہند
ضلعناماکّل
آبادیاںسیمّیڈ اور شولاکّاڈ
حیوہجنگلات
ارضیات
دورCenozoic
قسم چٹانبسالٹ اور لیٹریٹ
کولّی پہاڑ کا نقشہ

رسائی

ترمیم
 
کولّی پہاڑ

کولّی پہاڑ ناماکل سے 63 کلومیٹر کی مسافت پر مشرقی گھاٹ پہاڑی سلسلے میں واقع ہے۔ تمل ناڈو کے سیلم اور ناماکل سے بس خدمات دستیاب ہیں۔ 75 کے قریب موڑوں والا درّہ طے کر کے یہاں پہنچ سکتا ہے۔ کاراولّی سے درّے شروع ہوتے ہیں۔ کولّی پہاڑ کا مرکز سیمّیڈ (Semmed) ہے۔

آبشار

ترمیم
 
آکاش گنگا آبشار

کولّی پہاڑ کی اہم دلکشی یہاں کی آکاش گنگا آبشار ہے۔ یہ دو پہاڑوں کے درمیاں واقع ہے۔ کولّی پہاڑ کا جنگلی حسن یہاں پورے آب و تاب کے ساتھ جلوہ گر ہے۔

زراعت

ترمیم

چائے، قہوہ، کالی مرچی، انناس، فنس وغیرہ کی تجارتی نقطۂ نظر سے پیداواری ہوتی ہے۔ ان کے علاوہ کیلا کے کھیت اور چاول کی زراعت بھی ہیں۔

ایوانِ عکس

ترمیم