کھرلانوالہ منڈی بہاؤالدین سے 12 کلومیٹر شمال کی طرف ملکوال جاتے ہوئے کھیوہ موڑ پل سے تقریبا 2کلومیٹر شمال کی طرف واقع ہے یہ گاوءں تاریخی جرنیلی سڑک شیرشاہ سوری مونگ سے ماجھی روڈ پر واقع ہے اور شمال میں دریائے جہلم واقع ہے اور جنوب میں نہر لوئر جہلم مشرق میں کھیوہ محبت پور مغرب میں دتو چوہڑ یہ بہت ہی سر سبز علاقہ ہے۔ اور یونین کونسل نمبر 6 آہلہ میں واقع ہے

یہاں ہر قسم کی اجناس جن میں مکئی ،کماد، گندم،کپاس، چاول،تمباکو ہر قسم کی سبزیاں اور پٹ سن بھی اگائی جاتی ہے۔

یہاں کے اکثریتی لوگ زمیندار ہیں کھیتی باڑی کرتے ہیں اور مال مویشی پالتے ہیں جن میں بھینسیں، گائیں، بکریاں بیل وغیرہ ہیں اور کچھ گورنمنٹ کی سروس بھی کرتے ہیں اور پڑھے لکھے ہنر مند لوگ بیرون ملک یورپ سعودی عرب، امارات، کویت بھی محنت مزدوری کرتے ہیں۔[1]

حوالہ جات

ترمیم